‫امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے چار توانائی سرمایہ کاریوں کی فروخت کا اعلان کردیا 18.1 فیصد آئی آر آر اور 1.32 گنا ایم او آئی سی کے ساتھ

ایناپولس، میری لینڈ، 10 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی” یا “ادارہ”) نے آج اعلان کیا ہے کہ ادارے نے اپنی تمام توانائی سرمایہ کاریوں سے اخراج کرلیا ہے، جس میں اس نے تین سال کے عرصے میں سرمایہ کاری کی تھی۔ سرمایہ کاری کی فروخت ممکنہ طور پر 18.1 فیصد کی سالانہ آمدنی اور لگائے گئے سرمائے کا 1.32 گنا دے گی، قریب المیعاد معطلی کی ادائیگی کے بعد جو حقیقی ہونا متوقع ہے۔ ان سرمایہ کاریوں کو رکھنے کا اوسط عرصہ 16 مہینے سے کم تھا اور یہ 108.6 ملین ڈالرز کا مجموعی اجرائے کار دیں گی۔

اے سی ای آئی کا خروج کا پورٹ فولیو ازورا پاور ہولڈنگز لمیٹڈ (“ازورا”)، بی ایم آر انرجی ایل ایل سی (“بی ایم آر”)، ٹیبا اینڈیائے ونڈ پروجیکٹ اور پی ٹی آرکورا ہائیڈرو (“آرکورا”) پر مشتمل تھا۔ اے سی ای آئی کے ازورا میں حصص، ازورا-ایڈو آئی پی پی میں اکثریتی حصص، جو ایک 1,500 میگاواٹ کا پاور اسٹیشن کمپلیکس ہے جو ایڈو ریاست، نائیجیریا میں زیر تعمیر ہے، ابھرتی ہوئی عالمی مارکیٹوں کے سرمایہ کار آکٹس کو فروخت کیا گیا تھا۔ مزید برآں آکٹس کے پورٹ فولیو ادارہ لیکیلا پاور نے اے سی ای آئی کے کو-ڈیولپمنٹ حقوق اور سینیگال میں 158 میگاواٹ کے ٹیبا اینڈیائے ونڈ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کے تنہا حقوق حاصل کیے۔ اے سی ای آئی نے بی ایم آر میں اپنی سرمایہ کاری ورجن گروپ کے ایک ملحقہ ادارے کو فروخت کی، جو جمیکا میں 36 میگاواٹ کا ایک ونڈ جنریشن پروجیکٹ ہے۔ پی ٹی آرکورا ہائیڈرو ، انڈونیشیا میں دس چھوٹے-ہائیڈرو منصوبوں کے 84 میگاواٹ پورٹ فولیو کا بنانے اور چلانے والا، اکثریتی مالکان سے ملحقہ سرمایہ کاروں کو فروخت کیا گیا تھا۔

جناب پال ہینراہن، سی ای او اور شریک بانی اے سی ای آئی، نے کہا کہ “گزشتہ تین سال میں اے سی ای آئی نے جن چار منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ان کی فروخت اس مارکیٹ نظریے کی توثیق کرتی ہےکہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں زبردست صلاحیت ہے۔ گو کہ وہ منصوبے سے کہیں قبل ان سرمایہ کاریوں سے خارج ہوگئے، لیکن اس پر آمدنی بہت مستحکم تھی۔ ہمارا ہمیشہ یہ ہدف رہا ہے کہ دنیا کے ان علاقوں کو مدد فراہم کریں جو بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاریوں کی سخت ضرورت رکھتے ہیں۔ ہم ہمیشہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ یہ سرمایہ کاریاں نہ صرف مقامی معیشت کو مدد دیں، بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش بھی ہوں۔ میرے خیال میں ہمارے نتائج نے ثابت کیا کہ یہ نمونہ ایک حقیقت ہے اور میں اس پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں جو اے سی ای آئی نے حاصل کیا۔”

یہ خبری اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے۔ بیانات جو امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر اوراس کے ملحقہ اداروں کے متوقع نتائج کے حوالے سے ہو متعدد عوامل اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہے، جن میں مالی سودے کی تکمیل، شرح سود میں تبدیلی، مالی سودوں کی دستیابی، علاقائی، قومی و بین الاقوامی اقتصادی حالات میں تبدیلیوں، یا ان صنعتوں کے حالات میں تبدیلی جن میں امریکن کیپٹل اینڈ انفرااسٹرکچر سرمایہ کاری کر چکا ہے، جیسی غیر یقینی کیفیات شامل ہیں۔

رابطہ: 7070-214 (443) 1+
پال ہینراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر
رچرڈ سینتوروسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر

Latest from Blog