‫بل اینڈ میلنڈا گیٹس نے 2017 سالانہ خط جاری کردیا: “ویرن بوفیٹ کی بہترین سرمایہ کاری”

سیاٹل، 14 فروری 2017 / پی آر نیوز وائر/ — آج، بل اینڈ میلنڈا گیٹس نے اپنا 2017 سالانہ خط، “ویرن بوفیٹ کی بہترین سرمایہ کاری“، پیش کر دیا ہے۔ سال 2006 میں بوفیٹ نے بیماریوں سے لڑنے اور عدم مساوات کے خاتمے کے لیے اپنی جائیداد کا بڑا حصہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس کو وقف کردیا تھا۔ یہ سالانہ خط پچھلے 25 سالوں کے دوران دنیا بھر میں صحت اور ترقی کے کاموں بشمول انتہائی غربت میں کمی اور بچپن میں انتقال کی شرح کو نصف کرنے جیسے معاملات پر دنیا کی پیش رفت بیان کرتا ہے۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس نے اس ضمن میں جاری پیش رفت پر اپنی امیدوں کا اظہار کیا ہے اور ان شعبوں کی نشاندہی کی ہے جس میں فاؤنڈیشن، حکومت، صحت عامہ کے ایجنسیوں، غیر منافع بخش تنظیموں، اور دیگر رفاہی اداروں اور شخصیات کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے خط https://www.gatesnotes.com/2017-Annual-Letter پر ملاحظہ کریں۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بارے میں

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن تمام لوگوں کو صحت مند و سیر حاصل زندگی گزارنے میں مدد دینے کے لیے کام کرتی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں اس کی توجہ افراد کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں بھوک اور انتہائی غربت سے نکلنے کا موقع دینا ہے۔ امریکہ میں فاؤنڈیشن اس امر کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ تمام افراد – خصوصا وہ جو کم وسائل کے حامل ہیں – ان مواقع تک رسائی حاصل کر سکیں جو تعلیم اور زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔ سیاٹل، واشنگٹن میں قائم فاؤنڈیشن کی سربراہی سی ای او سیو ڈیسمونڈ-ہیلمین اور شریک چیئر ولیم ایچ گیٹس سینئر کر رہے ہيں جو بل اور میلنڈا گیٹس اور ویرن بوفیٹ کی ہدایت کے تحت کام کرتے ہیں۔

Latest from Blog