مرغے کے سال 2017ء کے نئے قمری سال کو منانے کے لیے گوانگ ڈونگ میں خوش آمدید 400 سرگرمیاں آپ کی منتظر

گوانگچو، چین، 13 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– “مرغے کے سال 2017ء کے نئے قمری سال کو منانے کے لیے گوانگ ڈونگ میں خوش آمدید!۔” 10 جنوری کی صبح گوانگ ڈونگ نے دنیا کو اپنا دعوت نامہ بھیجا۔ يہ جانا گیا کہ بہار میلے کے دور میں گوانگ ڈونگ صوبے کے گرد تمام شہر “مرغے کے سال 2017ء کے نئے قمری سال کو منانے کے لیے گوانگ ڈونگ میں خوش آمدید” کے موضوع پر400 سرگرمیوں کا سلسلہ منعقد کرنے جا رہے ہیں۔

گوانگ ڈونگ جنوبی چین میں واقع ہے۔ یہ ایک ترقی یافتہ صوبہ ہے جو پرل ریور ڈیلٹا کے معاشی طور پر متحرک خطے میں واقع ہے اور ہانگ کانگ، چین سے لگ بھگ دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں موسم بڑا موافق ہے، سال بھر بہار جیسا، آج سردیوں میں بھی نرم دھوپ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہاں آپ پھولوں کی مارکیٹوں کا دورہ کر سکتے ہیں، فائیو رجز فوک کے جنوب میں مطالعہ، تھیم پارکوں کو جا سکتے ہیں، مزیدار کھانوں، گرم چشموں اور سمندر میں تیراکی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

یہ جانا گیا کہ “مرغے کے سال 2017ء کے نئے قمری سال کو منانے کے لیے گوانگ ڈونگ میں خوش آمدید” میں 400 سرگرمیاں ہوں گی جن میں پھول میلے، مندر میلے، لوک روایات کی سرگرمیاں، غیر محسوس ثقافتی ورثے کی سرگرمیاں، ثقافتی و فنی نمائشیں، تصویری مقابلے، بڑے ورائٹی شو، دعائے رحمت، باہر کی سرگرمیاں اور ایسی ہی دیگر شامل ہیں۔

بہار میلے کے دوران کینٹنی باشندوں کے لیے پھولوں کے میلوں کا دورہ کرنا لازمی ہے۔ “مقامی گوانگ ڈونگ باسی” ساتھ ساتھ “نوآموز” شہر کے ہر کونے میں پھولوں کی خوشبو کا احساس پا سکتے ہیں۔ 25 سے 28 جنوری 2017ء کو گوانگچو شہر روایتی بہار میلہ پھول مارکیٹیں اور شہر کی مرکزی شاہراہوں پر بہتے پھول میلے منظم کرے گا۔ یہ سرما میں متوقع ترین “پھول تاریخ” ہوگی۔

فطرت نے گوانگ ڈونگ کو تمام معیار اور اقسام کے قیمتی زمینی وسائل دیے ہیں۔ صوبے میں کئی معروف گرم چشمے ہیں، جہاں آپ خاندان اکٹھ کی خوشیوں اور اپنے دوستوں کے ساتھ مزے اور آرام کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

شمالی چین کے سرد علاقوں کے مقابلے میں گوانگ ڈونگ کی سردی ساحلوں پر دھوپ سینکنے اور نیلے آسمان کا لطف اٹھانے کے قابل ہوتی ہے۔ بہار میلے کے دوران گوانگچو کا چائملونگ سیانگ جیانگ سفاری پارک جانوروں کے منصوبے کے طائرانہ مناظر پیش کرے گا، چوہائی کا چائملونگ چینی سفید ڈولفن کا مظاہرہ اور شینچین میں دنیا کی کھڑکی پیش کرے گا جو “براعظمی انداز کا جشن اور رنگین چینی قمری نیا سال” کے موضوع پر بہار میلے کی سرگرمیوں کا سلسلہ ہے۔

آئیں سردیوں کی نرم دھوپ کا لطف اٹھائیں اور گوانگ ڈونگ صوبے کا جوش محسوس کریں۔

ذریعہ: ٹورازم بیورو آف گوانگ ڈونگ پروونس

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=282455

Latest from Blog