چین کا پہلا اومنی میڈیا گروپ – گوانگڈونگ سدرن فائنانس اینڈ اکنامکس اومنی میڈیا گروپ گوانگڈونگ میں قائم

گوانگچو، چین، 17 نومبر 2016ء/سنہوا-ایشیانیٹ/–

17 نومبر کو گوانگ ڈونگ سدرن فنانس اینڈ اکنامکس اومنی میڈیا گروپ کی تقریب رونمائی گوانگچو میں منعقد ہوئی تھی، جس سے چین کے پہلے اومنی میڈیا گروپ کا باضابطہ قیام عمل میں آیا۔

بتایا گیا ہے کہ نو قائم شدہ گوانگ ڈونگ سدرن فائنانس اینڈ اکنامکس اومنی میڈیا گروپ نانفانگ میڈیا گروپ اور گوانگڈونگ ریڈیو و ٹیلی وژن اسٹیشن کے اہم مالیاتی و اقتصادی میڈیا وسائل کو مکمل کرتا ہے۔ بین الابلاغی، بین الادارہ جاتی اور بین القسم حکمت عملی کے ساتھ گروپ “میڈیا”، “ڈیٹا” اور “ٹرانسیکشن” کو اپنے بنیادی کاروباروں کے طور پر لیتا ہے اور خود کو ابلاغی تبدیلی کے نمونے کے طور پر بنانے کے لیے جدوجہد کرے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ گروپ کی بنیاد نہ صرف ابلاغی ارتکاز کے تزویراتی انتظام کو ہی خدمات نہیں دیتی بلکہ قومی خدمت، قومی مالیاتی و اقتصادی معلومات کی حفاظت اور بین الاقوامی مالیات و اقتصادیات کے شعبوں میں آواز اور معیارات کی درستگی کے مقابلے کے لیے ذرائع ابلاغ کی حکمت عملی میں بھی ایک اہم قدم ہے۔

تقریب رونمائی میں نئے مالیاتی و اقتصادی “طیارہ بردار” ذرائع ابلاغ نے تین اہداف پیش کیے: دنیا کے معرف کاروباری صحافیوں میں گروپ کی تعمیر، ایک مقامی جامع مالیاتی معلومات فراہم کنندہ اور جدید ثقافتی صنعت کے لیے ایک نیا محرک۔ دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی اور اقتصادی معلومات فراہم کنندہ بلوم برگ کے حریف بننے کی تمنا کے ساتھ اس کی تاسیس معاشرے میں بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کرتی ہے۔

انٹرنیٹ عہد کا طلوع ہونا ذرائع ابلاغ سمیت تمام صنعتوں کے لیے تاریخی مواقع کے ساتھ ساتھ پیچیدہ چیلنجز بھی لاتا ہے۔ چین کی اعلیٰ قیادت ابلاغی ارتکاز کی نمو کی اہمیت سے ہمیشہ منسلک رہی ہے اور مرکزی دھارے کی آرا کو مضبوط کرنے کے ساتھ اس ترقی کو آگے لے جاتی ہے۔

جناب شین ہائسیونگ، رکن قائمہ کمیٹی سی پی سی گوانگڈونگ کمیٹی اور ڈائریکٹر جنرل گوانگڈونگ صوبائی پبلسٹی ڈپارٹمنٹ، نے گروپ کے لیے امید ظاہر کی کہ “گوانگ ڈونگ میں اپنی جڑیں مضبوط کرے گا، جنوب مشرقی ایشیا اور دنیا میں اثر و رسوخ کے ساتھ چین پر توجہ مرکوز رکھے گا، 3 سے 5 سالوں میں چین کے اقتصادی بار پیما کا کام کرنے والے مالیات و اقتصادیات کے متعدد اہم شعبوں میں جنوبی چین کا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اشاریہ نظام تشکیل کرے کا، اور گوانگ ڈونگ میں ابلاغی ارتکاز کی ترقی میں نئی طاقت شامل کرے گا۔”

جناب شین نے دو اہم اصولوں پر بھی زور دیا۔ پہلے گوانگڈونگ سدرن فائنانس اینڈ اکناماکس اومنی میڈیا گروپ کو چین کی مالیاتی و اقتصادی معلومات کی حفاظت کرنا ہوگی، پھر آواز و معیارات کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا جو چین کے اقتصادی درجے کو پورا کرتی ہو، قومی مشن پر اچھی طرح جمنا، گوانگڈونگ میں اپنی جڑیں پکڑنا، قومی حکمت عملیوں کو }دمات دینا اور عالمی مقابلے میں شامل ہونا۔

دریں اثناء، صارفی تجربہ سب کو جانچتا ہے۔ اس لیے گروپ لازمی طلب کی بنیاد پر ہو، عالمی مارکیٹوں اور تسلیم شدگی کے لیے مقابلے میں کوئی دقیقہ فروگزشات نہ کرے، متحرک انداز میں ابلاغی ارتکاز کے نئے نمونے تلاش کرے اور گروپ کو مالیاتی و اقتصادی مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کی نئی قسم، ایک معروف عالمی کاروباری خبریں دینے والا، ایک مقامی جامع مالیاتی معلومات فراہم کنندہ اور جدید ثقافتی صنعت کے لیے نیا محرک بنائے۔

ذریعہ: دفتر اطلاعات گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت چین

Latest from Blog