پاکستان سمٹ بینک: یونین پے کارڈ چین اور پاکستان میں دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پل کی خدمات دیتا ہوا

The agreement signing ceremony.

شنگھائی، 20 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– یونین پے انٹرنیشنل نے آج اعلان کیا کہ اس نے پاکستان سمٹ بینک کے ساتھ اجرا کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ فریقین نے بڑے پیمانے پر یونین پے کارڈز کے مشترکہ اجرا پر رضامندی ظاہر کی۔ اب یونین پے بین الاقوامی بینک کارڈ برانڈ بن چکا ہے جو پاکستان میں کارڈ اجرا کے حوالے سے دوسرا سب سے بڑا مارکیٹ حصہ رکھتا ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل کے سی ای او کے جیانبو، نائب چیئرمین سمٹ بینک حسین لوائی اور سی ای او و صدر سمٹ بینک محمد ظاہر اسماعیل نے تقریب میں شرکت کی۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20170120/0861700760

کے جیانبو نے کہا کہ “بیلٹ اینڈ روڈ حکمت عملی کے نفاذ اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے ساتھ یونین پے پاکستان میں زبردست ترقی کرچکا ہے۔” 90 فیصد سے زیادہ مقامی تاجر اور 70 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ دریں اثناء، 3400,000 یونین پے کارڈز مارکیٹ میں جاری کیے جا چکے ہیں، اور گزشتہ سال ان کارڈوں کے لین دین حجم میں دو گنا سے زیادہ اضافہ ہوا۔

سمٹ بینک پاکستان کے تیزی سے ابھرتے ہوئے بینکوں میں سے ایک ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ تعاون کے ذریعے بینک اپنے زیر گردش نصف سے زیادہ کارڈوں کو یونین پے چپ کارڈز میں تبدیل کرے گا اور نئے کارڈ بھی جاری کرے گا۔ یہ کارڈ یونین پے کے عالمی نیٹ ورک میں استعمال کی جا سکتے ہیں جبکہ آن لائن ادائیگی کو بھی سپورٹ کر رہے ہیں۔ نیٹ ورک، مصنوعات اور خدمات، کے ساتھ ساتھ یونین پے چپ کارڈز کی سکیورٹی کے ساتھ، یونین پے کی خصوصیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سمٹ بینک یونین پے کارڈز کو اپنی کلیدی مصنوعات کے طور پر فروغ دے گا۔

محمد ظاہر اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے کے قریب ہیں؛ سمٹ بینک اور یونین پے انٹرنیشنل قریبی شراکت دار ہیں۔ یونین پے کارڈ چین اور پاکستان کے درمیان اہم پل بن چکے ہیں۔ اس تعاون کے ذریعے سمٹ بینک پاکستان میں صارفین کے لیے بہترین ڈیبٹ اور پری پیڈ کارڈ سروس فراہم کرے گا، اور اس کی نظریں مزید شعبوں میں دو طرفہ مزید تعاون پر ہوں گی۔

اب “ون بیلد اینڈ ون روڈ” کے ساتھ واقع 60 یا اس سے زیادہ ممالک اور خطوں میں سے لگ بھگ 50 یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ قزاقستان میں لگ بھگ 70 فیصد اے ٹی ایمز اور 50 فیصد سے زیادہ تاجراور روس میں 300,000 تاجر اور 40,000 سے زیادہ اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان اور نیپال میں جاری ہونے والے یونین پے کارڈز کا چین میں استعمال دو گنا سے زیادہ بڑھا اور روس، کرغزستان، انڈونیشیا اور موریشیس میں جاری کیے گئے یونین پے کارڈز تقریباً 50 فیصد بڑھے۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20170120/0861700760

Latest from Blog