Facebook
RSS

جیکسن ول، فلوریڈا، 22 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– فوری بجلی حل فراہم کرنے والا عالمی ادارہ اے پی آر انرجی آج اعلان کرتا ہے کہ اس کے میانمر میں 102 میگاواٹ منصوبے کو 2017ء کی چوتھی سہ ماہی میں توسیع مل چکی ہے۔ پلانٹ کے لیے اصل معاہدے پر فروری 2014ء پر دستخط ہوئے تھے، جو پابندیوں کے خاتمے کے بعد بجلی کی پیداوار کے سلسلے میں کسی امریکی ادارے اور حکومت میانمر کے درمیان پہلا معاہدہ تھا۔

APR Energy

http://photos.prnewswire.com/prnvar/20120207/FL48583LOGO

کیوکسے پاور پلانٹ تقریباً 30 فیصد بجلی پہنچانے کی قومی شرح کے حمال ملک کے دوسرے بڑے شہر منڈالے کے جنوب میں واقع ہے۔ یہ کلیدی تنصیب صرف 90 دن میں نصب کی گئی تھی اور ملک کے سب سے بڑے تھرمل پلانٹس میں سے ایک ہے، جو 6 ملین سے زیادہ افراد کو خدمات دینے کے لیے کافی بجلی پیدا کر رہا ہے۔

ایگزیکٹو چیئرمین جان کیمپیئن نے کہا کہ "ہم جنوب مشرقی ایشیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں مں سے ایک کو بجلی کی پیداوار میں مدد دینے کا مستقل موقع ملنے پر خوش ہیں، اور ہم نے میانمر میں اپنے تجربے کو بہت اطمینان بخش پایا ہے۔ ہم الیکٹرک پاور جنریشن انٹرپرائز اور ریاستی مشیر آنگ سان سو کی کہ قومی حکومت میں غیر معمولی کاروباری شراکت داروں کو پانے پر خوش قسمت رہے۔ وہ اقتصادی ترقی کا واضح وژن رکھتے ہیں اور ہمیں ملک کے دیہی علاقوں میں بجلی لانے کے پرعزم منصوبے اور 2030ء تک ملک بھر میں بجلی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔”

اے پی آر انرجیکا کیوکسے پلانٹ اپریل 2014ء سے کام کر رہا ہے اور میانمر کی مقامی قدرتی گیس پر چلتا ہے۔ پلانٹ 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں 20 میگاواٹ تک وسعت پا گیا تھا تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے۔

اے پی آر انرجی کے بارے میں

اے پی آر انرجی فوری موبائل ٹربائن بجلی فراہم کرنے والا دنیا کا معروف ادارہ ہے۔ ہمارے فوری، لچکدار اور مکمل خدمت فراہم کرنے والے توانائی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں، جہاں بھی اور جب تک انہیں اس کی ضرورت ہو۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے امتیازی تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے آگے بڑھائے جانے کے قابل کلیدی پلانٹس دنیا بھر میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلانے میں مدد دیتے ہیں، ترقی یافتہ دنیا میں بھی اور ترقی پذیر مارکیٹوں میں بھی۔ مزید معلومات کے لیے www.aprenergy.com پر ادارے کی ویب سائٹ دیکھیں۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز