گہرے تعاون کا سبب، کوریائی اور پاکستانی وفود سی ایچ ٹی ایف میں شریک

شینچین، چین، 17 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 18 ویں چائنا ہائی-ٹیک فیئر (سی ایچ ٹی ایف) کی شاندار افتتاحی تقریب 16 نومبر کو شینچین کنوینشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹرل میں شروع ہوئی۔ سائنس و ٹیکنالوجی کی صنعت پر پہلے ہی وسیع اثر ڈالنے والا سی ایچ ٹی ایف جدید ترین ہائی ٹیک مصنوعات کی نمائش کے لیے بین الاقوامی مقام بن چکا ہے، جس میں غیر ملکی وفود کی کشش بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

CHTF is becoming increasingly global! Welcome to join us!

http://photos.prnasia.com/prnvar/20161117/0861612253-a
http://photos.prnasia.com/prnvar/20161117/0861612253-b

رواں سال کوریائی نمائش کنندگان کی تعداد گزشتہ میلے کے مقابلے میں چار گنا حجم کی حامل رہی اور 2,000 مربع میٹر کے نمائشی علاقے کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ڈائیجیون ٹیکنو پارک، جیونبک ٹیکنو پارک، بوسان ٹیکنو پارک اور کے او سی سی اے جیسے دیگر اداروں کی قیادت میں 200 سے زیادہ ٹیکنالوجی اداروں نے میلے میں شرکت کے لیے درخواست دے چکے ہیں اور ان کی پیش کردہ ہائی ٹیک مصنوعات مختلف ہو سکتی ہیں۔ آئیزون کی پروڈکٹ پرسنل اسکوپ-ای ایکس ایک ڈیوائس ہے جو صارفین کی نظر بہتر بنانے کے لیے ثابت شدہ ہے۔ یہ ہر پانچ منٹ بعد آنکھ کے پٹھوں کو تحریک دے کر آنکھ کی تھکن کو کم کرتی ہے۔ مہمان اس اعزاز یافتہ پروڈکٹ کو بوتھ پر آزما سکتے ہیں! لٹوک ایک اور ہائی ٹیک گیجٹ، ایک ننھا پروجیکٹر ہے جس کا وزن صرف 99 گرام ہے۔ خودکار درجہ حرارت سینسر سیفٹی نظام سے لیس ہائی ریزولیوشن آپٹیکل لینس جیسی صاف پروجیکشن اور فوکس دے سکتا ہے!

CHTF is becoming increasingly global! Welcome to join us!

پاکستان نہ صرف ایک اہم پڑوسی ہے، بلکہ یہ چین کا اہم تزویراتی تعاون شراکت دار بھی ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ’ حکمت عملی کے بڑھتے ہوئے، چین اور پاکستان کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی میں تعلقات بڑھ رہے ہیں۔ میلے میں پہلی بار ابسولاجکس 400 ماہرین کے تیار کردہ 60 سافٹویئر گیمز متعارف کروا رہا ہے۔ یہ تمام گیمز اسمارٹ فونز پر ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں اور چند وی آر کی صلاحیت تک رکھتے ہیں۔

سی ایچ ٹی ایف کے بارے میں
“جدت طرازی سے تحریک، معیار کی طرف میلان” سی ایچ ٹی ایف 2016ء کا مرکزی موضوع ہے۔ کامیاب میلوں کے 17 سال کے ساتھ سی ایچ ٹی ایف ایک بہت معروف اور اہم کمرشل پلیٹ فارم ہے جس کے مختلف صنعتوں پر عالمی اثرات ہیں، بالخصوص سائنس و ٹیکنالوجی پر۔ گزشتہ سال کے نمائش کنندگان کے ردعمل کے مطابق 80 فیصد سے زیادہ نے ایک مرتبہ پھر شرکت کی خواہش ظاہر کی۔ ملک کی معروف ٹیکنالوجی تقریب کو کئی سرکاری شعبوں کی جانب سے ملاحظہ کیا گیا۔ ہر سال سی ایچ ٹی ایف شین چین کنوینشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر (ایس زیڈ سی ای سی)، فوہوا تھرڈ روڈ، فوتیان ضلع، شین چین میں ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، ملاحظہ کیجیے http://www.chtf.com/english/۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161117/0861612253-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161117/0861612253-b

Latest from Blog