‫سی جی اے پی 11 واں سالانہ تصویری مقابلہ جیتنے والوں نے اختیار، لچک اور جدت کو قید کیا

واشنگٹن، 29 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

سی جی اے پی نے آج 2016ء تصویری مقابلے کے فاتح کے طور پر میانمر کے زے یار لن کے نام کا اعلان کیا ہے۔ فاتحانہ تصویر، “مدد کرنے والا ہاتھ بڑھائیں،” کو اپنی شاندار بناوٹ اور فروخت کے لیے مٹی کے برتن بنانے والے باپ کی مدد کرنے والی لڑکی کی محبت آمیز تصویر کشی کی وجہ سے 70 ممالک سے آنے والی 3,000 سے زیادہ درخواستوں سے منتخب کی گئی۔

۔آنٹرایکٹو ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ کا تجربہ یہاں اٹھائیں: http://www.multivu.com/players/English/7878251-2016-cgap-photo-contest-winners

تصویر فوٹوگرافر کے ینگون میں واقع گھر کے قریب توانتے قصبے میں لی گئی تھی۔ لن نے کہا کہ گو کہ وہ تجارتی لحاظ سے ایک ملاح ہے، لیکن فوٹوگرافی اس کا حقیقی شوق ہے۔ انہوں نے کہا کہ “میرا ماننا ہے کہ تصویر کشی لوگوں کو دیکھنے اور محسوس کرنے میں مدد دیتی ہے۔ میں لوگوں اور مقامات کی ثقافت اور ان کی روزمرہ زندگی کو محفوظ کرنا پسند کرتا ہوں۔”

گو کہ توانتے کے مٹی کے برتن پورے میانمر میں مشہور ہیں اور ان کی بڑی طلب ہے، لیکن نوجوان نسل قصبے سے باہر مواقع کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ ججوں نے تبصرہ کیا کہ کس طرح تصویر نہ صرف ایک قابل قدر، لیکن گھٹتی ہوئی مہارت کی ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقلی کو محفوظ کرتی ہے۔

جیتنے والی تصاویر دیکھیں >>

دنیا بھر میں دو ارب افراد بچت کھاتوں اور قرضوں جیسی بنیادی مالیاتی خدمات تک رسائی نہیں رکھتے۔ اس کے ثبوت بڑھ رہے ہیں کہ مالیاتی شمولیت اقوام متحدہ کے عالمی ترقی ایجنڈا کے لیے اختیار کیے گئے کئی تحفظ پذیر ترقی اہداف کو ممکن بنانا والا اہم عنصر ہے، جیسا کہ معیاری تعلیم کا فروغ اور صنفی برابری کی ترویج۔ 11 سالوں سے سالانہ سی جی اے پی تصویری مقابلہ ایسی اصل اور زبردست تصویریں ڈھونڈ رہا ہے جو دنیا بھر میں عوام کی زندگی پر مالیاتی شمولیت کے اثر کو ظاہر کرتی ہیں۔

2016ء سی جی اے پی تصویری مقابلے نے چار کلیدی شعبوں میں درخواستیں طلب کی تھیں جو مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے میں اہم ہیں: (1) موبائل رقم اور ڈیجیٹل مالیات میں جدت؛ (2) عورتوں کا معاشی اختیار؛ (3) لچک؛ اور (4) چھوٹے کاروبار۔ ججوں کا پینل نکول کاپیلو، سینئر فوٹو مینیجر نیشنل جیوگرافک؛ ایمیلی ایپسٹین، وژوئل ایڈیٹر دی اٹلانٹک؛ اور اندرا ولیمز بابک، ڈائریکٹر فوٹوگرافر اور وژوئل ریسورسز دی نیوزیئم پر مشتمل تھا۔

تین ججوں نے انتخاب کے عمل پر اپنی رائے پیش کیں۔

نکول کاپیلو نے کہا کہ “دنیا بھر کے افراد کی خود رائی اور لچک اور ثابت قدمی کو دیکھنا بہت شعور پیدا کرنا والا” تھا۔

ایمیلی ایپسٹین نے کہا کہ “یہ کام محض وائر سروسز پر وجود نہیں رکھتا۔ پیغام اپنے نصیب کے خود مالک افراد کو احترام دے رہا ہے۔”

اندرا ولیمز بابک نے کہا کہ “فوٹوگرافی کسی کہانی کو بیان کرنے کا سب سے طاقتور طریقہ ہے۔ اپنی کہانی کو تصاویر کے ذریعے بیان کرنا، جو سب کے لیے قابل رسائی ہے، مقصد کو مزید آگے بڑھانے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔”

2016ء بڑے انعام کے فاتح کو فوٹوگرافی کے سامان کے لیے 2,000 ڈالر گفٹ سرٹیفکیٹ اور اپنی جیتنے والی تصویر کی نیو یارک شہر کو ٹائمز اسکوائر جمبوٹرون پر پیش کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

بڑے انعام کا فاتح اور فائنل تک پہنچنے والے

  • بڑا انعام: مدد کے لیے ہاتھ بڑھائیں – زے یار لن، میانمر
  • دوسرا انعام: پانی میں زندگی – سجن سرکار، بھارت
  • تیسرا انعام: کسان کا خاندان – پیائی فیو تھیٹ پینگ، میانمر

موضوعاتی فاتحین

  • ڈجیٹل مالیات میں موبائل پیسہ اور جدت: ناریل کے کھیت – ایکارین ایکارچریاونگ، تھائی لینڈ
  • عورتوں کا معاشی اختیار: تیرتی زندگی – محمد زاکر المجید، بنگلہ دیش
  • لچک: خواب نے معذوری کو شکست دی – فیصل عظیم، بنگلہ دیش
  • چھوٹے کاروبار: سجاوٹی چھتری بنانے والا – اگونگ لاویریسا ستیاوان، انڈونیشیا

علاقائی فاتحین:

  • افریقہ: تخیل – وم اومپیر، کینیا
  • مشرقی یورپ و وسطی ایشیا: فیلٹنگ – بی سی
  • مشرقی ایشیا و بحر الکاہل: پرانا ٹی وی دوبارہ استعمال شدہ – لائی ہوانگ لونگ، ویت نام
  • لاطینی امریکا و کیریبیئن: ورمی جلاکاتا 3 – ڈيوڈ مارٹن ہوامانی بیڈویا، پیرو
  • مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ: سیکرک) قربانی – براہیم فراجی، مراکش
  • جنوبی ایشیا: ذمہ داری – سجن سرکار، بھارت

سی جی اے پی (کنسلٹیٹو گروپ ٹو اسسٹ دی پؤر) 30 معروف اداروں کی ایک عالمی شراکت داری ہے جو مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ سی جی اے پی عملی تحقیق و اور مالیاتی خدمات فراہم کنندگان، پالیسی سازوں اور بڑے پیمانے پر طریقوں کو ممکن بنانے کے لیے سرمایہ کاروں کی متحرک شمولیت کے ذریعے جدید حل فراہم کرتا ہے۔ عالمی بینک میں مقیم سی جی اے پی غریبوں کو اپنی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے درکار مالیاتی خدمات تک رسائی کو بڑھا کر شواہد کی بنیاد پر تیار کردہ ایک حمایتی پروگرام کے ساتھ ذمہ دار مارکیٹ ترقی کا ایک عملی طریقہ ملاتا ہے۔ مزید www.cgap.org پر۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151216/296527LOGO

Latest from Blog