‫واحد استعمال ترتیب شدہ اسمبلیوں کے لیے مرک پیش کرتا ہے موبیوس (ر) مائی وے پورٹ فولیو

  • نئی پورٹ فولیو مزید تیز تر بایو مینوفیکچرنگ کے لیے تیاری و حوالگی کے وقت کو کم کرے گی
  • ترسیل کی رفتار اور حسب ضرورت اصلاح کے عمل میں توازن بہتر بنائے گی

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 21 مارچ 2017 / پی آر نیوز وائر /– سائنس اور ٹیکنالوجی کے معروف ادارے مرک نے آج شعبے کا اولین موبیوس (ر) مائی وے پورٹ فولیو پروگرام پیش کیا ہے جو موثر اور محفوظ دوا سازی کے لیے مزید لچک، فراہمی کی بہتر پیش گوئی اور تیاری و حوالگی کے وقت کو کم کرے گا۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_sy7to6ct/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

تصویر – https://mma.prnewswire.com/media/479389/MobiusMyWay.jpg

مرک میں حیاتی سائنس کے شعبے میں پراسس سلوشنز اسٹریٹجک مارکیٹنگ اینڈ انوویشن کے سربراہ اینڈریو بلپن نے کہا کہ ہمارے پاس شعبے کا واحد جامع ایک مرتبہ قابل استعمال حل ہے جو صارفین کو اپنی مرضی کے مطابق اسمبلیوں کی تیاری کے لیے تین مختلف راستے فراہم کرتا ہے۔ یہ چھوٹی صنعت کار انجمنوں سے لے کر ادویات سازی کے بڑے اداروں تک ان تمام صارفین کے لیے اہم ہے جن کا سب سے بڑا ہدف جلد از جلد نتائج اور مزید تیز تر دوا سازی کے لیے تیز، تیاری و حوالگی کے قابل اعتبار وقت کے ساتھ مرضی کے مطابق اسمبلیاں حاصل کرنا ہے۔

کاروباری صنعت کاروں کے لیے مرک کا موبیوس (ر) مائی وے پورٹ فولیو کام کے دوران آنے والی رکاوٹوں اور تاخیر کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔ بڑے کارخانے نئی اور تبدیل ہوتی ضروریات سے ہم آہنگ رہنے کے لیے تیز تر اسمبلی ڈیزائن اور ترتیب وار ترسیل سے ہمہ وقت استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ چھوٹی صنعت کار انجمنیں تیاری و حوالگی کے وقت میں کمی کے ذریعے بہترین منصوبہ بندی سے مستفید ہوسکیں گی جس سے مصنوعات کی بروقت ترسیل ممکن بنانے میں مدد ملے گی۔

مرک کی پورٹ فولیو شیلف کے علاوہ اور حکم کے مطابق ترتیب شدہ اسمبلیوں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ مرضی کے عین مطابق ترتیبات بھی فراہم کرتی ہے۔ موبیوس (ر) مائی وے پورٹ فولیو کے حصے کے طور پر دستیاب اسمبلیاں معمول کے مطابق بفر اور ذرائع کی تیاری سے لے کر جراثیم سے پاک کرنے کے پیچیدہ و اہم مرحلے اور حتمی دوا سازی تک بالائی اور ذیلی بہاؤ کے مرحلے میں پانی کے محفوظ اور موثر انتظام کے لیے استعمال کی جارہی ہیں۔

اسمبلیاں تین زمروں میں تقسیم کی گئی ہیں، ان میں سے ہر ایک ترتیبی لچک کی مختلف سطح فراہم کرتی ہے:

  • موبیوس (ر) اسٹاک 24 گھنٹے میں بھیجے جانے کے تیار، ضرورت کے مطابق حل پیش کرتی ہے۔
  • موبیوس (ر) سیلیکٹ صرف 6 گھنٹے تیاری و حوالگی وقت کے ساتھ ترتیب شدہ جزو کی لائبریری سے مرضی کے مطابق رفتار اور ترتیب کردہ اسمبلیوں میں زیادہ سے زیادہ توازن پیش کرتا ہے۔
  • موبیوس (ر) چوائس انتہائی قیمتی جزو کی لائبریری سے ضرورت کے مطابق بالکل منفرد حلوں کو پیش کرتا ہے، جنہیں مقررہ تیاری و حوالگی وقت میں ارسال کردیا جاتا ہے۔

موبیوس (ر) مائی وے پورٹ فولیو میں شامل اسمبلیوں میں موبیوس (ر) مکس سسٹم اور 1,000 لیٹر تک کے بیگ؛ پانی کے ذریعے 3,500 لیٹر تک سامان رکھنے اور نقل و حمل کی سہولت؛ لائنکس (ر) سی ڈی آر جراثیم سے پاک کنیکٹر اور ایک بار استعمال کے لیے حتمی تشکیل، فلٹریشن اور مکمل بھری ہوئی اسمبلیوں شامل ہیں۔

مرک کے تمام خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے ارسال کیے جانے کے ساتھ ساتھ مرک کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیے جاتے ہیں۔ آنلائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو منقطع کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں سائنس و ٹیکنالوجی کا معروف ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2016ء میں مرک نے 66 ممالک میں 15.0 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ ادارہ مرک نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

Latest from Blog