‫بالکل مختلف۔ بالکل بلیک بیری۔ ایم ڈبلیو سی 2017ء میں ٹی سی ایل کمیونی کیشن نے نیا بلیک بیری (ر) کی ون دنیا بھر کے لیے پیش کردیا

بارسیلونا، 26 فروری 2017ء / پی آر نیوز وائر/ — اسمارٹ فون بنانے والے عالمی ادارے ٹی سی ایل کمیونی کیشن نے دنیا بھر کے لیے نیا بلیک بیری اسمارٹ فون – بلیک بیری کی ون – متعارف کروادیا ہے۔ بلیک بیری لمیٹڈ کے ساتھ دسمبر 2016ء میں ٹی سی ایل کمیونی کیشن کے نئے برانڈ لائسنسنگ معاہدے کے بعد پیش کیا جانے والا پہلا بلیک بیری اسمارٹ فون ہے۔ اسمارٹ فون صارفین کو تمام بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے جس کی آپ توقع رکھ سکتے ہیں – جیسا کہ بہترین کیمرہ، ڈسپلے اور ڈیزائن – وہ بھی ایک بالکل منفرد تجربے کے ساتھ، کی ون بلیک بیری لمیٹڈ کے بہترین سافٹویئر اور سیکورٹی کے ساتھ دنیا بھر کے صارفین کو اعلی معیار، قابل بھروسہ اسمارٹ فون فراہم کرنے کے ٹی سی ایل کمیونی کیشن کے عہد کو یکجا کرتا ہے۔ بلیک بیری کی ون عالمی سطح پر [i] اپریل کے اوائل سے دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 599 یورو / 499 برطانوی پاؤنڈ / 549 امریکی ڈالر یا اس سے کم رکھی جائے گی۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20170224/8521701159
http://photos.prnasia.com/prnvar/20170224/8521701159LOGO

ٹی سی ایل کمیونی کیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیکولس زبیل نے کہا کہ بالکل منفرد رکھنے کے لیے شاندار ڈیزائن کا حامل بلیک بیری کی ون لاثانی پروڈکٹیویٹی اور دنیا کے محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کے ذریعے رابطوں کے انداز کو نئی جہت فراہم کر رہا ہے۔ ہم بلیک بیری اسمارٹ فون، جو کہ ہمارے شعبے میں ایک تمثیل ہے، کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرنے پر بہت خوش ہیں اور بلیک بیری کمیونٹی کو یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ نئے بلیک بیری اسمارٹ فون کے لیے ان کی بے قراری بلاوجہ نہیں بلکہ باعث فخر ہے۔

بلیک بیری میں موبلٹی اسٹرکچر کے جنرل منیجر اور سینئر نائب صدر ایلکس تھوربر نے کہا کہ ہم کی ون کی پیشکش پر ٹی سی ایل کمیونی کیشن کو مبارک باد پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے کی ون کی تیاری کے ہر مرحلے پر ٹی سی ایل کے ساتھ مل کر سیکورٹی تیار کرنے اور بلیک بیری کا بہترین تجربہ فراہم کرنے پر کام کیا تاکہ بلیک بیری کا خمیر اپنی جگہ موجود رہے۔ ہمارے لیے اسے مارکیٹ میں پیش کرنے اور بلیک بیری کے مداحوں کے لیے متعارف کروانے میں مدد سے زیادہ پرجوش کبھی نہیں ہوسکتے۔

بالکل منفرد

المونیم فریم سے مزین اور پچھلے حصے میں ہلکے نقش رکھنے والے نئے بلیک بیری اسمارٹ فون کو پائیداری میں بہترین بنانے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو بھلا نظر آنے کی خوبی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ 4.5-انچ ڈسپلے (1620 ضرب 1080 ریزولیوشن / 434 پی پی آئی 3:2 تناسب) کے ساتھ کورننگ (ر) گوریلا (ر) گلاس 4 کا حامل یہ فون بہترین اثر انگیزی اور اسکریچ سے پاک رہنے کی خصوصیت کے ساتھ کی ون فزیکل کی بورڈ کے ساتھ ٹچ ڈسپلے کو یکجا کرتا ہے جس سے ٹائپنگ کے لیے 5.5-انچ والے مکمل ٹچ اسکرین اسمارٹ فون کے مقابلے میں زیادہ بہتر جگہ حاصل ہوتی ہے۔

بلیک بیری کی ون کے بعد آپ پہلے استعمال کیے گئے کی بورڈ بھول جائیں گے۔ اس کا اسمارٹ کی بورڈ صرف چھونے پر ہی کام کرتا ہے جس سے بلیک بیری ٹریک پیڈ کے قدیم ورثہ کی یاد تازہ ہوجاتی ہے اور محض آہستہ سے چھونے پر ویب سائٹس دیکھنے، ای میلز پڑھنے اور پیغامات لکھنا بہت سہل اور غیر یقینی تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ اس اسمارٹ کی بورڈ کو 52 کسٹمائزیبل شارٹ کٹس کے لیے بھی باآسانی پروگرام کیا جاسکتا ہے، جیسا کہ I دبانے پر انباکس کھولنے یا پھر M دبانے پر میپس کھولنے وغیرہ ، اس سے استعمال میں بہت آسانی میسر آتی ہے۔ علاوہ ازیں کی ون وہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں سیکورٹی کے لیے فنگرپرنٹ سینسر براہ راست کی بورڈ اسپیس بار میں شامل ہیں جس سے مزید سہولت اور سیکورٹی کا اضافہ ہوا ہے۔

بالکل بلیک بیری

جدید دنیا کے صارف کے لیے تیار کردہ رسمی بلیک بیری ڈیزائن سے کہیں بہتر بلیک بیری کی ون میں ایسی متعدد خصوصیات اور اضافی حفاظت شامل ہیں جو اس اسمارٹ فون کو بالکل بلیک بیری بناتی ہیں۔ عام تاثر سے بالکل ہٹ کر، یہ فون اینڈرائڈ 7.1 پر چلتا ہے – جو صارفین کو گوگل پلے اسٹور اور ایپس تک رسائی فراہم کرتا ہے – اور مستقبل میں گوگل سیکورٹی پیچ اپڈیٹس بھی وصول کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس فون کو بلیک بیری ہب (ر) کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو آپ کے تمام پیغامات کو ایک ہی جگہ یکجا کرتا ہے جن میں آپ کی ای میلز، ایس ایم ایس اور کسی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے پیغامات سب ہی شامل ہیں۔ بلیک بیری ہب کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ آپ ایپس تبدیل کیے بغیر متعدد ای میل اکاؤنٹس کو منظم کرسکتے ہیں جس میں جی میل، یاہو میل، آؤٹ لک، مائیکروسافٹ ایکسچینج کے علاوہ آئی میپ اور پاپ 3 ای میل بھی شامل کرسکتے ہیں۔

جو چیز بلیک بیری اسمارٹ فون کو دیگر اینڈرائیڈ فون سے منفرد بناتی ہے وہ اس کی اضافی حفاظتی سہولیات ہیں جو ابتداء ہی سے اس کی ہر ڈیوائس میں شامل رہی ہیں۔ آپریٹنگ سسٹم کا توڑ مشکل بنانے سے لے کر بلیک بیری لمیٹڈ کی منفرد تکنیک کے ذریعے پراسیسر میں حفاظتی کیز شامل کر کے ہارڈویئر روٹ بنانے تک، بلیک بلیری کی ون کو محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون تجربہ فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کا حامل بنایا گیا ہے۔ اس فون میں بلیک بیری کا تیار کردہ ڈی ٹیک ٹ م موجود ہے جو ہمہ وقت حفاظتی معیار کو پرکھنے اور آپ کے آپریٹنگ سسٹم اور ایپس کو محفوظ رکھتا ہے اور حسب ضرورت آپ کو خبردار کرتا ہے کہ آپ کی پرائیویسی خطرے میں ہے اور آپ اسے بہتر بنانے کے لیے کیا کچھ کرسکتے ہیں۔ ایک ہی نظر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی ڈیوائس کی مجموعی سیکورٹی ریٹنگ کیا ہے اور اس سے باآسانی اپنے سیکورٹی اسٹیٹس کس بہتر بھی بناسکتے ہیں۔ بلیک بیری کی سیکورٹی ایپلی کیشن آپ کی دیگر ایپس پر بھی نظر رکھتے ہوئے آپ کو خبردار کرتی ہے اگر کوئی آپ بغیر اجازت کیمرے کو تصویر لینے یا ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کر رہا ہے یا مائیکروفون آن کر رہا ہے، پیغامات بھیج رہا ہے یا پھر آپ کے روابط یا مقام تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔

بلیک بیری کی ون کا تجربہ

گو کہ ڈیزائن اور حفاظتی سہولیات بلیک بیری کی ون کو بالکل منفرد بناتی ہیں تاہم اس کی اضافی خصوصیات نے تجارتی اور کاروباری شخصیات کے لیے موبائل مواصلات کو ایک نئی جہت دی ہے۔ اس بلیک بیری اسمارٹ فون میں کویلکوم (ر) اسنیپ ڈریگن ٹ م 625 موبایل پلیٹ فارم کے ساتھ کویلکوم (ر) ایڈرینو ٹ م 506 جی پی یو شامل ہے۔ اس سے بلیک بیری کی ون کے صارفین لمبے عرصے تک بغیر چارج کیے موبائل استعمال کرسکیں گے جس کا سہرا بیٹری کا استعمال بہتر بنانے اور تیز-ترین فائل شیئرنگ کے لیے تیز ایل ٹی ای اسپیڈ کے سر باندھنا چاہیے۔ اس میں کویلکوم (ر) کوئیک چارج ٹ م 3.0 ٹیکنالوجی شامل ہے جو کی ون کی 3505 ایم اے ایچ بیٹری – اب تک پیش کی جانے والی بلیک بیری فون میں سب سے بڑی – کو لگ بھگ 36 منٹ میں 50 فیصد چارجنگ وصول کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اور جب آپ کے پاس موبائل فون چارج کرنے کے لیے بہت ہی کم وقت دستیاب ہو، بلیک بیری بوسٹ آپ کو دستیاب محدود وقت میں تیز رفتار کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بیٹری چارج کرسکتا ہے۔

کویلکوم ای ایم ای اے کے صدر اور سینئر نائب صدر انریکو سلواٹری نے کہا کہ ہمیں بلیک بیری کی ون پر ٹی سی ایل کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔ اسنیپ ڈریگون 625 موبائل پلیٹ فارم کے ساتھ ایکس9 ایل ٹی ای اور ایڈرینو 506 جی پی یو کو ان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو بہترین کارکردی اور کنیکٹیوٹی کے ساتھ طویل بیٹری-لائف بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

بلیک بیری کی ون کا تجربہ اس کے زبردست کیمرے کا ذکر کیے بغیر مکمل نہیں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی پشت پر 12 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ شعبے کے مشہو ترین سونی آئی ایم ایکس 378 کیمرہ سینسر بھی شامل کیا گیا ہے۔ بڑے پکسل سائز (1.55 یو ایم) اور فیز ڈٹیکٹ آٹو فوکس کے ساتھ بلیک بیری کی ون سے محفوظ کیے جانے والے لمحات بالکل صاف اور شفاف ہوں گے۔ اور جب سفر کے دوران آپ کو ویڈیو کانفرنس کی ضرورت پیش آئے، تو آپ کے لیے فون کے سامنے 8 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ 84-ڈگری وسیع زاویے کا لینس اور فکسڈ فوکس کی سہولت بھی شامل ہے۔

بلیک بیری کی ون کے بارے میں مزید معلومات اور پیشکش سے قبل اپنے آرڈرز دینے کے لیے ملاحظہ کریں www.BlackBerryMobile.com۔

ٹی سی ایل کمیونی کیشن کے بارے میں

ٹی سی ایل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ہولڈنگز لمیٹڈ (ٹی سی ایل کمیونی کیشن) تین کلیدی برانڈز – ٹی سی ایل، الکاٹیل اور بلیک بیری – کے تحت دنیا بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ مصنوعات اور خدمات کا بڑھتا ہوا پورٹ فولیو ڈیزائن کرتے، بناتے اور مارکیٹ کرتے ہیں۔ گروپ کی مصنوعات کا پورٹ فولیو اس وقت شمالی امریکا، لاطینی امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا بحر الکاہل میں 160 سے زیادہ ممالک میں فروخت ہو رہا ہے، آئی ڈی سی کی جانب سے ٹی سی ایل کمیونی کیشن کو 10-بہترین عالمی اسمارٹ فون بنانے والوں میں سے شمار کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ میں صدر دفاتر رکھنے والا ٹی سی ایل کمیونی کیشن دنیا بھرمیں 9 آر اینڈ ڈی مراکز چلاتا ہے جبکہ دنیا بھر میں 13,500 سے زائد ملازمین رکھتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں www.tclcom.com۔

ٹی سی ایل، ٹی سی ایل کارپوریشن کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ دیگر تمام ٹریڈ مارکس اپنے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔ الکاٹیل، الکاٹیل-لوسنٹ کا ٹریڈمارک ہے جو ٹی سی ایل کمیونی کیشن کے لائسنس کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹریڈمارکس، جن میں بلیک بیری شامل ہے لیکن صرف اس تک محدود نہیں اور ایمبلیم ڈیزائن بلیک بیری لمیٹڈ کے رجسٹر ٹریڈمارکس یا رجسٹرڈ ٹریڈمارکس ہیں جنہیں لائسنس کے تحت استعمال کیا گیا ہے اور اس طرح کے ٹریڈ مارک کے خصوصی حقوق محفوظ ہیں۔ دیگر تمام ٹریڈمارکس اپنے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔ بلیک بیری کسی بھی تیسری مصنوعات یا خدمات کا ذمہ دار نہیں ہے۔

کویلکوم، اسنیپ ڈریگون اور ایڈرینو کویلکوم انکارپوریٹڈ کے ٹریڈمارکس ہیں جو ریاستہائے متحدہ امریکا اور دیگر ممالک میں رجسٹرڈ ہے۔ کوئیک چارج کویلکوم انکارپوریٹڈ کا ٹریڈ مارک ہے۔ کویلکوم اسنیپ ڈریگون، کویلکوم ایڈرینو اور کویلکوم کوئیک چارج کویلکوم ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ کی مصنوعات ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے لیے روابط:

جیسن گیرڈن – شمالی امریکا
ای میل: jason.gerdon@tctusa.com

کیملی گیری – ای ایم ای اے
ای میل: camille.gere@tcl.com

لینا یی – ہانگ کانگ
ای میل: linna.yi@tcl.com

[i] ٹی سی ایل کمیونی کیشن بلیک بیری برانڈ کے نام سے اسمارٹ فون بنانے اور فروخت کرنے والا واحد عالمی ادارہ ہے ماسوائے درج ذیل ممالک کے: بھارت، سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا۔

فوٹو – http://photos.prnasia.com/prnh/20170224/8521701159
لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20170224/8521701159LOGO

Latest from Blog