Facebook
RSS

لاس اینجلس، 14 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

سوموار 12 دسمبر کو یو ایس سی ٹاؤن اور گاؤن میں یو ایس سی لیونارڈ ڈیوس اسکول آف گیرونٹولوجی ڈین پنکاس کوہن نے کیون سو چیئر ان گیرونٹولوجی کی تنصیب اور رونگ سیانگ سو ری جنریٹو لائف سائنس لیب کی تخصیص کا اعلان کیا ہے، جو بایوٹیک منتظم کیون سو کی جانب فیاضانہ مدد سے ممکن ہوئی۔

تصویر – http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_4njqphci/def_height/480/def_width/640/

کیون سو قیادت اور تحقیق، تعلیم و مشق میں جدت طرازی کے ذریعے افراد، برادریوں اور معاشروں کے لیے صحت مند عمر کی ترویج کے اپنے مقصد میں اسکول کی مدد کرے گا۔

کیون سو نے کہا کہ "میرے والدین کی مثال دوسروں کی مدد کرنے کے لیے مجھے تحریک دیہی رہی، انہوں نے مجھے جو دیا وہ ایک مشورے سے کہیں بڑھ کر تھا – یہ ایک طرز زندگی تھا۔ انسانی زندگی سب سے قابل قدر اثاثہ ہے اور ہمارا بلند ترین معیار انسانیت کی بہبود ہے۔ جیسے ہماری عالمی آبادی کی عمر بڑھتی ہے، مجھے تحقیقی کامیابیاں سمیٹتے ہوئے اور گیرونٹولوجی رہنماؤں اور منتظمین کی اگلی نسل کی تربیت کرنے پر یو ایس سی ڈیوس اسکول کی مدد کرنے پر فخر ہے۔”

"کیون اور ان کے آنجہانی والد رونگ سیانگ سو نے موجودہ اور آنے والی نسلوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے سائنسی دریافتوں کا فائدہ اٹھانے سے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا۔”

رونگ سیانگ سو ایک تربیت یافتہ جراح تھے جو زخم کے جدید طریقہ علاج تیار کرنے میں مہارت رکھتے تھے۔ بافتوں کی بحالی اور دوبارہ تخلیق پر ان کی تحقیق نے متعدد امریکی پیٹنٹس اور کثیر القومی ادارے میبو انٹرنیشنل کے قیام کی راہ ہموار کی۔”

تنصیب کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر کوہن نے ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کی اہلیہ اور اپنی والدہ ڈاکٹر لی لی کو ڈینز میڈیلین پیش کیا جو اسکول کی جانب سے اپنے شراکت داروں اور حامیوں کو دیا جانے والا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔ کیون سو اور یو ایس سی ڈیوس اسکول پروفیسر جارج شینن کو چھوٹی کرسیاں دی گئیں جو نئے نامزد کردہ چیئر عہدے کے قیام کی علامت ہے۔ شینن کو پہلا عہدہ یافتہ نامزد کیا جاچکا ہے اور وہ نئی تجربہ گاہ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

شینن نے کہا کہ "میں اس عہدے پر تقرری پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ رونگ سیانگ سو لیب، کیون سو چیئر اور برائٹن ایوارڈ گیرونٹولوجی کے شعبے کی اہمیت اور یو ایس سی کی شعبے میں قیادت کا بین النسلی ثبوت ہیں۔”

تقریب کے دوران ڈیوس اسکول نائب ڈین کیلوین ڈیوس نے منتخب عہدیداران کو متعارف کروایا جنہوں نے سو کو امریکی کانگریس اور ریاست کیلیفورنیا کی جانب سے تسلیم شدگی کی اسناد پیش کیں۔ سو کو اعزاز بخشنے والے منتخب عہدیداران میں کانگریس کے رکن ٹیڈ لیو، کانگریس کی رکن جوڈی چو، کیلیفورنیا کے خزانچی جان چیانگ، کیلیفورنیا کے نومنتخب رکن اسمبلی فلپ چین، سابق میئر یوربا لنڈا کریگ ینگ اور ڈائمنڈ بار میئر جم لن شامل تھے۔

رابطہ: ٹام ٹاؤ، taogx@mebo.com

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز