مینٹور گرافکس پاکستان نے پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ کی جانب سے آئی ٹی ایوارڈ حاصل کیا ہے

لاہور، پاکستان، 9 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– مینٹور گرافکس کارپوریشن (NASDAQ: MENT) نے آج اعلان کیا ہے کہ مینٹور گرافکس پاکستان ڈیولپمنٹ (پرائیوٹ) لمیٹڈ کو ملک کے سرفہرست دس سافٹویئر برآمد کنندگان میں نامزد کیا گیا اور پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ کی جانب سے آئی ٹی ایکسپورٹ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/454088/Mentor_Graphics_Pakistan_Award.jpg

یہ اعزاز 20 دسمبر کو محترمہ انوشہ رحمان احمد خان، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ میریٹ ہوٹل، اسلام آباد میں منعقدہ تقریب اعزازات میں آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشنز صنعت کے ایگزیکٹوز، اہم سرکاری عہدیداران اور سفارتی برادری کے اراکین کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔

سید حسن رضا گیلانی، مینیجنگ ڈائریکٹر، مینٹور گرافکس پاکستان نے کہا کہ “مینٹور گرافکس پاکستان میں سرفہرست 10 سافٹویئر-ڈیولپمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے، جسے ملک میں براہ راست زبردست مالی سرمایہ کاری لانے پر تسلیم کیا گیا۔ ہم خوش ہیں کہ جدت طراز سافٹویئر حلوں سے ہماری وابستگی پاکستان کی معیشت کے اس ابھرتے ہوئے شعبے میں اہم حصہ ڈال رہی ہے۔”

مینٹور گرافکس کے بارے میں

مینٹور گرافکس برقی ہارڈویئر اور سافٹویئر ڈیزائن حلوں، بشمول مصنوعات، مشاورتی خدمات اور دنیا کی کامیاب ترین الیکٹرونکس، سیمی کنڈکٹر اور سسٹمز کمپنیوں کے لیے اعزاز یافتہ سپورٹ فراہم کرنے میں عالمی رہنما ہے۔

1981ء میں قائم ہونے والا ادارے نے گزشتہ مالی سال میں تقریباً 1.18 ارب ڈالرز کی آمدنی ظاہر کی۔ کارپوریٹ صدر دفاتر 8005 ایس ڈبلیو بوئیکمین روڈ، ولسن ول، اوریگون 97070-7777 میں واقع ہیں۔ ورلڈ وائیڈ ویب سائٹ: http://www.mentor.com۔

(مینٹور گرافکس، مینٹور گرافکس کارپوریشن کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ تمام دیگر اداروں اور مصنوعات کے نام رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ہیں یا ان کے متعلقہ مالکان کے ٹریڈ مارکس ہیں) ۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

سید حسن رضا گیلانی
36099100 42 92+
hassan_raza-gilani@mentor.com

لوگو – http://mma.prnewswire.com/media/68673/mentor_graphics_corporation_logo.jpg

Latest from Blog