انٹیلیبر ٹیکنالوجیز پیش کرتا ہے سوشلائک –ساس پر تیار کردہ دنیا کا پہلا انسان مرکزی نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم

سان فرانسسکو، 18 مارچ 2017 / پی آر نیوز وائر / — سان فرانسسکو اور جمشید پور، بھارت سے تعلق رکھنے والے انٹیلیبر ٹیکنالوجیز انکارپوریشن نے  آج سوشلائک –ساس پر تیار کردہ دنیا کا پہلا انسان مرکزی نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_i1z5p2gq/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

تصویر – https://mma.prnewswire.com/media/479900/Landing_Page_Socialyk.jpg

“انسان مرکزی سوشلائک، ساس پر بنایا گیا، مکمل کارگر، اول-تا-آخراینڈ، ضرورت اور فراہمی  پر مبنی دنیا کا پہلا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ہے۔” سوشلائک ساس طرز کا تیزی سے مقبول ہوتا ہوا پلیٹ فارم بھی ہے۔  20 جنوری 2017ء کو شروع کیے جانے کے بعد سے سوشلائک کی  ہفتہ وار ترقی  کی شرح کبھی بھی 900%سے کم نہیں ہوئی۔ جنوری کے آخر میں شروعات کے بعد سے 25000 سے زائد صارفین سوشلائک پر اکاؤنٹ بنا چکے ہیں۔انٹیلیبر ٹیکنالوجیز کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب جیوتی رنجن نے کہا  کہ سوشلائک پر صارفین کو مواقع کی پیشکش اور ان کا وقت اور سرمایہ بچانے میں مدد کرنے پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔ انٹیلیبر ٹیکنالوجیز کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر جیوتی رنجن نے کہا کہ سوشلائک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جہاں صارفین اعداد و شمار، منڈیوں کی معلومات، باصلاحیت امیدواروں کی خدمات حاصل کرنے، اپنے صارفین  کی بنیاد بنانے، صارفین کو متوجہ کرنے، اشتہارات لگانے، تجزیے پڑھنے، مواقع سے فائدہ اٹھانے، منصوبوں پر بولی لگانے، صارف کی قسم اور عوام کے اعتبار سے مشتہر کرنے، بروقت برتری کے ذریعے فروخت کرنے، عوامی ملکیت میں  دستیاب نہ ہونے والے اعداد و شمار تک رسائی اور ملازمت کے لیے درخواست دینے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ سوشلائک فی الوقت صرف ویب پر ہی دستیاب ہے اور  یکم جون 2017ء کو اس کی اینڈرائیڈ اور آئی اوایس ایپ پیش کیے جانے کا منصوبہ ہے۔ جیوتی رنجن نے مزید کہا کہ صارفین، مواد اور حرکات  ضرورت کے مطابق یکجا ہو کر سوشلائک پر ہزاوں افراد پر مشتمل ایک تجربہ کار جال بنا رہے ہیں جس میں نئے تاجران، بھرتیاں کرنے والے، سیاح، بلاگرز، تقریب کے ناظمین، منصوبوں کے مالکان، مشتہرین وغیرہ شامل ہیں۔

اپنا اکاؤنٹ بنائیں

سوشلائک پر موجود افراد کو صرف  متعلقہ زمرے میں اپنی ضروریات شائع کرنی ہیں اور پھر انسان  کو بنیادی نقطہ نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا انجن ازخود اسے موزوں صارفین سے  منسلک کردے گا۔ جو بھی، جب بھی، جہاں بھی انہیں اس کی ضرورت ہو۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_v2wm0x2s/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

“آپ کی فطری ضرورت ہوائی میں ٹریول ایجنٹ، ماؤنٹ ایورسٹ کے لیے ایک دلچسپ سفر،  ایک ہم سفر کی تلاش، سلیکون ویلی میں ادارے کی کاروباری ضروریات، اپنے مقام پر خریدار،  اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملازمت فراہم کرنے والا، آپ کے جیسے لوگوں کے لیے پیشکش فراہم کرنے والا کاروباری فرد یا  بینکاک میں زیر آب  جانے والا ہوسکتا ہے۔  سوشلائک کے ذریعے دنیا  بھر کے حیرت انگیز صافین  اب آپ انگلیوں پر ہیں۔”

سوشلائک پر ہر فرد  اپنے کام کے نمونوں کے ساتھ مفصل  پرفائل رکھتا ہے۔ آپ ان کے مشاغل، صلاحیتیں، ترجیحات اور ان کی قابلیت کی مکمل فہرست دیکھ سکتے ہیں۔ تجزیے آپ کو اپنی اگلی ملازمت کے لیے درست ادارے کے انتخاب میں مدد کرتے ہیں۔ سوشلائک پر آپ اپنے موجودہ گروہ کو شامل کرسکتے ہیں؛ لوگوں کو اپنی خدمات اور مصنوعات  کے بارے میں آگہی فراہم کرسکتے ہیں یا  پھر ملازمت کے مواقع پیش کرنے کی ہماری سہولت سے فائدہ اٹھاکر نئے سرے سے ایک مکمل ٹیم بنا سکتے ہیں۔ “سوشلائک کا انسان مرکزی نقطہ نظر  معلومات اور مواقع آپ کی ضرورت کے مطابق آپ کے سامنے پیش کرتا ہے۔ سوشلائک ادارے و افراد کے لیے منڈیوں پر تحقیق، کاروباری قابلیت اور جائزے  کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے اور حقیقی وقت میں کاروباری معلومات کے ذریعے معلومات پر مبنی فیصلہ سازی میں آپ کی مدد کرتا ہے۔”

“تو چاہے آپ ملازمت فراہم کرنے والے ہیں، ملازمت تلاش کرنے والے، فری لانسر، ادارے کے مالک،  برانڈ یا ابلاغ کا اتحاد؛ سوشلائک آپ  کو اس پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد دے گا جسے آپ سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں؛ یعنی حیرت انگیز کام انجام دینا۔ سوشلائک پر آپ کے لیے پیش کیے گئے مواقع کا فائدہ اٹھائیے؛ اسی وقت، ہر وقت۔”

ویڈیو – https://www.youtube.com/watch?v=RL3GSQdSeaw

تصویر – https://mma.prnewswire.com/media/479512/Socialyk_Logo.jpg

Latest from Blog