‫‫سینی نے 20-ٹن اور 22-ٹن کے ہائیڈرالک سنگل-ڈرم رولر متعارف کروادیئے: صرف 3 سیکنڈ میں حرکت شروع کریں

بیجنگ، 6 فروری 2017ء / پی آر نیوز وائر / —

سینی نے حال ہی میں 20 ٹن اور 22 ٹن ہائیڈرالک سنگل ڈرم رولرز پیش کیے ہیں جو صارفین کو نئی ٹیکنالوجی تک رسائی اور پہلے سے زیادہ موثر کام کرنے کے قابل بنائیں گے۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_cjby9hkd/def_height/400/def_width/400/

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/464892/SANY_hydraulic_single_drum_rollers.jpg

83.6 انچ چوڑی نئی ایس ایس آر 200 ا ے سی -8 اور ایس ایس آر 220 اے سی – 8 میں بوش ریکس روتھ وائبریشن پمپ لگایا گیا ہے جس میں دو وسیع پمپ اور مستحکم برقی فراہمی جیسی خصوصیات شامل ہیں جس سے حرکت شروع کرنے کا وقت صرف 3 سیکنڈز تک گھٹا دیا گیا ہے۔ نئے دہرے ارتعاش اور دگنی وسعت کا مرتعش موڈ بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ اضافی قوت پیدا کرنے اور بہتر طور پر ہموار کرنے کی صلاحیت حاصل کی جاسکے۔

ان میں ویچائی ڈبلیو پی 6جی200ای 331 انجن لگایا گیا ہے جو 147 کلو واٹ (197 ہارس پاور) قوت فراہم کرے گا جس سے معیار میں اضافہ اور اونچائی والے علاقے میں متعین رفتار برقرار رکھی جاسکے گی۔ ڈائنامک تھرمل کنڈکشن کنٹرول ٹیکنالوجی 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے اضافی درجہ حرارت پر بھی رولر کو مسلسل کام کرنے کے قابل بنائے رکھے گی۔

اس کے انجن میں ارتعاش ختم کرنے والی معروف ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو 84 ڈیسیبل سے بھی کم آواز پیدا کرتی ہے اور استعمال کرنے والے کو آرام دہ اور مکمل توجہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیتی ہے۔ اس کے علاوہ 1×1 میٹر کے پیچھے کے منظر اور بہترین ڈیزائن کی بدولت رولر چلتے ہوئے بھی ڈرم کو مکمل طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ نئے ماڈل معروف اوسط درجے اور کئی کام بہترین انداز میں کرنے کے ساتھ کسی بھی چیز کو دبانے کے میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ چاہے ہائی وے کا منصوبہ ہو، ڈیم تعمیر کرنا ہو یا پھر عمارت بنانے کا کام ہو، نئے ایس ایس آر 200 اے سی – 8 اور ایس ایس آر220اے سی-8 ہر طرح کی سڑکوں، ریت، نیم-مٹیالی اور گیلی مٹی، کنکر یا پکی سڑک پر باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سینی نے دنیا بھر میں موجود اپنے موجودہ صارفین کے لیے رعایت دینے کا بھی عہد کیا ہے۔ اور سینی اپنے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی جاری رکھے گا تاکہ وہ مشینیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کی پریشانی سے دور رہیں۔

سینی کے بارے میں

سینی گروپ (سینی) بھاری مشینری بنانے والا عالمی ادارہ ہے جس کے کارخانے امریکا، جرمنی، برازیل اور بھارت میں موجود ہیں جبکہ یہ دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں میں کاروبار کر رہا ہے۔ اسے دنیا کے کامیاب ترین اور جدت پسند اداروں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کی کنکریٹ مشینری کو عالمی نمبر 1 ہونے کا اعزا بھی حاصل ہے۔

مزید معلومات ہے، ملاحظہ کریں: www.sanyglobal.com یا پھر سینی گروپ کو فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کریں۔

ربیکا ژو
فون نمبر: 010-60737480 (86+)
ای-میل: zhouyy5@sanygroup.cn

Latest from Blog