ایکس جے ٹی ایل یو بی ایس سی بائیو سائنسز کے لیے بین الاقوامی سرٹیفکیشن کا اعزاز

لندن، 18 مئی 2017ء / پی آر نیوزوائر / — برطانیہ کے ایوان اقتدار میں ہونے والے ایک تقریب میں رائل سوسائٹی آف بائیولوجی کی جانب سے ژیان جیاؤتونگ -لیورپول یونیورسٹی کے حیاتیاتی سائنسز میں انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام کو بین الاقوامی سرٹیفکیشن کا اعزاز دیا گیا ہے۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20170517/1852994-1

https://photos.prnasia.com/prnvar/20170517/1852994-1

ایکس جے ٹی ایل یو دنیا کی دوسری جامعہ ہے جسے انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام کے لیے آر ایس بی کی جانب سے بین الاقوامی سرٹیفکیشن کا اعزاز وصول ہوا ہے۔

یہ سرٹیفکیشن تدریس، نصاب کی تیاری اور تکنیکی مہارت میں اضافے کی خصوصیت اور فارغ التحصیل افراد میں روزگار حاصل کرنے کی قابلیت کو بہتر بنانے کے لیے پروگرام کی وسعت کو تسلیم کرتا ہے۔

رائل سوسائٹی آف بائیولوجی کی صدر پروفیسر ڈیم جین تھامس نے اعزاز کی تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “سرٹیفکیشن ان اداروں کو تسلیم کرتا ہے جو بائیوسائنس کی بہترین تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور اپنے فارغ التحصیل افراد کو ان صلاحیتوں سے لیس کر رہے ہیں جو عالمی منڈی میں آگے بڑھنے کے لیے درکار ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “تعلیم میں اعلی معیار کا فروغ مشترکہ بین الاقوامی بائیوسائنسز برادری کے لیے بنیاد کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ آر ایس بی اسے تسلیم کرنے اور تعاون فراہم کرنے میں کردار ادا کرسکتی ہے۔”

اس تقریب میں ایکس جے ٹی ایل یو میں بائیولوجیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈیوڈ او’کونور اور اس پروگرام سے فارغ التحصیل چون-ین لو، جو اب یونیورسٹی آف کیمبرج میں پی ایچ ڈی ڈگری کے لیے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، نے شرکت کی۔

پروفیسر او’کونور (جن کی تصویر اوپر موجود ہے) نے تبصرہ کیا کہ “ایکس جے ٹی ایل یو میں بائیولوجیکل سائنسز اب بھی ایک دہائی پرانا نہیں، اس لیے ہم بیک وقت حیران اور خوش ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “سرٹیفکیشن ہمارے ڈیپارٹمنٹ میں متعدد انتہائی ذہین افراد کی طویل المعیاد سخت محنت کی عکاسی کرتا ہے، اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس پر فخر کریں گے جو انہوں نے انتہائی کم وقت میں حاصل کیا ہے۔”

چون-ین لو نے کہا کہ “ان طالب علموں، جو ایکس جے ٹی ایل یو کے اس پروگرام میں شامل ہیں یا جو فارغ ہوچکے ہیں، کی جانب سے یہ اعزاز وصول کرنے کے قابل بننا ایک اعزاز کی بات ہے۔ مجھے یاد ہے کہ میرے وقت میں وہاں کس قدر شدید لگاؤ تھا اور میں حیاتیاتی علوم میں شاندار بنیاد رکھنے کے لیے شکرگزار ہوں جس کا موقع مجھے دیا گیا۔”

یہ اعزاز بی ایس سی بائیولوجیکل سائنسز کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد دیا گیا ہے جس میں اس کا نصاب، اساتذہ کی قابلیت، لیباریٹری اور لائبریری کی سہولیات کے علاوہ تشخیص کے طریقوں، اور انتظامی اور معیار کی یقین دہانی کا عمل شامل ہے۔

2006ء میں قائم ہونے والی ژیان جیاؤتونگ-لیورپول یونیورسٹی چین کی سب سے بڑی مشترکہ بین الاقوامی یونیورسٹی ہے، جو ژیان جیاؤتونگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لیورپول کے درمیان شراکت داری میں چل رہی ہے۔ ہمارا مقصد چین میں تحقیق میں سرفہرست بین الاقوامی یونیورسٹی اور اس کی منفرد خصوصیات کے ذریعے عالمی شہرت یافتہ چینی یونیورسٹی بننا ہے۔

تصویر- https://photos.prnasia.com/prnh/20170517/1852994-1

Latest from Blog