Facebook
RSS

ناننگ، چین، 7 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– چین 2016ء ایشیائی بین الاقوامی ڈاک ٹکٹ نمائش 2 دسمبر سے 6 دسمبر تک ناننگ میں ہوئی۔ نمائش کو انٹر-ایشیا فلیٹلک فیڈریشن (ایف آئی اے پی) کا تعاون حاصل تھا اور اسے انٹرنیشنل فلیٹلک فیڈریشن (ایف آئی پی) نے تسلیم کیا۔ ایف آئی اے پی کی جانب سے کی گئی یہ نمائش علاقائی ڈاک ٹکٹ نمائش ہے جس کا مقصد ڈاک ٹکٹ شناسی کی ترویج بڑھانا ہے۔ یہ چوتھا موقع ہے کہ 1977ء میں قیام کے بعد سے یہ نمائش چین میں ہوئی ہے۔

ڈاک ٹکٹ نمائش ایک ایشیائی بین الاقوامی ڈاک ٹکٹ نمائش تھی۔ اس میں 13 مسابقتی شعبے تھے بشمول ایف آئی اے پی چیمپیئن شپ کلاس، روایتی ڈاک ٹکٹ شناسی، ڈاک تاریخ، ڈاک لوازمات، ایروفلیٹلی، آسٹروفلیٹلی، موضوعاتی، میکسیمافلی، ریونیو، نوجوان، ٹکٹ شناسی کا ادب، واحد فریم اور جدید ٹکٹ شناسی۔ نمائش ایف آئی اے پی کے 22 اراکین کی جانب سے تھی، مثلاً آسٹریلیا، بحرین، بنگال، چین، چینی تائی پے، ہانگ کانگ، مکاؤ، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، کوریا، ملائیشیا، منگولیا، نیپال، نیوزی لینڈ، پاکستان، قطر، سعودی عرب، سنگاپور، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات۔ کل 1300 فریمز اور 51 ادبی دستاویزات کی نمائش کی گئی۔

مزید برآں، 26 ممالک اور خطوں کے ڈاک ٹکٹوں کی تقریباً 50 البمیں باضابطہ ٹکٹ نمائش میں پیش کی گئی جسے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) نے منظم کیا تھا۔ نمائش میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے کلاسیکی ڈاک ٹکٹوں کی البمیں تھیں۔ ایف آئی پی اور ایف آئی اے پی کے صدور کے ذاتی خزانے بھی تقریب میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

اس سال کی نمائش میں پانچ موضوعاتی دن تھے، جیسا کہ افتتاحی دن، یوم ناننگ، یوم نوجوانان، یوم چینی بروج اور اختتامی دن۔ ہر موضوعاتی دن پر معروف ڈاک ٹکٹ تیار کرنے والے مقام پر آئے اور ٹکٹ شناسی کے پرستاروں سے ملاقاتیں کیں۔ 3 دسمبر کو یوم ناننگ تھا۔ اس روز منتظمین نے "ناننگ شہر تخلیق نمائش” منعقد کی۔ "ناننگ یادداشتوں”، "ناننگ ثقافت تخلیقی صلاحیت” اور "ناننگ تاثر” کے تین نمونوں کے ذریعے منتظمین نے تیزی سے تبدیل ہوتے شہری منظرنامے اور شہر کی ثقافتی قوت حیات کو ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ مزید برآں کمیاب ڈاک ٹکٹوں کی نمائش، چینی بروج ڈاک ٹکٹ ثقافتی نمائش اور قومی موضوعاتی ڈاک خانہ ثقافت نمائش بھی تقریب کا حصہ تھیں۔

اس کے علاوہ ایک بین الاقوامی ٹکٹ شناسی سیمینار یو پی یو اور عوامی جمہوریہ چین کے سرکاری پوسٹل بیورو کی جانب سے منظم کیا گیا جو تقریب کے دوران منعقد ہوا۔ منتظمین نے 2016ء چین پوسٹل کارڈز کے چوتھے لاٹری قرعہ اندازی سیشن اور نوجوان پوسٹل کارڈ ڈیزائننگ مقابلے کی تقریب انعامات جیسی سرگرمیاں کیں۔

ناننگ ٹکٹ شناسی کی وسیع روایت رکھنے والا شہر ہے۔ یہ ان چند شہروں میں سے ایک ہے جنہوں نے ڈاک ٹکٹ شناسی پر تحقیق پہلے شروع کی۔ ناننگ کی ٹکٹ شناسی انجمن 1983ء میں قائم کی گئی تھی۔ 2015ء تک 200 نچلے درجے کی انجمنیں اور ایسوسی ایشن کے 15,000 اراکین ہیں۔ ٹکٹ شناسی اور جمع کرنا ناننگ کے کئی شہریوں کا شوق ہے۔ ناننگ میں ہونے والی ٹکٹ نمائش مختلف ممالک اور اقوام کے بارے میں سمجھ بوجھ کو بہتر بنانے کا اچھا موقع ہے۔ یہ ٹکٹ شناسی کے کلچر کو پھیلانے اور ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی اور ساتھ ساتھ ثقافتی روابط بہتر بنانے کا بھی کام کرتی ہے۔

ذریعہ: ناننگ میونسپل بیورو آف نیوز

تصویری منسلکات کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=280753
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=280754

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز