ابرجی کے بین الاقوامی نیوزلیٹر کے آٹھویں ایڈیشن میں جی ایم کی موبیلٹی پیشکش اور میکڈونلڈز کی اختراع سے متعلق گفتگو

ساؤ پاؤلو، 13 فروری 2017 / پی آر نیوز وائر / — ابرجی، برازیلین ایسوسی ایشن فار بزنس کمیونی کیشنز ، نے جنوری میں بی آر پی آر کا آٹھواں نیوز لیٹر جاری کردیا ہے۔ بی آر پی آر بین الاقوامی برادری کے ساتھ مکالمے کے مطابق برازیل میں کمیونی کیشنز کے شعبے میں ہونے والے اچھے کاموں کو ظاہر کرنے کے لیے ابرجی کا منصوبہ ہے۔

آٹھویں نیوز لیٹر میں گولڈن آرکس (برزایل میں میکڈونلڈز چلانے والا ادارہ) کے کمیونی کیشن ڈائریکٹرڈیوڈ گرین برگ کے ساتھ ہونے والی گفتگو شامل ہے جس میں انہوں نے برانڈ کی نئی حکمت عملی پر روشنی ڈالی ہے۔ اس شمارے میں ابرجی موبیلٹی کمیونی کیشن لیب کے حوالے جی ایم برازیل کی بھی ایک پریزنٹیشن شامل ہے۔ لیب کے تحت ہونے والی ملاقاتیں کمیونی کیشن ، شہری تعمیرات، سرگرمیوں، انجینئرز اور عوامی پالیسی سازوں کے ماہرین کو ایک جگہ جمع کر کے شہری موبیلٹی اور کمیونی کیشن پر بات چیت کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

بی آر پی آر نمبر آٹھ کو لاتام ایئرلائنز، بائیر، ایف سی اے فیاٹ کرائسلر آٹوموبائلز، فائبریا، پیٹروبراز اینڈ ویل نے اسپانسر کیا ہے جبکہ پی آر نیوز وائر اور ویلور اکانومیکو اخبار کا تعاون بھی حاصل رہا ہے۔

اگر آپ ہر مہینے بی آر پی آر نیوز لیٹر وصول کرنا چاہتے ہیں تو ابھی اس ربط پر رجسٹر ہوں۔

ابرجی کے بارے میں – ابرجی، برازیلین ایسوسی ایشن فار بزنس کمیونی کیشنز، کمیونی کیشن اور ریلیشنز کی معلومات اور مشقوں کی پیداوار و تقسیم کا مرکزی مقامی حوالہ ہے۔ 1967ء کو قائم ہونے والا ابرجی ایک پیشہ ورانہ اور سائنسی غیر برائے منافع ادارہ ہے جس کا اہم مقصد کمپنیوں اور اداروں میں کمیونی کیشن کو بہتر بنانا، اور کمیونی کیٹر کے کردار کا احترام پیدا کرنا ہے۔ اس کی سرگرمی کے ستون حمایت، مواد، تعلیم اور کیریئر ہیں۔

ابرجی کی سرگرمیاں برازیل کی سرحدی حدود سے بھی آگے جاتی ہیں جس میں وہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، اسپین، پرتگال، جرمنی، اٹلی، بھارت، میکسیکو، ارجنٹینا، چلی، کولمبیا اور پیرو جیسے ممالک کے ساتھ منصوبوں کا تبادلہ کرتا اور تعلق رکھتا ہے، اور یہی اسے برازیلی کاروباری کمیونی کیشنز کا تھنک ٹینک بنا رہی ہیں۔

رابطہ معلومات:

تاتو کاربونارو
امور عامہ اور بین الاقوامی تعلقات
9090 -5727 11 55+
tatocarbonaro@aberje.com.br

Latest from Blog