Facebook
RSS

میمفس، ٹینیسی، 9 دسمبر 2016/پی آرنیوزوائر/–

انٹرنیشنل چیئر یونین (آئی سی یو) نے آج بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے رواں ہفتے آئی سی یو کے لیے وقتی قدر شناسی کی فراہمی پر قدر دانی کا اظہار کیا ہے۔

http://photos.prnewswire.com/prnvar/20161209/447505LOGO

2004ء میں قائم ہونے اور امریکا میں صدر دفاتر رکھنے والے آئی سی یو نے اپنے تسلیم کیے جانے کے سفر کا آغاز چھ سال قبل شروع کیا تھا جب پہلی بار اس نے آئی او سی میں درخواست دی۔ آئی سی یو کا ہدف دنیا بھر میں چیئرلیڈنگ مثبت طور پر آگے بڑھانا ہے۔ انجمن نے اپنی رکنیت کو یکساں طور پر آگے بڑھایا ہے اور اب 110 قومی چیئر فیڈریشن اراکین رکھتی ہے۔

انٹرنیشنل چیئر یونین کے صدر جیف ویب نے کہا کہ “آئی او سی کے اقدامات نے چیئرلیڈنگ کے لیے ایک شاندار سنگ میل تخلیق کیا ہے۔ ہم آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے تسلیم کیے جانے پر حقیقی فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ ہمیں دنیا بھر میں پھیلے لاکھوں چیئر ایتھلیٹس کی صحت مندانہ شرکت اور مقابلوں کے لیے مواقع تخلیق کرنے میں بہت مدد دے گا۔”

آئی سی کے سیکریٹری جنرل کارل اولسن نے کہا کہ “ہمیں فخر کے ساتھ آئی او سی کے فیصلے کے بارے میں معلوم ہوا۔ ہم بہت شکر گزار ہیں کیونکہ یہ عالمی پیمانے پر چیئرلیڈنگ کو تبدیل کرنے کا کام جاری رکھنے کے اہم موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔”

آئی سی یو نے کھلاڑیوں، کوچ اور عہدیداران کے لیے تعلیمی تربیتی منصوبے تیار کیے اور معیاری قوانین کی تخلیق میں اہم کردار رہا ہے، ساتھ ہی حفاظتی پروگراموں اور تنظیم میں بھی۔ اپنے قومی فیڈریشن اراکین کے ساتھ تعاون کے ذریعے آئی سی یو سال بھر میں بر اعظمی اور علاقائی مقابلے منظم کرتا اور انہیں سہارا دیتا ہے، جو سالانہ ورلڈ چیمپیئن شپ پر اختتام پذیر ہوتے ہیں، جس میں 2016ء تقریب میں 70 ممالک کے 10,000 کھلاڑی سرفہرست رہے۔ 2017ء ورلڈ چیمپیئن شپ اپریل میں اورلینڈو، فلوریڈا میں ہوگی۔

انٹرنیشنل چیئر یونین کے بارے میں

انٹرنیشنل چیئر یونین (آئی سی یو) ایک غیر برائے منافع بین الاقوامی گورننگ ادارے کی حیثیت سے تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر چیئرلیڈنگ کو فروغ دینا ہے۔ 100 سے زیادہ رکن ممالک کے ساتھ آئی سی یو ان تمام جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی کرتا ہے جہاں چیئرلیڈنگ وجود رکھتی ہے۔ آئی سی یو صحت مند مقابلے، قواعد کی تیاری اور کھلاڑیوں، کوچز اور والدین کی تعلیم کو فروغ دیتا ہے۔ مزید معلومات پر www.cheerunion.org مل سکتی ہیں۔ تصویریں اور بی-رول وڈیو درخواست پر دستیاب ہے۔

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20161209/447505LOGO

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز