حیدرآباد : جمعیت علماءپاکستان ملی یکجہتی کو نسل کی مکمل تعاون کرے گی: صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

حیدرآباد: جمعیت علما پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کو نسل کابھر تعاو ن کریںگے۔ جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے ملاقات کی اور انھیں ملی یکجہتی کونسل میں شمولیت کی دعوت دی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماآصف لقمان قاضی،حافظ عاکف سعید،مولانا عبدالمالک،ثاقب اکبر اور پیر علی محمد شامل تھے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے ملی یکجہتی کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی نے دیگر مسالک کے قائدین واکابرین کے ساتھ مل کر ملی یکجہتی کونسل جن حالات میں بنائی تھی اب حالات اس سے بھی بدتر ہیں دشمنان اسلام کی سازشیں عروج پر ہیںفرقہ واریت کی آگ کو ہوا دی جارہی ہے ،مصر وشام میں اس آگ کو بھڑکایا جاچکا ہے اور اسکی تپش یہاں محسوس کی جارہی ہے یہ حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ ملی یکجہتی کونسل کا احیاءہو اور اس پلیٹ فارم سے اتحاد امت کے لئے بھرپور کوشش کی جائے جمعیت علماءپاکستان اس میں مکمل تعاون کرے گی۔

Latest from Blog