شول آئی پی این نے بھارت میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے لچکدار پیکیجنگ کارخانہ کھول لیا

نارتھ لیک، الینوائے، 11 اپریل 2017ء/پی آرنیوزوائر/– لچکدار پیکیجنگ حل کے معروف عالمی ادارے شول آئی پی این نے پال گھر، بھارت میں ایک نئی جدید تنصیبات کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ 6,000 مربع میٹر کی یہ تنصیب، جس نے 14 دسمبر 2016ء کو کام کا آغاز کیا، 25 انجیکشن مولڈنگ مشینوں اور تھیلے تیار کرنے کی خودکار مشینوں سے لیس ہے تاکہ جراثیم سے پاک بیگ-ان-بکس پیکیجنگ تیار کرے۔ اس نئی تنصیب کا کلیدی مقصد حاری پھلوں کے رس بنانے کی صنعت کے لیے جراثیم سے پاک، 220 لیٹر ڈرم بیگس تیار کرنا ہے۔ یہ تنصیب لچکدار پیکیجنگ جزو کے لیے نالیاں اور مخصوص مصنوعات بھی تیار کرے گا جیسا کہ : کنیکٹرز، کیپس اور ڈسپنسنگ سازوسامان۔

https://mma.prnewswire.com/media/488561/ScholleIPN_Palghar_India_Packaging_Facility.jpghttp://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_jezxqxhv/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

شول آئی پی این کے صدر اور سی ای او ایلی کارمیلی کو امید ہے کہ نئی تنصیب شول آئی پی این کی وسیع تر تجارتی بصیرت کو سہارا دے گی۔ “ہم بہترین طریقے سے عالمی معیار کے برانڈز کو خدمات دینے سے وابستہ ہیں۔ خطے میں جہاں صارفین بڑھ رہے ہیں جدید سازوسامان اور بیگ-ان-بکس پیکیجنگ کی تیاری کے ذریعے ہم محفوظ، قدرتی، ارزاں اور ماحول دوست لچکدار پیکیجنگ حل فراہم کرنے کی اپنی مجموعی حکمت عملی کو سہارا دے رہے ہیں جس میں پوری توجہ کارکردگی  پر ہے۔”

یہ توسیع ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب بھارتی پیکیجنگ صنعت ریکارڈ نمو کا تجربہ کر رہی ہے، جس میں مرکزی حکومت پیشن گوئی کر رہی ہے کہ اگلے تین سالوں میں 25 ارب ڈالرز سے اضافہ 35 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ یہ ملک آموں اور دیگر حاری پھل پیدا کرنے والا اہم ملک ہے جنہیں جراثیم سے پاک پیکیجنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ البتہ پال گھر کارخانہ کھلنے سے پہلے تمام جراثیم سے پاک ڈرم بیگز درآمد کیے جاتے تھے۔ نئی تنصیب جراثیم سے پاک پیکیجنگ کی تمام ضروریات کو مقامی سطح پر پورا کرے گی۔ “بھارت میں تنصیب کی تعمیر کے ذریعے ہم بنیادی طور پر ایک اہم ‘درآمدی درمیانی آدمی’ کو کاٹ رہے ہیں۔ ہم مختلف فلم ساخت خصوصیات کی حامل بیگ-ان-بکس پیکیجنگ بنانے کے قابل ہیں جن میں شامل ہیں: المونیم فوائل، میٹلائزڈ پولیسٹر اور کو-ایکسٹروڈڈ نائیلون۔ اب ہمارے صارفین رسد کے کم ترین وقت میں، فوری ردعمل کے ساتھ اعلیٰ معیار کی لچکدار پیکیجنگ حاصل کر سکتے ہیں اور یوں مقامی سپورٹ میں اعتماد بڑھانے کا اضافہ کریں گے۔” دھاندت شاہ، مینیجنگ ڈائریکٹر شول آئی پی این انڈیا پیکیجنگ پرائیوٹ لمیٹڈ نے کہا۔

شول آئی پی این لچکدار پیکیجنگ میں ایک وسیع تاریخ رکھتا ہے اور وہ اس روایت کو جاری رکھنے کے لیے متحرک بھارتی مارکیٹ میں مقامی پیش کاروں کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہے۔ شول آئی پی این اور پال گھر، بھارت تنصیب کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے www.scholleipn.com

شول آئی پی این کے بارے میں

شول آئی پی این بیگ-ان-بکس تھیلوں، اجزا، سازوسامان، کنیکٹرز اور فلنگ کے آلات جیسے لچکدار پیکیجنگ حل بنانے والے معروف عالمی ادارہ ہے۔ عمودی طور پر مکمل ساخت گری میں پانچ براعظموں پر پھیلے قدموں کے ساتھ، شول آئی پی این ایسے صارفین کو بہتر پیکیجنگ حلوں کی تیزی سے ڈیزائن، تیاری اور فراہمی کرنے کے قابل ہے جو خوراک اور مشروبات کو ہر سال محفوظ، قدرتی، ارزواں اور ماحول دوست انداز میں صارفین تک پہنچانے کے لیے ایک سو ارب خوراکیں فراہم کرتے ہیں۔ www.scholleipn.com

تصویر – https://mma.prnewswire.com/media/488561/ScholleIPN_Palghar_India_Packaging_Facility.jpg

Latest from Blog