جدت طراز ہانگچو چین میں سرفہرست ترقی یافتہ شہر شمار

ہانگچو، چین، 7 اپریل 2017ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– مشرقی چین کے ایک شہر ہانگچو کو جس نے ستمبر 2016ء میں جی20 اجلاس کی کامیابی سے میزبانی کی تھی، جدت طرازی کی صلاحیت سے بھرپور ایک تاریخی و ثقافتی شہر قرار دیا گیا تھا۔ شہر نے 2016ء میں اپنی ساکھ کو برقرار رکھتے ہوئے 2016ء میں 1.1 ٹریلین یوآن (160 ارب امریکی ڈالرز) کی معاشی پیداوار حاصل کی، یوں “ٹریلین یوآن” کلب کا نیا رکن شہر بنا۔ اس کا جی ڈی پی فی کس امیر ممالک کی سطح تک جا پہنچا اور اس کے شہریوں میں خوشی کا اشاریہ چینی شہروں میں سب سے زیادہ تھا۔

جیک ما، علی بابا کے ایگزیکٹو چیئرمین اور ہانگچو شہر کی نامور شخصیت، نے کہا کہ ماضی میں ہانگچو اپنے حسین مناظر اور رہائش کے لیے پرسکون ماحول کی وجہ سے شنگھائی کا پائیں باغ سمجھا جاتا تھا، لیکن اب یہ اپنی بڑھتی ہوئی جدت طرازی کی صلاحیت کی بدولت چین کی سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک نمونہ بن چکا ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں میں ہانگچو شہری حکومت نے انفارمیشن معیشت کی تیاری اور انٹیلی جینٹ ایپلی کیشن کی ترویج کے لیے نمبر1 منصوبے کی حیثیت دی اور اوسط 9 فیصد کی سالانہ نمو حاصل کی۔ 2016ء میں انفارمیشن معیشت کی اضافی قدر 268.8 ارب یوآن (39 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچی، جس نے جی ڈی پی نمو میں 50 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈالا۔

چینی اور غیر ملکی ماہرین اقتصادیات دونوں کا ماننا ہے کہ یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ چین کی رسد کے شعبے میں اصلاح اس شہر میں نتیجہ دے رہی ہے۔ ہانگچو جیسے شہر اپنی مسابقتی برتری کو میدان میں لاتے اور انفارمیشن معیشت سے جڑے رہتے ہیں، جو نوجوانوں کی کاروباری مہم جوئی کے لیے معیاری ماحول تخلیق کرتے ہیں۔

جیک ما کی افسانوی کہانی دنیا کے لیے جانی پہچانی ہے۔ درحقیقت، ہانگچو میں علی بابا جیسے کئی ای-کامرس ادارے ہیں۔ یہ بین السرحدی ای-کامرس کے لیے چین کا پہلا تجرباتی علاقہ ہے اور چین کے ای-کامرس اداروں کے ایک تہائی کا میزبان ہے۔ آئی ریسرچ، ڈیٹا فراہم کرنے والے تیسرے فریق، کے مطابق 10 ملین یوآن سے زیادہ کی سالانہ فروخت رکھنے والے چین کے بی2بی تجارتی پلیٹ فارموں کا 40 فیصد ہانگچو میں واقع ہے۔

ہانگچو چین کا قومی آزاد جدت طرازی مظاہرہ علاقہ  بھی ہے۔ ہانگچو کے مغرب میں ایک ڈریم ٹاؤن ہے۔ لوگ اسے خیالوں کا جزیرہ کہتے ہیں جو خوابوں کے ساتھ بنا۔ سرمائے کے ساتھ انٹرنیٹ کاروباری مہم جوئی کی آغاز کی کہانیاں یہاں روزانہ جنم لیتی ہیں۔ تین مربع کلومیٹر کے علاقے کے ساتھ ڈریم ٹاؤن 7,000 کاروباری مہم جوؤں اور 700 منصوبوں سے زایدہ کی توجہ حاصل کرتا ہے۔ ان افراد میں سے بیشتر 1990ء کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔

ہانگچو باصلاحیت افراد، سرمائے، منصوبوں اور کاروباری مہم جوئی کے لیے اعلیٰ سطح کے دیگر عناصر کے لیے مقناطیس بن چکا ہے۔ حالیہ اعدادوشمار نے ظاہر کیا کہ 2016ء میں ہانگچو باصلاحیت افراد کا خالص داخلی بہاؤ رکھنے والے سرفہرست 20 چینی شہروں میں ہانگچو سب سے پہلے ہے۔ لنکڈاِن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ ہانگچو چین میں سرفہرست تین شہروں میں شامل ہے جو غیر ملکی افراد کی نظروں میں بہت پرکشش ہیں۔ گزشتہ تین سالوں میں 230,000 سے زیادہ غیر ملکی باصلاحیت افراد نے ہانگچو میں سکونت کا انتخاب کیا اور ان میں سے 94 فیصد نے انفارمیشن سافٹویئر، حیاتی ادویات، نئی توانائی، توانائی تحفظ، مالیاتی خدمات وغیرہ کے شعبے میں کام کیا۔

مثال کے طور پر آنٹ فنانشل سروسز گروپ میں، جو باضابطہ طور پر اکتوبر 2014ء میں قائم کیا گیا اور 2004ء میں بننے والے دنیا کے معروف تیسرے فریق ادائیگی پلیٹ فارم علی پے کی جانب سے ایجاد کیا گیا، بیرون ملک سے واپس آنے والوں کی ایک برادری ہے۔ ان میں سے بیشتر پہلے فیس بک، گوگل، ایمیزن، ای بے، مائیکروسافٹ جیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

وہ ویسا کرنے گئے جیساکہ عالمی مالیاتی اداروں نے چاہا لیکن ناکام رہے: چھوٹے کاروباری اداروں اور انفرادی صارفین کو مالیاتی شمولیت کی خدمات فراہم کرنا اور انہی مالیاتی خدمات کا لطف چائے کے ایک کپ کی طرح آسانی سے اٹھانے میں ان کی مدد کرنا، چاہے وہ امیر ہوں یا غریب، یا وہ کسی بھی ملک سے آ رہے ہوں۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ برائے ہانگچو، چاؤ یدی نے کہا کہ شہر اقتصادی و جدید ترقی اور اقتصادی تبدیلی کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو عبور کر چکا ہے۔

“ہمیں جدت طرازی اور کاروباری مہم جوئی کے لےی مرکز کی تخلیق کو تیز تر کرنا ہوگا، جو ‘انٹرنیٹ پلس’ حکمت عملی پر مبنی ہے اور عالمی اثررکھتا ہے، اس لیے ہانگچو ایک خوبصورت بین الاقوامی شہر میں تبدیل ہو سکتا ہے،” انہوں نے کہا ۔

ذریعہ: ہانگچو شہری حکومت

تصویری منسلکات کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=287220

Latest from Blog