‫Advoice نے بھارت میں دنیا کے پہلے ٹیلکو اشتہارات نیٹ ورک کا آغاز کر دیا

ممبئی، بھارت، 23 فروری، 2017/PRNewswire

بھارت کے مشتہرین اب عالمی طور مسلسل پھیلنے والے Advoice ٹیلکو نیٹ ورک کے ذریعے ہدفی موبائل آڈیو اشتہارات کی بھارت کی سب سے بڑی انونٹری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20161101/434880LOGO )

Advoice اشتہار تیار کرنے والوں کو آڈیو اشتہارات کو موبائل کالرز تک پہنچانے کا اہل بناتی ہے۔ بھارتی ایئرٹیل کے سبسکرائبرز جنہوں نے ریوارڈ ٹیونز سروس کا انتخاب کیا ہو، کے لیے یہ کال کا انتظار کرنے والی ٹیون کا نعم البدل ہو گا۔ Advoice ٹیکنالوجی اور آن لائن اشتہارات بک کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے اور اشتہارات کی سیلز کو منتظم کرتی ہے جبکہ بھارتی ایئرٹیل نیٹ ورک مشتہرین کو بھارت میں دیگر کسی بھی میڈیا کے مقابلے میں وسیع تر پہنچ فراہم کرتا ہے۔

موبائل ہدفی آڈیو اشتہار کوئی فون کال شروع کرتے وقت کسی صارف کی 10-15 سیکنڈ تک غیر منقسم توجہ حاصل کرتا ہے۔ یہ حقیقی معنوں میں ان کے کان تک پہنچتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق غیر مقفل کردہ انونٹری کی ایک حیرت انگیز تعداد دستیاب ہے: اوسطا ہر سال فی کالر 500 منٹ کسی کال کو اٹھائے جانے کا انتظار کرنے میں گزرتے ہیں۔ فی سال فی سبسکرائبر 1800 کالوں کے ساتھ، بھارت میں 1.8 ٹریلین اشتہارات سنے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔

کال کا انتظار کرنے کی روایتی ٹیون کے بجائے یہ آڈیو اشتہارات پیش کرنا کسی بھی دوسرے ذریعے کے مقابلے میں وسیع تر اثر رکھتا ہے۔ بھارت میں فعال موبائل فون کنیکشنوں کا ایک غیر معمولی ذخیرہ موجود ہے۔ 1 بلین سے زائد، جس میں سے 65 فیصد آبادی اب بھی فیچر فون استعمال کر رہی ہے، یعنی کہ 30 فیصد آبادی میڈیا سے تاریک دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔

موبائل فونوں کی ایسی پہنچ ہے جو غیر معمولی ہے۔ اس معاملے میں ان کی تعداد ٹی وی، پی سیز، ٹیبلٹس اور ریڈیوز یا روزنامہ اخبارات کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ موبائل اشتہارات 100 بلین ڈالر کی عالمی صنعت ہے، پھر بھی موبائل آپریٹر اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے کیونکہ ان کی انونٹری ڈیجیٹل ایڈورٹائزرز کے لئے قابل رسائی نہیں ہے۔

سال 2020 تک، اشتہارات پر خرچ ہونے والے 3 ڈالروں میں سے 1 ڈالر موبائل اشتہارات پر خرچ ہو گا اور Advoice ٹیلکوز کو ایکو سسٹم میں شمولیت فراہم کرتی ہے۔ ہم ڈیجیٹل اور صنعتی معیارات کے مطابق بنیاد قائم کرتے ہیں اور یہ برانڈوں، میڈیا ایجنسیوں اور DSP’s کو ٹیلکو چینلوں کے ذریعے اپنے ترجیحی سامعین تک پہنچنے کے قابل بناتا ہے۔

نہ تو ٹی وی، نہ ہی ریڈیو، نہ ہی ڈیجیٹل ان تک پہنچ سکتے ہیں – بھارت کے سامعین کے تمام حصوں تک تو بالکل نہیں۔ Advoice ایسا کر سکتی ہے۔

Advoice کے سی ای او ڈینس اوڈیجانز کہتے ہیں: “کال کے لئے انتظار کے دوران اشتہارات پیش کرنا اشتہار تیار کرنے والوں کو پیمائش پذیری، صفر ضیاع، پیش قدم ہدفیت، مجبور سامعین کے فوائد دیتا ہے اور پیداواری صلاحیتیں کا موجب ہو سکتا ہے کیونکہ کالر کوئی بٹن دبا کر کسی مصنوعہ میں دلچسپی کا اظہار کر سکتے ہیں۔”

ہدفی آڈیو جھنکاریں کسی بھی فون پر کام کر سکتی ہیں اور روزانہ لاکھوں کی تعداد میں اشتہارات سننے کی انونٹریز کے ساتھ Advoice نے Facebook اور Google کی صف میں اپنے آپ کو ملک کے ممتاز اشتہاری نیٹ ورکوں میں لا کھڑا کیا ہے۔

عالمی طور پر، روزانہ 15 بلین اشتہارات سنے جاتے ہیں۔ یہ انٹرنیٹ تلاشوں کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہیں۔ Advoice کے سفر کی یہ محض شروعات ہے۔

Advoice سے متعلق

Advoice دنیا کا پہلا اور واحد عالمی ٹیلکو اشتہاری نیٹ ورک ہے جو کاروباروں کو SMS، USSD، ویڈیو سٹریمنگ اور آڈیو فارمیٹ جیسا کہ رنگ بیک ٹون، IVR اور سٹریمنگ کے ذریعے سامعین کو ہدف بنانے کے قابل بناتا ہے۔ Advoice کا آن لائن انٹرفیس اور پروفائل تیار کرنے والا انجن ٹیلکو انونٹری کو ڈیجیٹل اور پروگرامیٹک انداز میں قابل رسائی بناتا ہے اور اس طرح مشتہرین کو اعلی ترین سطح کی پہنچ، ہدفیت، امکانی گاہکوں کی شناخت اور تجزیاتی اعداد و شمار مہیا کرتا ہے۔

AdVoice
Igor Hendriksen
مارکیٹنگ ڈائریکٹر
igor.hendriksen@advoice.com
6945- 899- 56-(0)971+

ماخذ: Advoice

Latest from Blog