چین میں وویوآن کے قصبے جیانگوان میں ریمیمبر دی نوسٹیلجیا کی آنے والی دستاویزی فلم

جیانگوان، چین، 11 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– چائنا سینٹرل ٹیلی وژن (سی سی ٹی وی) کے جاری قومی دستاویزی منصوبے “ریمیمبر دی نیسٹولجیا” کے فلمی عملے نے 8 نومبر کو شو کے آنے والے تیسرے سیزن کی فلمبندی کے لیے وویوآن کاؤنٹی، چین کا دورہ کیا۔

https://photos.prnewswire.com/prnvar/20161111/438209

جیانگسی صوبےکا قصبہ جیانگوان اپنی طویل تاریخ، شاندار ثقافتی ورثے اور انوکھی لوک روایات کی وجہ سے چین کے امتیازی قدیم قصبوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔ دستاویزی فلم صرف علاقے کے قدرتی مناظر ہی نہیں بلکہ ثقافتی طور پر اہم رسوم، کارکردگیاں اور میلوں کو بھی پیش کرے گی۔

دستاویزی فلم جیانگوان قصبے کی لوک روایات جیسا کہ فصل کاٹنے کے جشن پر فنکاروں کی کارکردگیاں، معروف روایتی بیجنگ اوپیرا کرداروں کے لباس پہنے نوعمر بچے اور پریڈ کے دوران ڈھولچیوں کی طربیہ موسیقی کے ساتھ قدیم شہرکے گلی کوچوں میں آمد کو نمایاں کرے گی۔

دستاویزی فلم کے لیے آبا و اجداد کی تعظیم کی روایتی تقریب بھی فلمائی گئی، جس کے دوران جیانگوان قصبے کے عوام اگربتیاں جلاتے، جھکتے، دعائیں کرتے اور بزرگوں کے معبد کے مرکزی دیوان میں ڈھول پیٹتے ہیں تاکہ دیوتاؤں کا خیرمقدم اور اپنے آبا و اجداد سے وابستگی کو ظاہر کر سکیں۔ تقریب ہر گھرانے کے لیے گوشت پیش کرنے یا خوشی کے ساتھ اجتماعی کھانے پر مکمل ہوتی ہے۔

یہ دوسراموقع ہے کہ وویوآن ریمیمبر دی نیسٹولجیا دستاویزی فلم میں پیش ہوگا۔ علاقے کا وانگ کو گاؤں دوسرے سیزن کی ایک قسط میں پیش ہوا تھا جسے اوسطاً 6 ملین افراد نے دیکھا۔ 2015ء میں جاری ہونے والی اس دستاویزی فلم کا مقصد روایتی چینی دیہات کی رسوم، ثقافت اور مناظر کے ساتھ چن کی زرعی تہذیب کو نمایاں کرنا تھا۔

جیانگسی وویوآن ٹورازم کمپنی لمیٹڈ کے برانڈ مینیجر چین بن نے کہا کہ “اس مرتبہ جیانگوان قصبے میں ‘ ریمیمبر دی نیسٹولجیا’ کی فلم بندی کے ساتھ وویوآن کی روایتی ثقافت، لوک روایات اور دیہاتیوں کا طرز زندگی ناظرین کے لیے ثقافتی طور پر دلفریب بصری نظارہ ہوگا۔”

وویوآن کے بارے میں

صوبہ جیانگسی کے شمال مشرقی کونے میں واقع وویوآن کاؤنٹی اپنے منفرد پہاڑی مناظر کی وجہ سے مشہور ہے اور چین کا سب سے خوبصورت دیہی علاقہ ہے۔ یہ قدیم ہوئی انداز کی تعمیرات کا سب سے محفوظ مسکن ہے، جو قدیم چین کے اہم تعمیراتی انداوزوں میں سے ایک ہے جس میں سبز ٹائلوں اور سفید دیواروں کے ساتھ گھروں کی قطاریں بنائی جاتی ہیں۔”

وویوآن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.wuyuan.cc پر باضابطہ ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161111/0861612035

Latest from Blog