آنر تیسری سالگرہ مناتا ہوا آنر میجک کے ساتھ

ڈجیٹل باسیوں کے لیے بے باکانہ جدت طرازی جاری رکھتا ہوا

شین چین، چین، 16 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ڈجیٹل دنیا کے باسیوں کے لیے معروف ترین اسمارٹ فون ای-برانڈ آنر آج آنر میجک کے اجرا کے ساتھ اپنی تیسری سالگرہ منا رہا ہے جو ایسی ڈیوائس ہے جو زبردست ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اسمارٹ فونز سے وابستہ توقعات کی تعریف نو کرے گا۔

آنر میجک – مستقبل کی طرف

http://photos.prnasia.com/prnvar/20161215/0861613631

آنر دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کے جم غفیر کی مسلسل کامیابیوں کا ممنون ہے۔ ان کے لیے اپنے تشکر کے اظہار کے لیے آنر ٹیکنالوجی کی دور دراز حدود کو تلاش کرنے اور ان کے لیے غیر معمولی موبائل تجربہ تخلیق کرنے سے وابستہ ہے۔ آنر کی جدید ڈیوائسز کی فہرست میں تازہ اضافہ آنر میجک اپنے صارفین کے لیے بہترین ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے آنر کی وسیع آر اینڈ ڈی کوششوں کی تکمیل ظاہرکرتا ہے۔

جدت طرازی اور معیار سے غیر متزلزل وابستگی سے تحریک پانے والے آنر کے نقش پا صرف تین سالوں میں 74 مختلف ممالک اور خطوں تک پہنچ چکے ہیں، جس میں دنیا بھر میں فروخت سے ہونے والی آمدنی 2015ء میں 6 ارب امریکی ڈالرز اور 40 ملین یونٹوں کی فروخت تک پہنچی۔

مستقل بین آنر میجک

آنر مسلسل نئی ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز کو تلاش کر رہا ہے۔ آنر میجک نے ماہرانہ انٹرایکٹو خصوصیات فراہم کرنے کے لیے صارفین کے ڈیٹا کو سمجھنے اور اس کا تجزیہ کرنے کی خاطر مصنوعی ذہانت کو شامل کرکے نئے میدان دریافت کیے۔

کرن 950 سے لیس آنر میجک 5.09 انچ 2کے ایمولیڈ خمدار اسکرین رکھتا ہے۔ آنر میجک میں ایک طرح دار اور فعل پیما ڈیزائن رکھتا ہے جس میں 3ڈی خمدار شیشے کا وجود ہے۔

زیادہ شفاف موبائل صارف تجربے کو سہارا دینے کے لیے تیار کیا گیا آنر میجک انٹیلی جنٹ سینسر اور پہچان ٹیکنالوجی رکھتا ہے۔ وائز اسکرین سینسر صارفین کو محض اپنا فون اٹھانے اور اسکرین پر دیکھ کر اسے ان لاک کرنے کی سہولت دیتا ہے، ڈسپلے خودبخود بند ہو جائے گا اور اسکرین مقفل ہو جائے گی جب آپ اسے اپنی جیب میں رکھیں گے۔ دوسری جانب فیس کوڈ انٹیلی جنٹ پہچان خصوصیت مکمل پوشیدگی کو یقینی بناتا ہے کہ وہ پیغامات کی اطلاعات صرف پہلے سے طے شدہ چہرے پر ہی ظاہر کرے۔

صارفی تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے آنر میجک آنر میجک لائیو سسٹم رکھتا ہے جو کئی قسم کی پیش گویانہ معلومات پیش کرکے صارفین کی روزمرہ زندگی کی ضروریات اور سہولیات کا اندازہ کرتا ہے۔ مثال کے طور پر آنر میجک لائیو سسٹم فوری پیغام کاری کی ایپس کے ذریعے صارف کی سماجی گفتگوؤں کی بنیاد پر خصوصی سفارشات کا سلسلہ تیار کرنے کے قابل ہے – فلموں کے بارے میں ہونے والی گفتگو بلاک بسٹر تجویز کرے گی۔

آنر میجک اسمارٹ ڈسپلے صارف کی ضروریات کی پیش بینی کرتے ہوئے فوری طور پر عملی معلومات کو حاصل اور ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر آنر میجک کے ساتھ ٹیکسی بلانے سے ڈرائیور کا لائسنس پلیٹ نمبر اسکرین پر ظاہر ہوگا۔

اسے حقیقی ہمہ وقت ساتھی بنانے کے لیے آنر میجک ہواوے میجک پوار استعمال کرتا ہے جو ایک انقلابی ملکیتی تیز چارجنگ ٹیکنالوجی ہے جو 20 منٹ میں بیٹری کو 70 فیصد ریچارج کر دیتی ہے اور 10 منٹ میں 40 فیصد تک۔ 1

جارج چاؤ، صدر آنر نے کہا کہ “آنر میجک جدت طرازی اور ٹیکنالوجی سے ہماری وابستگی کو محفوظ کرتا ہے۔ اس اجرا کے ذریعے ہم دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کو بتا رہے ہیں کہ ہم حقیقتاً خود کو چیلنج دینے اور اسٹیٹس کو تہ و بالا کرنے سے وابستہ ہیں تاکہ انہیں بہترین موبائل-انٹرنیٹ تجربہ فراہم کرنے کے قابل بنیں۔”

آنر کی عالمی کامیابیاں

آنر کی تیسری سالگرہ نئی نسل کو ذہن میں رکھ کر بنائے گئے اس برانڈ کا ایک اور کامیاب سال مکمل کرتی ہے۔ 2016ء میں اس نے اپنی ٹیکنالوجی سے لیس ڈیوائس کی وسیع اقسام میں ریکارڈ فروخت ملاحظہ کی اور معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ کی حیثیت سے آنر کے مقام کو مضبوط کیا۔

فرانس میں آنر اپریل 2016ء میں 200 سے 250 اور 300 سے 400 یوروز کے فونز کی قیمتوں میں اہم ادارہ رہا 2۔ سوئیڈن اور فن لینڈ میں آنر 8 کی فروخت 400 سے 500 یوروز کی قیمت میں سب سے نمایاں رہی جبکہ روس میں بھی اسی رینج میں غالب کردار ادا کر رہا ہے۔3 آنر 8 رواں سال بلیک فرائیڈے فروخت کے دوران جرمنی اور اٹلی میں ایمیزن پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فون کے طور پر بھی ابھرا۔

آنر ڈیجیٹل دنیا کے باسیوں کے لیے قابل بھروسہ برانڈ کی حیثيت سے خود کو مستحکم کرنے پر فخر – اور خوشی – محسوس کرتا ہے۔ آنر اس جدت طرازی پر بہت زیادہ توجہ جاری رکھے گا جو نوجوانوں کو بااختیار بناتی ہے۔

آنر کے بارے میں

آنر ہواوی گروپ کے تحت ایک معروف اسمارٹ فون ای-برانڈ ہے۔ اپنے نعرے “بہادروں کے لیے” کے مطابق برانڈ انٹرنیٹ آپٹمائزڈ مصنوعات کے ذریعے ڈیجیٹل شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا جو بہتر صارفی تجربات، عمل پر اکسانے، تخلیق کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کو اپنے خوابوں کےحصول کے لیے بااختیار بنانا پیش کرتی ہیں۔ اس طرح آنر نے چیزوں کو مختلف انداز میں پیش کرنے اور اپنے صارفین کے لیے جدید ٹیکنالوجیوں اور جدت طرازیوں کو لانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھا کر اپنی جرات مندی ظاہر کرکے خود کو جداگانہ حیثیت دی ہے۔

1 ڈیٹا آنر لیب ٹیسٹ کی بنیاد پر۔ بیٹری لائف استعمال کے نمونوں اور نیٹ ورک کی حالت پر منحصر ہو سکتی ہے۔

2 اور 3 ذریعہ: جی ایف کے شماریات شائع شدہ اکتوبر 2016ء

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161215/0861613631

Latest from Blog