‫آنر 6X نے زبردست کارکردگی کے ساتھ بین الاقوامی سی ای ایس 2017ء میں میلہ لوٹ لیا

ایک شاندار بجٹ اسمارٹ فون جو جدید دہرے لینس کے پچھلے کیمرے، زبردست کارکردگی اور وسیع بیٹری زندگی کے ساتھ ڈیجیٹل مکینوں کے لیے تخلیق کیا گیا

لاس ویگاس، 4 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرونکس شو – قیمت کے حوالے سے ہوشیار لیکن سودے بازی نہ کرنے والی انٹرنیٹ کی طرف مائل نوجوان نسل کے لیے تیار کردہ آنر 6X تکنیکی اصولوں پر پورا اترنے والا جیب پر ہلکا لیکن ایک جن فون ہے۔ نوجوان نسل کا اوڑھنا بچھونا “دوگنا یا کچھ نہیں” کے مقولے پر پورا اترنے والا آنر 6X سی ای ایس 2017ء میں اپنے بہترین دوہرے لینس کے پچھلے کیمرے، وسیع بیٹری زندگی اور مستحکم کارکردگی کی بدولت نئے میدان عبور کرتا ہے۔

Honor 6X - Double or Nothing

http://photos.prnasia.com/prnvar/20170103/0861614275

دنیا بھر میں نوجوان اور پرجوش صارفین کو کو ایک بہترین انٹرنیٹ تجربہ پیش کرنے کے لیے تیار کردہ آنر 6X ایک طاقتور اور بہترین خصوصیات کا حامل ہمہ گیر آل راؤنڈر ہے جو نوجوانوں کو دنیا کی کھوج لگانے، اندر کے مصور کی آبیاری کرنے اور موسیقی، کھیلوں اور فلموں کی دنیا کا لطف اٹھانے کا موقع دیتا ہے۔

جارج چاؤ، صدر آنر نے کہا کہ “ان کے لیے جو کارکردگی پر سودے بازی کو تیار نہیں، آنر 6X ایسی ڈیوائس ہے جو زبردست کمال کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔ نوجوان نسل کے ‘دوگنا یا کچھ نہیں’ طرز زندگی کو سمجھتے ہوئے ہم نے آنر 6X کو زندگی کو پیش، تلاش کرنے اور اس کا پوری طرح لطف اٹھانے کے لیے درکار کافی طاقت کے ساتھ تیار کیا ہے۔”

طاقتور دہرے لینس کا کیمرا

آنر 6X پشت پر ایک جدید دہرے لینس کا کیمرہ رکھتا ہے جو وسیع اپرچر رینج (F/0.95-F/16) جو آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مکمل طور پر آشکار کرنے دیتا ہے۔ 12 میگاپکسل تصویر کی تیاری کا بنیادی ذمہ دار ہے جبکہ 2 میگاپکسل کے کیمرے کا نتیجہ گہری معلومات، اور شوخ و کراری تصاویر ہیں۔ کیمرے کے وسیع اپرچر (F/0.95) کے ساتھ مل کر آنر 6X پیشہ ورانہ انداز میں نظر آنے والا دھندلا پس منظر پیش کرتا ہے تاکہ جس چیز کی آپ تصویر کھینچ رہے ہیں وہ اٹھ کر سامنے آئے۔ یہ 1.25 یو ایم پکسل سائز کے ساتھ، آنر 6X کو کم روشنی میں بھی معیاری تصاویر کھینچنا ممکن بناتا ہے۔ آنر 6X کا کیمرکہ فیز ڈٹیکشن آٹو فوکس ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جو 0.3 سیکنڈ کی انتہائی تیز کیمرا فوکس رفتار دیتا ہے۔

زبردست کارکردگی

کرن 655 سے لیس اوکٹاکور ڈھانچے کے ساتھ آنر 6X نقائص سے پاک صارفی تجربہ فراہم کرنے کے لے تیار کیا گیا ہے۔ کرن 655 چار کورز سے لیس ہے جو 2.1 گیگاہرٹز کی رفتار رکھتے ہیں اور دیگر چار 1.7 گیگاہرٹز کے ہیں۔ 3 جی بی/4 جی بی ریم [1] اور طاقتور آئی5 کو پروسیسرز کی مدد سے آنر 6X آپ کو ہموار گیم، براؤز اور موسیقی سننے یا بیک وقت متعدد ایپ چلانے کی سہولت دیتا ہے۔ ڈيوائس کی رفتار کو مزید بڑھانے کے لیے ہواوی 6X آنر کا اسمارٹ فائل سسٹم پیش کرتا ہے، جو اینڈرائیڈ کے ای ایکس ٹی 4 سسٹم کو بہتر بناتا ہے اور فریگمنٹیشن کو محفوظ کرتا اور آنر 6X کی زندگی بھر کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔[2]

شاندار بیٹری زندگی

طاقتور 3340 ایم اے ایچ بیٹری پر چلنے والا آنر 6X ایک غیر معمولی بیٹری زندگی پیش کرتا ہے۔ اپنے 16 ن م سی پی یو اور پاور سیونگ ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ توانائی کھپت کو مزید کم کر رہا ہے، آنر 6X ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد 2.15 دن کا استعمال اور 1.54 دن کا خوب استعمال دیتا ہے۔ ایک مرتبہ مکمل ریچارج کے بعد آنر 6X آپ کو 11.5 گھنٹے وڈیو، 70 گھنٹے موسیقی یا 8 گھنٹے تک گیمنگ دیتا ہے۔ آنر 6X کو ایک خصوصی ملکیتی 5V/2A چارجنگ ٹیکنالوجی کی مدد حاصل ہے، جو اسے نوجوانوں کا بہترین ساتھی بنا رہی ہے۔

آنر 6X تین رنگوں – سنہرے، نقرئی اور سرمئی – میں آتا ہے۔ ڈیوائس کا 3 جی بی نسخہ 4 جنوری سے منتخب مارکیٹوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا جن میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین، اٹلی، نیدرلینڈز، روس، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب شامل ہیں،، جبکہ دیگر مارکیٹیں جلد ہی اس کے بعد آئیں گی۔

مارکیٹیں [4] 3جی بی نسخے کی تجویز کردہ خورہ قیمت تاریخ دستیابی چینلز [5]
امریکا امریکی ڈالرز 249.99 4 جنوری (قبل از وقت آرڈر کے لیے)
15 جنوری (فروخت کے لیے)
Hihonor.com/us، Amazon.com، BestBuy.com، Newegg.com
یورپ (برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، نیدرلینڈز اور دیگر) یورو 249 4 جنوری Vmall.eu، Amazon.com

ہدایت برائے جدول:

4جی بی نسخہ 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں منتخب مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔ 4 جی بی نسخے کی تجویز کردہ خوردہ قیمت بالترتیب 299.99 امریکی ڈالرز اور 299 یوروز ہوگی۔

آنر کے بارے میں

آنر ہواوی گروپ کے تحت ایک معروف اسمارٹ فون ای-برانڈ ہے۔ اپنے نعرے “بہادروں کے لیے” کے مطابق برانڈ انٹرنیٹ آپٹمائزڈ مصنوعات کے ذریعے ڈجیٹل شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا جو بہتر صارفی تجربات، عمل پر اکسانے، تخلیق کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کو اپنے خوابوں کےحصول کے لیے بااختیار بنانا پیش کرتی ہیں۔ اس طرح آنر نے چیزوں کو مختلف انداز میں پیش کرنے اور اپنے صارفین کے لیے جدید ٹیکنالوجیوں اور جدت طرازیوں کو لانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھا کر اپنی جرات مندی ظاہر کرکے خود کو جداگانہ حیثیت دی ہے۔

[1] ریم اور میموری حجم ملک کے حساب سے مختلف ہو سکتا ہے، جس کا انحصار دستیاب ماڈلوں پر ہے۔ معلومات کے لیے مقامی ویب سائٹیں دیکھیں

[2] حقیقی ریم اور میموری حجم مختلف نسخوں اور مختلف ملکوں میں دستیاب ماڈلوں کے مطابق تبدیل ہو سکتا ہے۔

[3] آنر لیب تجربے کی بنیاد پر ڈیٹا۔ بیٹری زندگی استعمال کے انداز اور نیٹ ورک کی حالت پر تبدیل ہو سکتی ہے۔

[4] شامل مارکیٹیں لیکن امریکا اور یورپ تک ہی محدود نہیں۔

[5] شامل چینل لیکن فہرست میں موجود تک ہی محدود نہیں۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20170103/0861614275

Latest from Blog