ایمپائر اسٹیٹ ریئلٹی ٹرسٹ اور آئی ہارٹ میڈیا نیو تہواری موسیقی-سے-روشنی مظاہرے میں ماریا کیری کو پیش کرتا ہوا

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ اپنی روشنیوں کو “آل آئی وانٹ فار کرسمس از یو” سے ہم آہنگ کرے گی

نیو یارک، 12 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–ایمپائر اسٹیٹ ریئلٹی ٹرسٹ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: ESRT) اور آئی ہارٹ میڈیا نے اعلان کیا کہ سالانہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ (ای ایس بی) تہواری موسیقی-سے-روشنی مظاہرہ عالمی سپر اسٹار ماریا کیری اور ان کے مشہور گانے “آل آئی وانٹ فار کرسمس از یو” پیش کرے گا جو ان کے پہلے تہواری البم میری کرسمس سے ہے۔ یہ مظاہرہ، معروف لائٹنگ ڈیزائنر مارک برکمین کی جانب سے تیار کردہ، 19 دسمبر کو شروع ہوگا اور 25 دسمبر تک ہر شب 7 بجے مشرقی وقت کو آئی ہارٹ میڈیا نیو یارک کے زی100، 103.5 کے ٹی یو اور 106.7 لائٹ ایف ایم سے ہم آہنگ ہوگا۔

http://mma.prnewswire.com/media/448365/Empire_State_Realty_Trust_with_Mariah_Carey.jpg

تعطیلات کے موسم کے آغاز کے لیے ماریا کیری نے ای ایس بی کی مشہور ففتھ ایونیو لابی میں چراغاں تقریب کا “بٹن دبایا۔” تقریب “ای ایس بی ان ریپڈ” کا حصہ ہے جو ایک ماہ طویل جشن ہے جس میں عمارت کی ففتھ ایونیو کھڑکیوں اور آرٹ ڈیکو لابی میں تعطیلات کی شاندار سجاوٹ، حیران کن خاص مہمانوں کی موجودگی اور تعطیلات کی پسندیدہ موسیقی چلانے والا پیانو نواز شامل ہیں۔

“ہم آئی ہارٹ میڈیا کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں اور کئی مرتبہ پلاٹینم موسیقی سپر اسٹار ماریا کیری کو اپنے چارٹ پر سرفہرست رہنے والے مشہور تہواری کلاسک “آل آئی وانٹ فار کرسمس از یو” کی اپنے مخصوص تہواری موسیقی-سے-روشنی تماشے کا حصہ بنانا کتنا مزیدار ہے؟” اینتھنی ای مالکن، چیئرمین اور سی ای او ای ایس آر ٹی نے کہا۔ “ہمارا تہواری روشنی مظاہرہ نیو یارک شہر کے اس تعطیلاتی موسم کو بذریعہ سوشل میڈیا پوری دنیا کے سامنے لے جائے گا اور نیو یارک کے قلب میں ہمارے مشہور زمانہ ٹاور کی بلندی پر تعطیلاتی موسم کا عروج ہے۔”

ماریا کیری نے کہا کہ “میں اپنے گھر سے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو دیکھ سکتی ہوں اور یہ دنیا میں میری پسندیدہ ترین عمارات میں سے ایک ہے۔ اس کی شاندار روشنیوں کا میری موسیقی سے ہم آہنگ ہونا تعطیلات کے لیے بہترین تحفہ ہے۔”

ٹام پولمین، صدر نیشنل پروگرامنگ گروپس برائے آئی ہارٹ میڈیا نے کہا کہ “ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگز کے روشنی مظاہرے میں شرکت نیو یارک میں آئی ہارٹ میڈیا کے اسٹیشنوں اور ہمارے سامعین کے لیے سالانہ تعطیلاتی روایت بن چکی ہے۔ یہ نیو یارک میں سال کا سب سے مسحور کن وقت ہے اور ہماری نظریں شہر بھر میں تعطیلات کا جشن پھیلانے پر مرکوز ہیں۔”

یہ شاندار مظاہرہ جشن منانے والوں اور سیاحوں کے لیے ہوگا جو نیو یارک اور سہ ریاستی علاقے کے مختلف بلند مقامات سے دیکھا جا سکے گا، اور پرستاروں کو #ESBUnwrapped کا ہیش ٹیگ استعمال کرکے ساتھ ہی سوشل میڈیا چینلوں کے ذریعے پر اس ہنگامے کو پھیلانا چاہیے۔ شوقین افراد زی100، 103.5 کے ٹی یو اور 106.7 لائٹ ایف ایم کھول کر یا آئی ہارٹ ریڈیو پر براہ راست اسٹیشنوں کی اسٹریمنگ، آئی ہارٹ میڈیا کے آل-ان-ون اسٹریمنگ میوزک اور براہ راست ڈیجیٹل ریڈیو سروس کے ذریعے سن سکتے ہیں۔ مظاہرے کے بعد اس کی ایک مکمل وڈیو ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے یوٹیوب چینل (bit.ly/ESBUnwrappedVid) پر فوری طور پر نشر کی جائے گی تاکہ دنیا بھر کے افراد اس کا لطف اٹھا سکیں۔

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں

مین ہٹن کے وسط میں (بنیاد سے انٹینا تک) 1،454 فٹ بلند، ایمپائر اسٹیٹ ریئلٹی ٹرسٹ انکارپوریٹڈ کی ملکیت، ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ “دنیا کی مشہور ترین دفتری عمارت” ہے۔ اپنی توانائی موثریت، بنیادی ڈھانچے، عوامی حصوں اور سہولیات میں اپنی نئی سرمایہ کاریوں کے ذریعے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ دنیا بھر میں مختلف اقسام کی صنعتوں سے تعلق رکھنے والے سرفہرست اداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراچکی ہے۔ فلک شگاف عمارت کی جدید نشریاتی ٹیکنالوجی نیویارک شہری مارکیٹ کے تمام بڑے ٹیلی وژن اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کو سپورٹ کرتی ہے۔ امریکن انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس کی جانب سے کیے گئے پول کے مطابق ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ امریکہ کی پسندیدہ عمارت نامزد ہوئی تھی، اور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی مشاہدہ گاہ خطے کے نمبر1 سیاحتی مقام کی حیثیت سے دنیا کے پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.empirestatebuilding.com، www.facebook.com/empirestatebuilding، @EmpireStateBldg، www.instagram.com/empirestatebldg، http://weibo.com/empirestatebuilding، www.youtube.com/esbnyc یا www.pinterest.com/empirestatebldg/۔

ایمپائر اسٹیٹ ریئلٹی ٹرسٹ کے بارے میں

ایمپائر اسٹیٹ ریئلٹی ٹرسٹ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: ESRT) ایک معروف ریئل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ (REIT) ہے جو مین ہٹن اور عظیم تر نیو یارک شہری علاقے میں دفاتر اور خوردہ جائیداد کی مالک ہے اور انہیں سنبھالتی، چلاتی، حاصل اور تبدیل کرتی ہے، ان میں دنیا کی معروف ترین عمارت ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ بھی شامل ہے۔ نیو یارک، ریاست نیو یارک میں صدر دفاتر اور ادارے کا قابل کرایہ داری پورٹ فولیو 30 ستمبر 2016ء کے مطابق 10.1 ملین قابل کرایہ داری مربع فٹ کا احاطہ کرتا ہے جو 14 دفتری عمارات میں 9.4 ملین قابل کرایہ داری مربع فٹ پر مشتمل ہے، بشمول نو مین ہٹن، تین فیئرفیلڈ کاؤنٹی، کنیکٹی کٹ اور دو ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی نیو یارک میں ہیں؛ لگ بھگ 707,000 قابل کرایہ داری مربع فٹ خوردہ پورٹ فولیو میں۔

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/448365/Empire_State_Realty_Trust_with_Mariah_Carey.jpg

 

Latest from Blog