بیرون ملک خیمہ زن ہونے کی تیاری – زیڈ این وی ٹیکنالوجی پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کا باضابطہ قیام

اسلام آباد، پاکستان، 25 اپریل 2017 ء/ پی آر نیوزوائر /– چین اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کو “آئرن پاک” کہا جاتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان اٹوٹ دوستی کا مظہر ہے۔ چین اور پاکستان نے ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں آل راؤنڈ اور باہمی مفید تعاون کے ساتھ کئی نتائج حاصل کیے ہیں اور دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ٹھوس فوائد پیش کیے ہیں۔ دونوں ممالک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے مرکزی منصوبے چین-پاک اقتصادی راہداری کے ذریعے مستحکم ترقی کر رہے ہیں۔

لہٰذا، زیڈ این وی نے مقامی سیکورٹی اور خدمات کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر اسمارٹ شہروں کی تعمیر کی کوشش کرنے کے لیے معروف تکنیکی اور مصنوعات کے حل اور وسیع منصوبہ تجربے کی بدولت پاکستان میں “بیس کیمپ” لگانے کا فیصلہ کیا۔

وسیع انتظامی حلوں کے عالمی فراہم کنندہ ہونے کی حیثیت سے زیڈ این وی اپنے کاروبار کو دنیا بھر میں پھیلا رہا ہے اور گزشتہ دو سالوں کے دوران بیرون ملک مارکیٹ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ کی حکمت عملی کے تحت بیرون ملک ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے کی غرض سے زیڈ این وی نے بیرون ملک پہلا ذیلی ادارہ، زیڈ این وی ٹیکنالوجی پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ، قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔http://photos.prnasia.com/prnvar/20170424/1832382-1-a

http://photos.prnasia.com/prnvar/20170424/1832382-1-a

زیڈ این وی ٹیکنالوجی پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ نے 13 اپریل کو رمادا ہوٹل، اسلام آباد، پاکستان میں افتتاحی تقریب منعقد کی۔ زیڈ این وی ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رابرٹ ژو اور پاکستان کے ثقافتی و سائنسی مشیر جناب ضمیر اعوان نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریباً 100 افراد بشمول زیڈ این وی میں سیلز کے نائب صدر لی ڈیجی اور بین الاقوامی کاروبار کے ڈائریکٹر ہوانگ ژی گانگ، زیڈ این وی ٹیکنالوجی پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے جنرل منیجر ژو کائی، مقامی حکومت اور وزارت ثقافت کے افسران، متعلقہ آپریٹرز اور سرکاری اداروں کے افسران کے ساتھ ساتھ مقامی شراکت داروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رابرٹ ژو نے کہا کہ “وسیع انتظامی حلوں کے عالمی فراہم کنندہ ہونے کی حیثیت سے زیڈ این وی نے مارکیٹ میں جو وسیع منظوری اور وہ سب کچھ جو آج ہمارے پاس ہے، کو حاصل کرنے کے لیے معروف ٹیکنالوجی اور معیاری مصنوعات و خدمات پر انحصار کیا ہے۔ ٹیلی کمیونی کیشن، آئی ڈی سیز، حکومت، ریلوے، توانائی، تعلیم اور دیگر کئی شعبوں میں ہماری مصنوعات اور حلوں کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔ زیڈ این وی کی ترقی بیرون ملک کئی اہم منصوبوں کی کامیابی کا نتیجہ ہے جیسا کہ اسمارٹ شہر برائے مارسے، فرانس، جنیوا کا صدارتی محل، اور یوروگوئے کے لیے نیٹ ورک تحفظ۔ کاروباری ترقی کو تیز تر کرنے کے لیے زیڈ این وی نے پاکستان میں ذیلی ادارے کے قیام کا فیصلہ کیا اور مقامی مقارکیٹ کی ترقی کے لیے مستحکم بنیاد رکھی اور مقامی سیلز و صارف خدمات کی ٹیم تیار کی۔ زیڈ این وی ٹیکنالوجی پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ نہ صرف بین الاقوامی مارکیٹ کو مزید تیز ردعمل دے گی بلکہ مقامی منصوبوں میں بھی مزید گہرائی کے ساتھ شامل ہوگی۔http://photos.prnasia.com/prnvar/20170424/1832382-1-b

http://photos.prnasia.com/prnvar/20170424/1832382-1-b

زیڈ این وی کا پہلا غیر ملکی ذیلی ادارہ ہونے کی حیثیت سے زیڈ این وی ٹیکنالوجی پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ ہمسایہ ممالک اور خطوں میں مقامی خدمات اور وسائل کے اشتراک پر اپنا اثر و رسوخ بڑھائے گا اور مقامی ملازمین، وسائل اور خدمات کے ساتھ مقامی صارفین کی ضروریات کو بہتر انداز سے پورا کرسکے گا، یوں زیڈ این وی بین الاقوامی مارکیٹ کی ترتیب مزید بہتر بنا سکے گا اور غیر ملکی کاروبار میں تیز تر ترقی سے فائدہ اٹھا سکے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے ثقافتی اور سائنسی مشیر جناب ضمیر اعوان افتتاحی تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے چین سے زیڈ این وی کو پاکستان میں متعارف کروانے اور مقامی معیشت کی ترقی کے لیے ذیلی ادارے کے قیام کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔http://photos.prnasia.com/prnvar/20170424/1832382-1-c

http://photos.prnasia.com/prnvar/20170424/1832382-1-c

اپنی تقریر میں جناب ضمیر اعوان نے کہا کہ “چین اور پاکستان نے دونوں اطراف طویل عرصے تک متعدد شعبوں میں ہر قسم کا تعاون کیا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ بیلٹ اور روڈ کے سلسلے کا مرکزی منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے بہت سازگار ہے۔ اسی اثناء میں پاکستان معاشی ترقی اور لوگوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کرنے کے لیے پرُعزم ہے اور قومی سلامتی و سماجی استحکام کے لیے مصروف عمل ہے۔ زیڈ این وی محفوظ اور اسمارٹ شہر کی تعمیر میں وسیع تجربہ رکھتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ زیڈ این وی کی مصنوعات اور حل پاکستان میں سماجی استحکام اور مقامی معیشت کے فروغ میں مدد کریں گے۔ آخر میں، میں زیڈ این وی کی کاروباری ترقی میں ہر کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔”

زیڈ این وی بیرون ملک خیمہ زن ہونے کی تیاری کر رہا ہے اور بہترین مسابقت اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مقامی صارفین کے لیے ہائی-ٹیک مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کے لیے بالکل تیار ہے۔ زیڈ این وی کو بین الاقوامی مارکیٹ کی توسیع میں تابناک مستقبل کو حاصل کرنے کا یقین ہے۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20170424/1832382-1-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20170424/1832382-1-b
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20170424/1832382-1-c

Latest from Blog