‫گوانگ سی-آسیان ای ٹی ڈی زیڈ منصوبے میں نئی پیش رفت

ناننگ، چین، 6 فروری 2017 /سن ہوا -ایشیا نیٹ /– مارچ 2004ء میں قائم ہونے والے اور ناننگ کے سنگ ننگ ضلع سے 30 کلومیٹر شمال میں واقع گوانگ سی-آسیان اکانمک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ زون (ای ٹی ڈی زیڈ) گوانگ سی بیبو گلف اکانمک رِم کا صنعتی مرکز ہے۔ مارچ ء2013 میں ای ٹی ڈی زیڈ کو اسٹیٹ کونسل میں ناننگ کی صنعتی اور شہری ترقی کے قومی سطح کی ترقیاتی زون کے اہم نمائندے کے طور پر مندرج کروایا گیا۔جیسے جیسے ناننگ اپنی صنعتی حکمت عملی اور بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کی کوششیں تیز کر رہا ہے ویسے ویسے اس کی مجموعی اقتصادیات اور محدود سرمایہ کاری کے اخراجات کی ادائیگی شروع ہوچکی ہے۔ اب تک 270 سے زائد چینی اور غیر ملکی ادارے ای ٹی ڈی زیڈ میں اپنے مقامی دفاتر، ذیلی ادارے اور کارخانے قائم کرچکے ہیں۔ سال 2016ء میں ای ٹی ڈی زیڈ کی جانب سے ایک نیا کاروباری ماڈل متعارف کروایا گیا تھا۔ اپنی موجودہ ساکھ کو مضبوط تر کرنے اور فوڈ پروسیسنگ، دواسازی اور مشینری بنانے کے شعبوں میں اثر و رسوخ بڑھاتے ہوئے انتظامیہ نے مزید صاحبِ اختیار سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تنوع فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 2016ء میں 27 نئے منصوبے شروع کیے گئے جن سے 5.6 ارب رین منبی کی مقامی سرمایہ کاری حاصل ہوئی جو سالانہ ہدف کا 103.70 فیصد بنتا ہے جبکہ ایف ڈی آئی میں 53.5 ملین امریکی ڈالر کا حصول سالانہ ہدف کا 100 فیصد بنتا ہے۔

ناننگ سسکی سائنس پارک منصوبے کے لیے تعمیری کام، جس کے لیے مارچ 2016ء میں 6 ارب رین منبی کی سرمایہ کاری حاصل کی گئی تھی، کا باضابطہ آغاز دسمبر میں گوانگ سی میں ماحولیاتی ووڈ پروسیسنگ شعبے کی رونمائی کے ساتھ شروع کیا جاچکا ہے۔ ای ٹی ڈی زیڈ کا اگلا منصوبہ سسکی پروجیکٹ سے متعلق – گاڑیوں کی نشستیں، فرش، ساز و سامان اور خصوصی گھریلو اشیاء تیار کرنے والے مزید بڑے اور چھوٹے کارخانوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش شروع کرنا ہے تاکہ صنعتی مجموعے اقتصادی سلسلے اور حل پذیر بہترین پولیمر مواد بنانے والوں کے لیے مثبت کردار ادا کرسکیں۔

مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینی والی ایجنسی کے ذمہ دار کے مطابق سال 2017ء میں اے ای ٹی ڈی زیڈ “بڑی اور بہترین -معیار کی سرمایہ کاری کے حصول” کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم رہنے کے ساتھ اپنے موجودہ منصوبوں کے جال کو مزید پھیلانے اور اہم شعبوں اور صنعتوں کو ہدف بنا کر کوششیں جاری رکھے گا۔ تین نمایاں شعبہ جات پر مزید توجہ کے ساتھ انتظامیہ جدید زراعت، سیاحت اور خدمات کے شعبوں میں جگہ بناتے ہوئے نئی پیش قدمیاں کرنے کا عزم بھی رکھتی ہے۔

ذریعہ: گوانگ سی-آسیان اکانمک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ زون (ای ٹی ڈی زیڈ)

منسلک تصاویر کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=283467
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=283468

Latest from Blog