‫کیپویئر کیپ سرور ای ایکس اے (ر) ورژن 6 کے ساتھ کاروباری اداروں کے لیے صنعتی آٹومیشن ڈیٹا لاتا ہوا

اداروں کے لیے تیار کنیکٹیوٹی پلیٹ فارم صنعت کے لیے ممکن بناتا ہے کہ وہ پیچیدہ صنعتی آٹومیشن ماحول سے ڈیٹا کو موثر انداز میں منظم کرے اور آپریشنز کو بہتر بنائے

پورٹ لینڈ، مین، 15 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

پی ٹی سی کاروباری ادارے کیپویئر ٹیکنالوجیز نے آج کیپ سرور ای ایکس (ر) ورژن 6 سافٹویئر کا اعلان کیا ہے۔ پرچم بردار صنعتی کنیکٹیوٹی پلیٹ فارم ورژن 6 کا اجراء کیپویئر کی عالمی اداروں کو مرکزی مصنوعات پیشکش کو مضبوط کرتا ہے جنہیں کام کو آگے پھیلانے، حفاظت اور مدد کی بڑھتی ہوئی ضرورت ہے۔ بہتریوں میں دور سے وضع کرنے کے لیے نئے طریقے، نازک صنعتی خودکاری مارکیٹوں کو مدد دینے والی اضافی زبانوں اور صارفی انٹرفیس اور لائسنسنگ تجربے میں اہم تبدیلیاں شامل ہیں۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20161108/437155-INFO
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20161108/437156LOGO

“2009ء میں ورژن 5 کے اجرا سے اب تک صنعتی کنیکٹیوٹی کی ضروریات بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ ایسے وقت میں جب انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) صنعتی ڈھانچوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے، اداروں کو ایک جامع حل کی ضرورت ہے جو زیادہ بڑے حجم، اقسام اور ڈیٹا کی حرکت کو وسیع تر، زیادہ متنوع صارفی ایپلی کیشنز تک کمیونی کیٹ کر سکے۔” نائب صدر پروڈکٹ مینیجمنٹ، کیپویئر جون ہیرنگٹن نے کہا۔ “ہم نے اہم افادیت اور تعمیراتی بہتری کو یکجا کیا ہے جو کیپ سرور ای ایکس ورژن 6 میں تبدیل ہوتے صنعتی معیارات کو مدد دیتا ہے۔ اداروں کے لیے تیار، آئی ٹی دوست اور محفوظ ورژن 6 ہمارے صارفین کی پھیلتی اور بدلتی ہوئی ضروریات کا براہ راست ردعمل ہے۔”

کیپ سرور ای ایکس ورژن 6 مرکزی سرور کارگزاری اور صارف تجربے میں اہم بہتریاں پیش کرتی ہے جو آئی او ٹی دوست صنعتی کنیکٹیوٹی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، بشمول:

  • پروگرامیٹک تبدیلیاں بذریعہ کنفیگوریشن اے پی آئی: نئی ریسٹ-بیسڈ اے پی آئی آف-سائٹ صارفین کو دور سے ہی تیسرے فریق کی صارفی ایپلی کیشنز کے ذریعے کنفیگوریشن میں پروگرامیٹک تبدیلیاں لاگو کرنا ممکن بناتی ہے۔ اب صارفین اپنے انٹرپرائز سافٹویئر کے ذریعے مختلف کیپ سرور ای ایکس اقدامات کو باآسانی صورت دے سکتے ہیں، جو بہتر حفاظت اور آپریشنز اور آئی ٹی کے درمیان تعاون ممکن بناتی ہے۔
  • جاپانی و جرمن مارکیٹوں کے لیے مقام بندی: مرکزی خصوصیات اور درجہ اول کے ڈرائیورز کو بہتر رسائی، پیداواری صلاحیت اور کیپ سرور ای ایکس کی حفاظت کے لیے جاپان اور جرمنی میں مقامی صارفین کے ساتھ ساتھ عالمی کثیر القومی اداروں کے لیے بھی مقام بندی کی گئی ہے۔
  • او پی سی یو اے ٹیکنالوجی کی مقامی تیاری: مرکزی او پی سی یو اے ٹیکنالوجی کی مقامی تیاری بہتر کارکردگی، بہتر تشخیص اور مستقل او پی سی یو اے کارگزاری بہتری کے لیے مستحکم بنیاد فرہم کرتی ہے۔
  • ہموار لائسنسنگ: کیپ سرور ای ایکس کے لیے اپڈیٹس، لائسنس یوٹیلٹی، اور مائی کیپویئر صارفی تجربے کو بہتر بناتے اور لائسنس مینجمنٹ کو سادہ بناتے ہیں، جو صارفین کو سرورز کو لاگو، منظم اور اپڈیٹ کرنے کے لیے زیادہ ہموار اوزار دیتے ہیں۔
  • بہترین صارفی انٹرفیس (یو آئی): ایک بہتر صارفی انٹرفیس منصوبہ جاتی سیٹ اپ اور اسے لاگو کرنے کو ہموار کرتا اور کیپ سرور ای ایکس کے ساتھ زیادہ موثر اور کامل تعامل کو ممکن بناتا ہے۔ اپڈیٹس ایک محفوظ صارفی تجربے کو بھی فروغ دیتی، بہتر پیداوار کو ممکن اور رسائی کو بہتر بناتی ہیں۔
  • زبردست حفاظت: اب ایک اعزازی مرکزی سرور جز کی حیثیت سے شامل، سکیورٹی پالیسیز جدید پلگ-ان صارفی کردار کی بنیاد پر انفرادی چیزوں پر سکیورٹی رسائی اجازت فراہم کرکے صارفین کے لیے ایک صنعتی گہرے-دفاع کی حکمت عملی کو مکمل کرتا ہے۔

کیپویئر کے پلیٹ فارم صدر ٹونی پین نے کہا کہ “کیپ سرور ای ایکس ورژن 6 کے اجراء کے ساتھ مارکیٹ کے لیے کیپویئر ایک محفوظ، حقیقی انٹرپرائز-تیار کنیکٹیوٹی سطح فرہم کرنے کے قابل ہے۔ ہمارے صارفین ایک آسان ہجرت راستے سے فائدہ اٹھائیں گے جو اپ ٹائم کو زیادہ سے زیادہ کرتا ہے، انہیں آج کی پیداواری طلب کو پورا کرنے اور مستقبل کی ضروریات کے لیے تیار رہنے کی سہولت دیتا ہے۔”

کیپ سرور ای ایکس ایک صنعتی کنیکٹیوٹی پلیٹ فارم ہے جو او پی سی اور آئی ٹی-مرکزی کمیونی کیشنز پروٹوکولز کا فائدہ اٹھاتا ہے جو انٹرپرائز ایپلی کیشنز کو صنعتی آٹومیشن ڈیٹا کا واحد ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔ پلیٹ فارم 150 سے زیادہ ڈرائیورز، کلائنٹ ڈرائیورز اور جدید پلگ انز کا مجموعہ پیش کرتا ہے جو ہزاروں ڈیوائسز اور دیگر ڈیٹا ذرائع کے لیے کنیکٹیوٹی ممکن بنا رے ہیں۔

اضافی ذرائع

کیپویئر کے بارے میں

@Kepware ٹیکنالوجیز پی ٹی سی انکارپوریٹڈ کا سافٹویئر تیاری کاروبار ہے جس کے صدر دفاتر پورٹ لینڈ، مین میں واقع ہیں۔ کیپویئر کاروباری اداروں کو مختلف خودکاری آلات اور سافٹویئر ایپلی کیشنز کے ساتھ منسلک ہونے میں مدد کے لیے سافٹویئر حلوں کا ایک پورٹ فولیو فراہم کرتا ہے اور انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز کو ممکن بناتا ہے۔ کارخانے کی منزل سے لے کر کنویں کے مقام اور پون چکی تک، کیپویئر ساخت گری، تیل و گیس، تعمیراتی خودکاری، بجلی و عوام کے لیے سہولیات اور دیگر پر مشتمل عمودی مارکیٹ میں صارفین کی وسیع اقسام کو خدمات دیتا ہے۔ 1995ء سے قائم اور اب 100 سے زیادہ ممالک میں تقسیم ہونے والے کیپ ویئر کے سافٹ ویئر حل ہزاروں کاروباری اداروں کو اپنے افعال اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ مزید جانیں https://www.kepware.com پر ۔

پی ٹی سی کے بارے میں

پی ٹی سی دنیا کی سب سے زبردست انٹرنیٹ آف تھنگز ٹیکنالوجی ہے۔ 1986ء میں ہم نے ڈجیٹل 3ڈی ٹیکنالوجی کو انقلابی جہت دی تھی۔ اب ہمارے آئی او ٹی اور اے آر پلیٹ فارم اور شعبے کے آزمودہ حل طبعی و ڈجیٹل دنیا کو یکجا کرتے ہیں تاکہ آپ کے مصنوعات تخلیق کرنے، چلانے اور خدمت کرنے کے طریقے کی تجدید نو کریں۔ پی ٹی سی کے ساتھ عالمی ساخت گر اور شراکت داروں اور بنانے والوں کا پورا نظام آئی او ٹی کو آج ایک عہد کا فائدہ اور جدت طرازی کے مستقبل کو تحریک دینے کے لیے اٹھا سکتا ہے۔

PTC.com @PTC بلاگز

پی ٹی سی، پی ٹی سی لوگو، کیپویئر، کیپویئر لوگو اور کیپ سرور ای ایکس پی ٹی سی انکارپوریٹڈ یا امریکا اور دیگر ممالک میں اس کے ماتحت اداروں کے تجارتی نشانات یا مندرج تجارتی نشانات ہیں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
توری پینرود-کیمبرا
کیپویئر ٹیکنالوجیز
1660 -775-(207) 1+
torey.penrod-cambra@kepware.com

Latest from Blog