Facebook
RSS

جدید پلانٹ کمرشل آپریشن میں ایل پی جی پر چلنے والے پہلے ٹی ایم 2500+ ٹربائن کو پیش کرتا ہے

جیکسن ول، فلوریڈا، 12 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

بجلی کے فوری حل پیش کرنے والا معروف عالمی ادارہ اے پی آر انرجی آج اعلان کرتا ہے کہ اس نے امریکی ورجن جزائر کی واٹر اینڈ پاور اتھارٹی (واپا) کے ساتھ مائع پیٹرولیئم گیس (ایل پی جی) کے استعمال سے 25 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے 12 ماہ کے معاہدے پر دستخظ کردیے ہیں۔ منصوبہ ایک خاص طور پر تیار کردہ ٹی ایم 2500+موبائل گیس ٹربائن پیش کرتا ہے جو ایل پی جی پر کمرشلی چلایا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا ٹربائن ہے – یہ ایک اہم سنگ میل ہے جو صارفین کو دیگر روایتی پٹرولیئم ایندھنوں کے مقابلے میں ایک زیادہ سستا اور زيادہ صاف متبادل فراہم کرے گا۔

تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20161209/447572

یہ منصوبہ سال کے آغاز پر نجکاری کے بعد اے پی آر انرجی کی کاروباری فتوحات کے سلسلے میں سب سے نیا ہے، جو 2016ء میں کل حصول، پھیلاؤ اور توسیع کو 1 گیگاواٹ تک پہنچاتا ہے۔ منصوبہ موبائل گیس ٹربائنز کے استعمال کے ذریعے گزشتہ سال میں ادارے کا چھٹا حصول بھی ہے۔

اے پی آر انرجی ایگزیکٹو چیئرمین جان کیمپیئن نے کہا کہ "اپنی نوعیت کا اولین منصوبہ یو ایس وی آئی کو بجلی کی پیداوار پر لاگت اور ماحولیاتی اثر کو کم کرکے ایل پی جی کے بنیادی ڈھانچے میں بڑی سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھانے کا موقع دے گا۔ ماہرین پیش بینی کر رہے ہیں کہ اگلے دو سالوں میں ڈیزل ایندھن کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ ایل پی جی کی قیمتیں بدستور مستحکم رہیں گی۔ ایل پی جی کا استعمال واپا کو ڈيزل سے چلنے والے انجنوں کے مقابلے میں کافی بچت دے گا کہ جن کا استعمال کیریبیئن میں عام ہے۔”

واپا ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سی ای او جولیو ریمر سینئر نے کہا کہ "ورجن جزائر میں بجلی کی پیداوار کے لیے بنیادی ذریعے کے طور پر کم خرچ اور صاف ایل پی جی کا ایندھن کا استعمال حالیہ تاریخ میں واپا کی جانب سے اختیار کیا گیا واحد سب سے بڑا سرمایہ منصوبہ ہے۔ ہم اپنے صارفین کو ممکنہ طور پر کم قیمتیں دینے کے لیے پرجوش ہیں اور خوش ہیں کہ آج اے پی آر انرجی کے ساتھ معاہدے پر دستحط ورجن جزائر میں ہمارے توانائی حل کا حصہ ہوگا۔ اب سالوں کے لیے واپا اے پی آر انرجی پر ایک مثبت اثر رکھے گا، اور ہم ایل پی جی سے چلنے والے ٹی ایم2500+ کو کمرشل استعمال میں لانے کے لیے دنیا کا پہلا بجلی ادارہ بننے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں۔”

کیمپیئن توقع رکھتے ہیں کہ یہ منصوبہ دیگر اداروں کے لیے ایک مثال کا کام کرے گا جو متبادل سستے ایندھن ذریعے کے طور پر ایل پی جی کا فوری فائدہ اٹھانا چاہ رہے ہیں۔ "دنیا بھر میں کئی مارکیٹوں بالخصوص کیریبیئن اور افریقہ و ایشیا کے حصوں میں ایل پی جی میں دلچسپی بڑھ رہی ہے کہ جہاں گزشتہ چند سالوں میں ایندھن کی دستیابی بڑھ چکی ہے۔”کیمپیئن نے کہا۔ "ٹی ایم2500+ ٹربائن ان چدید فوری ٹیکنالوجیوں میں سے ایک ہے جو ایل پی جی پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور صارفین کو قیمت اور دستیابی پر مختلف ایندھنوں کے درمیان فوری منتقل ہونے کی اضافی لچک فراہم کرتی ہے۔”

نیا منصوبہ اے پی آر انرجی کے موجودہ 25 میگاواٹ ڈیزل سے چلنے والے ٹربائن کو مکمل کرتا ہے جو 2012ء میں واپا کے لیے نصب کیا گیا تھا، اور یوں اس مقام کی کل پیداوار کو 50 میگاواٹ تک لاتا ہے۔

اے پی آر انرجی کے بارے میں

اے پی آر انرجی فوری موبائل ٹربائن بجلی فراہم کرنے والا دنیا کا معروف ادارہ ہے۔ ہمارے فوری، لچکدار اور مکمل خدمت فراہم کرنے والے توانائی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں، جہاں بھی اور جب تک انہیں اس کی ضرورت ہو۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے امتیازی تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے آگے بڑھائے جانے کے قابل کلیدی پلانٹس دنیا بھر میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلانے میں مدد دیتے ہیں، ترقی یافتہ دنیا میں بھی اور ترقی پذیر مارکیٹوں میں بھی۔ مزید معلومات کے لیے www.aprenergy.comپر ادارے کی ویب سائٹ دیکھیں۔

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

پریس فوٹو گیلری

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز