‫ملی-کیو (ر) آئی کیو 7000 نظام کے ساتھ مرک نے لیب واٹر پیوریفکیشن ٹیکنالوجی کو جدید بنالیا

  • پہلے لیب واٹر نظام کے آغاز کی 50 ویں سالگرہ
  • ماحول دوست سیسے سے پاک یو وی لیمپس استعمال کرنے والا پہلا نظام
  • چھوٹا، ماحول دوست ڈیزائن فضلے کو کم، کارکردگی میں اضافہ، تحقیق کی رفتار کو تیز کرے گا

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 6 مارچ 2017 / پی آر نیوز وائر / —

سائنس اور ٹیکنالوجی کے معروف ادارے مرک نے آج پانی صاف کرنے کی جدت ملی-کیو (ر) کی ساتویں-جنریشن، ملی-کیو (ر) آئی کیو 7000 نظام کو دنیا بھر میں پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس پیشکش کے ساتھ دنیا بھر کی لیبارٹریوں میں سائنسدانوں کے لیے بالکل شفاف پانی کی فراہمی کو 50 سال مکمل کرلیے گئے ہیں۔ الینوائے، شکاگو میں منعقدہ پٹکون کانفرنس اینڈ ایکسپو 2017 میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ادارے نے پانی کو شفاف بنانے والے نظام کی تفصیلات پیش کیں۔

http://mma.prnewswire.com/media/473634/MilliQIQ_Merck.jpg
لائف سائنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن ادت بٹرا نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب تجربہ گاہوں میں زبردست پیشقدمی جاری ہے، آج کے سائنسدان مسلسل ایسے طریقے جاننے کی کوشش کر رہے ہیں جن سے ڈیٹا کی افزائش نو اور اس پر بھروسے کو بہتر بنایا جاسکے۔ ہمارے صارفین ایک ایسا ہی چھوٹا، ماحول دوست نظام اور سافٹویئر چاہتے تھے تاکہ وہ سائنس کے میدان میں مزید تیزی سے آگے بڑھ سکیں۔ لیبارٹری میں پانی کا ہمارا نیا نظام مشکل نکات کی نشاندہی کرے گا تاکہ سائنسدان پانی کی شفافیت کے بارے میں پریشانی کے بغیر مسائل کے حل پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔ یہ نیا نظام لیبارٹری کے پانی کو شفاف بنانے میں ہماری جدت طرازی کے ورثہ کا آئینہ دار ہے۔

مرک نصف صدی سے لیبارٹری میں کام کرنے والے سائنسدانوں کے لیے پانی کو شفاف بنانے کے نظام اور خدمات میں شریک رہا ہے جو اس بات کی تسلی چاہتے ہیں کہ ان کا پانی غلاظت سے پاک ہے۔

اس بات کو یقین بنانے کے لیے کہ مرک کا پانی شفاف بنانے کا نیا نظام صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پوری کرے، ادارے نے صارفین کی رائے کے ساتھ اپنی انجینئرنگ اور تکنیکی مہارت کو یکجا کر کے ملی-کیو (ر) آئی کیو 7000 نظام کو تیار کیا – جو سائز میں چھوٹا، استعمال میں آسان ڈیوائس کو ان خوبیوں سے آراستہ کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے:

  • عضوی غلاظت کو روشنی کی مدد سے پاک کرنے کے لیے سیسے سے پاک یو وی لیمپس ایچ 2او (ر)
  • پہلے کے مقابلے میں 33 فیصد چھوٹی پانی شفاف کرنے والی نلیاں
  • استعمال میں آسان بنانے کے لیے موبائل فون سے مشابہ اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل ٹچ اسکرین
  • منسلک ڈیٹا مینجمنٹ نظام کے ذریعے لیبارٹری کے نیٹ ورک سے باآسانی ربط جو معلومات تک جلد اور آسان رسائی کے قابل بناتا ہے
    • بشمول کسٹم رپورٹ اور تمام سسٹم کے ڈیٹا کی آرکائیو، جس سے نشاندہی کرنے اور ماحول کو کاغذ سے پاک رکھتے ہوئے رپورٹ حاصل کی جاسکتی ہیں
  • توانائی کے استعمال میں کمی کے ساتھ معیاری پانی کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ہائبرنیشن کی سہولت
  • ماحول دوست، چھوٹے تقسیم کار پہیے کے ساتھ بالکل شفاف پانی تقسیم کرنے کے انتخاب کی وسیع فہرست – قطرہ-بہ-قطرہ سے فی منٹ 2 لیٹر تک۔
  • مجموعی حجم میں چھوٹی، کام کرنے کی مختصر اور صاف ستھری جگہ کے لیے نلیوں / تاروں سے پاک۔

مرک کی نمایاں برانڈ، ملی-کیو (آر) پانی کو لیبارٹری کے بالکل شفاف پانی کا دوسرا نام مانا جاتا ہے اور یہ جائزہ لینے والے جرائد کی جانب سے سب سے زیادہ حوالہ دیئے جانے والی برانڈ بن چکی ہے۔ ملی-کیو (ر) کے نظام میں شفاف بنانے والے ایسے ذرائع شامل ہیں جنیں صرف مرک کے لیے تیار اور جانچا گیا ہے، یوں یہ ادارہ دنیا بھر کی لیبارٹریوں کے لیے بہترین معیاری پانی فراہم کرنے کے قابل ہوا۔

مرک کا ملی-کیو (ر) آئی کیو 7000 نظام وہ پہلی مصنوعات ہے جو پہلے سے معروف ملی-کیو (آر) ایڈوانٹیج اے 10 سسٹمز کی جگہ لے گی۔ یہ اپریل 2017ء سے برائے فروخت دستیاب ہوگی۔

مرک کے تمام خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے ارسال کیے جانے کے ساتھ ساتھ مرک کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیے جاتے ہیں۔ آنلائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو منقطع کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں سائنس و ٹیکنالوجی کا معروف ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ ادارہ مرک نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

http://mma.prnewswire.com/media/473656/Merck_Infographic.jpg

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/473634/MilliQIQ_Merck.jpg

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/473656/Merck_Infographic.jpg

Latest from Blog