‫چین ہائی-ٹیک میلہ 2016ء جلد شروع ہوگا

شین چین، چین، 11 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 18 واں چین ہائی-ٹیک میلہ (سی ایچ ٹی ایف) 2016ء 16 سے 21 نومبر تک شین چین، صوبہ گوانگ ڈونگ، چین میں منعقد ہوگا۔ میلے میں سب کے پاس موقع ہوگا کہ وہ جدید اور تازہ ترین ہائی-ٹیک تخلیقات سے قربت حاصل کرے!

سی ایچ ٹی ایف ہائی-ٹیک مصنوعات کی نمائش کا ایک پلیٹ فارم ہے اور ٹیکنالوجی اداروں کے لیے رابطہ کاری کے مواقع دیتا ہے۔ عالمگیریت سی ایچ ٹی ایف کی اہم خصوصیات میں سے ایک ہے۔ گزشتہ سال 90 ممالک و خطوں کے 3,600 نمائش کار تھے جنہوں نے 4,500 ہائی-ٹیک مصنوعات و منصوبے پیش کیے۔ اس وسیع مقام، 150,000 مربع میٹر کے کل نمائشی علاقے اور اعلیٰ معیار کی خدمات کے ساتھ، نے لگ بھگ 4,000 سرمایہ کاروں اور 600,000 مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ حاضرین میں تقریباً 1,500 صحافی اور 214 غیر ملکی و مقامی خبری ادارے بھی شامل تھے۔

سی ایچ ٹی ایف کو 10 زونز میں تقسیم کیا جائے گا

ایس زیڈ سی ای سی کے مرکز میں واقع ہال 1 آئی ٹی متعلقہ مصنوعات کا حامل ہوگا۔ بین الاقوامی خیمے اور ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ علاقے بھی ہال 1 میں ہوں گے۔ دیگر زونز پیش کریں گے: ماحول دوست عمارات، فضائیات، نئی توانائی اور نئی برقی ٹیکنالوجی و ایپلی کیشنز۔ ماحول دوست عمارات 2016ء میں ایک نیا اضافہ ہے، جو دنیا کو ایک بہتر اور صاف تر مقام بنانے میں معروف ٹیکنالوجی کو پیش کر رہے ہیں۔ یہاں 3 نئے اضافے بھی ہوں گے: جدت طرازی، تحقیق و ترقی، جدید ساخت گری ٹیکنالوجی اور ریاستی ملکیت دانش پراپرٹی آفس۔

میلے میں شمولیت کے لیے سب کا خیر مقدم!

سی ایچ ٹی ایف کے بارے میں:

‘جدت طرازی سے تحریک، معیار کی طرف میلان’ سی ایچ ٹی ایف 2016ء کا مرکزی موضوع ہے۔ کامیاب میلوں کے 17 سال کے ساتھ سی ایچ ٹی ایف ایک بہت معروف اور اہم کمرشل پلیٹ فارم ہے جس کے مختلف صنعتوں پر عالمی اثرات ہیں، بالخصوص سائنس و ٹیکنالوجی پر۔ گزشتہ سال کے نمائش کنندگان کے ردعمل کے مطابق 80 فصد سے زیادہ نے ایک مرتبہ پھر شرکت کی خواہش ظاہر کی۔ ملک کی معروف ٹیکنالوجی تقریب کو کئی سرکاری شعبوں کی جانب سے ملاحظہ کیا گیا۔ ہر سال سی ایچ ٹی ایف شین چین کنوینشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر (ایس زیڈ سی ای سی)، فوہوا تھرڈ روڈ، فوتیان ضلع، شین چین میں ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، ملاحظہ کیجیے http://www.chtf.com/english

Latest from Blog