مرک روش کے ساتھ تقسیمی معاہدے کو توسیع دیتا ہوا

– مرک جدید پولیمیریز چین ری ایکشن (پی سی آر) اور کوانٹیٹو ریئل-ٹائم پی سی آر کے لیے جدید خامروں کا خصوصی فراہم کنندہ بنے گا، تمام ممالک کے لیے سوائے امریکا، برازیل اور جاپان کے

– روش کے بایو کیمیکل ریجنٹس پورٹ فولیو کے لیے 2015ء سے خصوصی عالمی تقسیم کار

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 01 دسمبر 2016ء/پی آر نیوزوائر/–

حیاتی سائنس و ٹیکنالوجی کے معروف ادارے مرک نے آج روش کے ساتھ اپنے تقسیمی معاہدے کی توسیع کا اعلان کیا ہے جس میں کاپا بایوسسٹمز کی پولیمیریز چین ری ایکشن (پی سی آر) اور کوانٹیٹو ریئل-ٹائم پی سی آر (کیو پی سی آر) خامرہ مصنوعات شامل ہیں، روش نے 2015ء میں اس کمپنی کو حاصل کیا تھا۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20161122/442165

کاپا پورٹ فولیو کی شمولیت آج صنعت میں دستیاب پی سی آر اور کیو پی سی آر کے بہترین کارکردگی ٹولز کے مکمل ترین مجموعوں میں سے ایک پیش کرکے مرک کے روش کے ساتھ موجودہ تقسیمی تعلقات کو مضبوط کرتی ہے۔

ادت بٹرا، رکن مرک ایگزیکٹو بورڈ اور سی ای او، لائف سائنسز نے کہا کہ “روش کے ساتھ اتحاد کی توسیع صارفین کو ہمارے عالمی معیار کے تقسیمی چینل کے ذریعے جدید مصنوعات تک زیادہ بہتر رسائی پیش کرے گی۔ یہ خامرے تجارتی طور پر دستیاب ڈی این اے پولیمیریزس پر واضح برتری کے نمائندہ ہیں اور یوں مکمل نئی پی سی آر ایپلی کیشنز کے لیے امکان پیش کرتے ہیں۔”

معاہدے کی شرائط کے تحت مرک اپنا فروخت، مارکیٹنگ اور ای-کامرس تجربہ استعمال میں لائے گا اور کاپا پی سی آر اور کوانٹیٹو پی سی آر ریجنٹس اور کٹس کو پیش اور تقسیم کرنے کے لیے سائنسی برادری کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کا فائدہ اٹھائے گا۔ تقسیمی معاہدے میں امریکا، جاپان اور برازیل کے علاوہ تمام جغرافیے شامل ہیں۔ مالیاتی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

روش نے جولائی 2015ء میں سگما-آلڈرچ کے ساتھ اپنے بایوکیمیکل ریجنٹس پورٹ فولیو کے لیے عالمی خصوصی تقسیمی معاہدہ کیا تھا۔ اسی سال مرک کی جانب سے سگما-آلڈرچ کے حصول کے بعد یہ معاہدہ مرک کا اہم حصہ بن گیا، جو حیاتی سائنس کے کاروبار میں متحرک نمو اور جینومکس، پروٹیومکس اور خلیاتی تجزیے کے لیے اہم برانڈ ذرائع پیش کررہا ہے۔

جدید پی سی آر خامرے، جو توسیع شدہ تقسیمی معاہدے کے تحت پیش کیے جاتے ہیں نے عام پی سی آر انہبیٹرز کے لیے بہتر برداشت، بہتر رفتار اور مخصوص سرگرمی اور زیادہ کھراپن پیش کیا۔ یہ خصوصیات معیاری نتائج اور کام کا بہتر بہاؤ ممکن بناتی ہیں۔ i

کاپا پی سی آر اور کیو پی سی آر پورٹ فولیوز کی مرک میں منتقلی یکم جنوری 2017ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ درمیان میں یہ مصنوعات موجودہ کاپا چینلوں کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.sigma-aldrich.com/kapa۔

i فائل میں ڈیٹا

تمام مرک خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے مرک کی ویب سائٹ پر دستیابی کے ساتھ ہی بیک وقت جاری کیے جاتے ہیں۔ آنلائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ ادارہ مرک نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

Latest from Blog