‫فن و ثقافت سے وابستہ پہلا انٹرنیٹ ڈومین .ART،60 سے زیادہ معروف عجائب گھروں اور آرٹس انجمنوں کے ساتھ جاری

آرٹس انسٹیٹیوٹ آف شکاگو، سینٹر پومپیڈو، فونڈیشن بیلیر، فونڈیشن کارتیئر، گوگن ہائیم میوزیم، ہوسر اینڈ ورتھ، آئی سی اے میامی، لیکما، میکسی، ٹیٹ اور دیگر سمیت واکر آرٹ سینٹر .ART کے ساتھ ویب سائٹیں جاری کرنے والے اولین ادارے ہوں گے۔

لندن، 28 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– فنون کی عالمی برادری کے لیے خاص طور پر تخلیق کردہ پہلا ڈومین .ART یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ 60 سے زیادہ معروف عالمی عجائب گھر اور آرٹس انجمنیں اس نئے ٹاپ-لیول ڈومین کے ساتھ اپنی باضابطہ ویب سائٹیں جاری کریں گی، جن میں آرٹ انسٹیٹیوٹ آف شکاگو، سینٹر پومپیڈو، فونڈیشن بیلر، فونڈیشن کارتیئر، گوگن ہائیم میوزیم، ہوسر اینڈ ورتھ، آئی سی اے میامی، لیکما، میکسی، ٹیٹ اور دیگر سمیت واکر آرٹ سینٹر شامل ہیں۔ .ART کے ابتدائی قبول کنندگان کی حیثیت سے یہ ادارے اپنے نئے ڈومینز جاری کرنے کے حوالے سے دلچسپ منصوبے رکھتے ہیں، جن میں سے چند مکمل طور پر ہجرت یا اپنی موجود ویب سائٹ کو .ART کے ساتھ مستحکم کریں گے، جبکہ دیگر اپنے فن کاروں اور/یا کلیکشنز کا انوکھا مواد پیش کرنے کے لیے نئی باضابطہ ویب سائٹیں جاری کر رہے ہیں۔

.ART کے بانی الوی کاسیموف نے واضح کیا کہ “ہمارا مقصد فنون کی عالمی دنیا کے موجودہ ورثے کو محفوظ کرنا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ دنیا بھر کے اتنے زیادہ موقر ادارے ہمارے وژن اور اعتماد کو سمجھتے ہیں کہ .ART فنی برادری کے انٹرنیٹ کے ساتھ تعلقات کو تبدیل کرے گا اور برانڈ کے ورثے کو آن لائن محفوظ کرنے میں مدد دے گا۔”

جان میٹسن، سی ای او .ART نے کہا کہ “.ART فن کی دنیا کی آن لائن شناخت کا نیا طریقہ فراہم کرتی ہے۔ ڈومین مختصر، سادہ، یاد رہنے والا اور آرٹس کے ساتھ فوری تعلق رکھتا ہے۔ اسے اختیار کرنے والے ابتدائی اداروں کے لیے ایک .ART ڈومین اپنے برانڈ کا فطری اظہار ہے۔”

اختیار کرنے والے ابتدائی ادارے.ART ڈومین ناموں تک سب سے پہلے رسائی حاصل کرنے والے ہوں گے، اور یوں، ان کے پاس اپنی متعلقہ ویب سائٹوں پر پیشگی مواد ڈالنے کا موقع ہوگا جو موسم گرما 2017ء میں عام عوام کی خریداری کے لیے دستیاب۔ .ART کو ابتدا میں اختیار کرنے والوں نے جوش و خروش دکھایا:

ٹیٹ کے ڈجیٹل ڈائریکٹر روس لالر کہتے ہیں کہ عجائب گھر “اس نئے ڈومین کے اجرا میں حصہ لینے پر خوش ہے، اور دنیا کی چند عظیم ترین کلیکشنز، گیلریوں اور عجائب گھروں کو فروغ میں مدد دے گا۔”

بینوئے پیریرے، ڈائریکٹر کمیونی کیشنز و پارٹنرشپس سینٹر پومپیڈو نے کہا کہ “آرٹ کی دنیا کے لےی ایک ڈومین نام طویل عرصے سے درکار تھا اور اب ثقافتی صنعت کے کئی رہنماؤں، عجائب گھروں، آرٹ مراکز، گیلریوں، کلیکٹرز وغیرہ کو اپنی کلیکشنز اور پروگرامنگ کے فروغ کے لیے زیادہ مناسب ڈومین نام رکھنے کی سہولت دے گا۔”

“فونڈیشن کارتیئر پور لی آرٹ کنٹیمپورین .ART نئی ڈجیٹل قربت کا حصہ بننے اور اس کے پروگراموں کو مزید آگے لے جانے کے لیے بتدریج بڑھانے پر خوش ہے،” ڈجیٹل مینیجر ڈیوڈ ڈیسریمیس نے کہا۔

انتون ودوکلے، مصور اور بانی ای-فلکس کہتے ہیں کہ “انٹرنیٹ غیر معمولی علمی صلاحیت رکھتا ہے اور آرٹ کے لیے مختص ایک قابل بھروسہ اور معلوماتی ڈومین معلومات کا بیش بہا ذریعہ فراہم کرے گا۔ آرٹ ڈومین ایک موثر پلیٹ فارم بنے گا جو دنیا بھر کے ان آرٹ اداروں اور مصوروں کے شاندار کام کو تکریم دے گا جو آرٹس سے محبت کرتے ہیں اور اس کا خیال رکھتے ہیں۔”

ڈومینک کیویلیئر، صدر سنڈیکیٹ نیشنل دے اینٹیکویئریس (ایس این اے)، جو پیرس میں گرینڈ پیلائے میں ہونے والی دو بائنیل دے اینٹکویئریس کا انتظام کرتا ہے، نے کہا کہ “ہمارے لیے، اور ہماری گیلری کے لیے ‘.com’ بہت زیادہ کمرشل اور ‘.fr’ بہت زیادہ عام ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ڈومین نام آپ کے کام کے بارے میں بہت کچھ نہیں بتاتے، ‘.ART’ یہ مسئلہ حل کرتا ہے۔”

لیلیا پسارو، شریک مالک اسٹرن پسارو گیلری اور مصور کامیلی پسارو کی پڑ پوتی، نے کہا کہ “انٹرنیٹ عالمی آرٹ مارکیٹ پر سب سے بڑا اثر رکھتا ہے۔ یہ آرٹ کو دنیا کے ہر کونے میں لے گیا ہے۔ ڈومین نام کی صورتوں میں آگے کا راستہ واضح طور پر صنعت کی زمرہ بندی کرتا ہے۔ ہمارے خیال میں پسارو نام جس کی نمائندگی کرتا ہے، اس کے لیے ‘.com’ سے ملاپ خوبصورتی کی کمی ہے۔ اب ‘pissarro.art’ کے استعمال کا امکان بہترین حل ہے۔ یہ ہماری مارکیٹنگ حکمت عملی میں طویل عرصے سے موجود خلا ہے اور خود کو پیش کرنے کا طریقہ بھی۔”

پہلے اختیار کرنے والے اپنی متعلقہ سائٹوں کے لیے وسیع البنیاد منصوبے رکھتے ہیں:

ٹیٹ، لیکما، ملٹی میڈیا آرٹ میوزیم اور سولومن آر گوگن ہائیم میوزیم اپنی کلیکشنز کے مختلف پہلوؤں کو نمایاں کرنے والی ویب سائٹیں بنائیں گے، جبکہ فونڈیشن کارتیئر تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی کلیکشن کو عوام کے لیے دستیاب کرنے کی خاطر ڈومین کا استعمال کرے گا۔ دریں اثناء، سینٹر پومپیڈو اپنے غیر ملکی مہمانوں کے لیے انگریزی اور دیگر زبانوں میں مددگار معلومات کے ساتھ مخصوص ویب سائٹ جاری کرے گا۔

ہوسر اینڈ ورتھ گیلری کی 25 ویں سالگرہ کو ایک انٹرایکٹو ویب سائٹ اجراء کے ساتھ منائے گا جو گیلری کی تقریباً تین دہائیوں کی تاریخ کی بصری تقویم کی تفیصلات پیش کرے گی۔ مزید برآں کانیسو گیلری، گیلری میئر اوشینک اینڈ اسکیمو آرٹ، گیلری پیرن، ٹوماسو برادرز فائن آرٹ، اسٹرن پسارو گیلری اور وینس اپنی موجودہ ویب سائٹوں کو مکمل طور پر .ART ڈومین پر لے جائیں گے۔

فروری 2017ء سے شروع ہونے والے .ART ڈومین نام آرٹ دنیا کے پیشہ ور اراکین کے لیے رجسٹریشن کے لیے دستیاب ہے، جو یقینی بنا رہا ہے کہ کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو اپنے پسندیدہ ڈومینز محفوظ بنانے کا موقع دیا جائے۔

.ART کو ابتداء میں اختیار کرنے والوں کی مکمل فہرست کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.art.art۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: engage@art.art۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160525/372735LOGO

Latest from Blog