مرک شمالی امریکا، چین اور یورپ میں جامع بایوڈیولپمنٹ مراکز کو توسیع دیتا ہوا

– مستحکم مارکیٹ طلب کو پوری کرنے کے لیے عالمی توسیع

– بوسٹن، میساچوسٹس اور شنگھائی، چین میں بایوڈیولپمنٹ مراکز مرک ٹیکنالوجیز اور خدمات کا مکمل مجموعہ پیش کرتے ہوئے

– نئی پروسیس ڈیولپمنٹ مراکز اور فرانس میں مکمل واحد-استعمال جی ایم پی تنصیب بایولوجکس کی پیشرفت کو تیز کرے گی

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 10 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج بایوپروسسنگ مصنوعات، ساخت گری کی صلاحتوں اور صنعت کے معروف ٹیکنالوجیکل تجربے کے کلیدی پورٹ فولیو کی بڑھتی ہوئی صارفی طلب کو پورا کرنے کے لیے اول تا آخر جامع بایوڈیولپمنٹ مراکز کی توسیع کا اعلان کردیا۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_tjvnsxy2/def_height/400/def_width/400/

http://mma.prnewswire.com/media/455283/Merck___expanding_centers.jpg

توسیع، جس میں امریکا اور چین میں دو نئے پروسیس ڈیولپمنٹ مراکز کا آغاز شامل ہے، مارتیلاک، فرانس میں مرک کے بایوڈیولپمنٹ مرکز کی کمرشل کامیابی کے بعد آتا ہے۔ دو نئے یونٹ شنگھائی اور بوسٹن کے شہری علاقوں میں صارفین کے بہت قریب واقع ہوں گے۔ ہر یونٹ پروسس ڈیولپمنٹ کی صلاحیتوں اور خدمات کی مکمل اقسام فراہم کے گا۔ اس میں سیل لائن ڈیولپمنٹ خدمات، بالائی اور زیریں دھارے کی پروسس ڈیولپمنٹ، اور ساتھ ساھت نان-جی ایم پی کلینیکل پیداوار بھی شامل ہے۔

رکن مرک ایگزیکٹو بورڈ اور سی ای او، لائف سائنس، ادت بٹرا نے کہا کہ “ہم جامع پروسس ڈیولپمنٹ حل کے لیے ایک بڑھتی ہوئی عالمی طلب دیکھ رہے ہیں اور مرک بایوفارما صارفین کے لیے ایک ہی مقام پر خریداری کی سہولت پیش کرتا ہے۔ توسیع بایولوجکس کی پیداوار کے لیے درکار تمام پروسس ڈیولپمنٹ اور کلینیکل اسٹیج ساخت گری حلوں، مادوں اور خدمات کے نمایاں فراہم کنندہ کی حیثت سے ہمارے مقام کو مضبوط کرتی ہے۔ یہ مرک کے لیے ایک تزویراتی، زیادہ امکانات کی حامل سرمایہ کاری ہے جسے تین براعظموں میں صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔”

مارتیلاک، فرانس میں مرک کا بایوڈیولپمنٹ مرکز کلینیکل مرحلے کے بیچ تیار کرنے کے لیے ایک مکمل سرگرم عمل واحد استعمال، جی ایم پی تنصیب ہے۔ مرک ٹیکنالوجیوں کے مکمل مجموعوں سے لیس، بشمول 2000 لیٹر واحد استعمال موبیئس (ر) باوی ری ایکٹر، مارتیلاک بایوفارما اداروں کو اپنے کلینکل ڈیولپمنٹ پروگراموں کو مدد دینے کے لیے مکمل حل پیش کرتا ہے۔

مرک کی جامع پیشکش اہم فوائد فراہم کرتی ہے اور بایوفارماسیوٹیکل اداروں کے لیے مالیکیول ڈیولپمنٹ اور کسی بھی جغرافیے میں بیوپار کے تمام مراحل پر اہم فوائد فراہم کرنے اور کلیدی چیلنجز سے نمٹنے کی پیشکش دے رہا ہے۔ موبیئس (ر) بایو ری ایکٹر کی شمولیت کے ساتھ علاوہ پورٹ فولیو میں لنکس (ر) سی ڈی آر، وائرسولو (ر) پروسس ایریا ماڈیولز، پیلیکون (ر) اور سینٹینل انٹیلی جینس وائرس ڈیفینس جیسے حل شامل ہیں۔

محدود وسائل اور بنیادی ڈھانچہ رکھنے والے ابتدائی مرحلے کے ادارے ایسے شراکت دار سے فائدہ اٹھائیں گے جو پروسیسز تیار کرنے اور جی ایم پی کلینیکل تیاری میں مضبوط مہارت اور تجربہ رکھتا ہے تاکہ ابتدائی طبی پیشرفت کے منصوبوں کو تیز کرنے میں مدد دے۔ زیادہ پیچیدہ مراحل میں موجود اداروں کو بعد مرحلے کی کلینیکل ڈيولپمنٹ کو کمرشل مینوفیکچرنگ، قابل مقدور زندگی کو بہتر بنانے والے ادویات کی دستیابی کو تیز تر کرنے کے چیلنجز پر پورا اترنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جامع طریقے کے ساتھ مرک پورے پروسس کو بڑھانے اور نئے مقام پر منتقل کرنے میں سہولت اور تیزی فراہم کر سکتا ہے۔

تمام مرک خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے مرک کی ویب سائٹ پر دستیابی کے ساتھ ہی بیک وقت جاری کیے جاتے ہیں۔ آنلائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ ادارہ مرک نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/455283/Merck___expanding_centers.jpg

Latest from Blog