‫2017ء سلک روڈ بین الاقوامی نمائش کا شیان، صوبہ شانسی میں انعقاد

شیان، چین، 8 جون 2017ء /سنہوا-ایشیانیٹ/– 2017ء سلک روڈ بین الاقوامی نمائش (ایس آر آئی ای) اور21 واں سرمایہ کاری و تجارت فورم برائے مشرقی و مغربی چین کے مابین تعاون (آئی ٹی ایف سی ای ڈبلیو) کا 3 جون سے شیان، صوبہ شانسی میں آغاز کردیا گیا اور اس کا موضوع “نیا پلیٹ فارم، نئے مواقع اور نئی ترقی” رکھا گیا۔ 42 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے متعدد نمائش کنندگان، مہمان، تاجر اور دوست شیان میں اکھٹے ہوئے اور رواں سال جمہوریہ سربیا کو مہمان خصوصی بنایا گیا۔

2017ء ایس آر آئی ای کو قومی ترقیاتیو اصلاحات کمیشن، وزارت تجارت، سمندر پار سے لوٹنے والے چینیوں کی فیڈریشن، صنعت و تجارت کی چینی فیڈریشن، چینی کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت، ریاستی انتظامیہ برائے صنعت و تجارت اور صوبہ شانسی کی عوامی حکومت نے مشترکہ طور پر منعقد کیاہے۔

2017ء ایس آر آئی ای “بیلٹ اینڈ روڈ” فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے نتائج کو مفید اور نافذ کرے گا، سلک روڈ اکانومک بیلٹ کے تعمیری-اشتراک کے لیے درکار اقدامات کے تعین اور گفتگو کرے گا اور ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم سے جڑے ممالک کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کو وسعت اور فروغ دے گا۔ نمائش کا مجموعی رقبہ 300,000مربع میٹر ہے جس میں نمائشیں شامل ہیں:

  • سلک روڈ انٹرنیشنل پویلین؛
  • چینی صوبوں اور شہروں کے پویلینز؛
  • شانسی پویلین؛
  • تزویراتی ابھرتی ہوئی صنعتی نمائش؛
  • نقل و حمل اور آئی ٹی صنعت نمائش؛
  • اسمارٹ لائف نمائش؛
  • سلک روڈ فیچر پروڈکٹس نمائش؛
  • گرین ایکولوجی صنعتی نمائش؛
  • سامان تیاری کی صنعتی نمائش وغیرہ۔

روایتی منصوبوں کی نمائش اور سرمایہ کاری کی پیشکش کے علاوہ 2017ء ایس آر آئی ای پہلی مرتبہ سلک روڈ اکانومک بیلٹ فورم برائے بین الاقوامی تعاون اور چنلنگ فورم، جس میں سبز ماحولیات بھی شامل ہے، کا انعقاد کر رہی ہے۔

سلک روڈ بین الاقوامی نمائش کا آغاز چینی علاقائی اقتصادی تعاون فورم- سرمایہ کاری و تجارت فورم برائے مشرقی و مغربی چین کے مابین تعاون – سے ہوا ہے۔ نیا نام “روڈ اینڈ بیلٹ” ممالک کے درمیان تعاون کے لیے نیا نظریہ، نئی ذمہ داری اور مستقبل میں عالمی تعاون بھی فراہم کرے گا۔خیال کیا جارہا ہے کہ سلک روڈ بین الاقوامی نمائش “بیلٹ اینڈ روڈ” کے نقشے میں سب سے زیادہ پرکشش بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی فورم بنتا جارہا ہے۔

ذریعہ: 2017ء سلک روڈ بین الاقوامی نمائش (ایس آر آئی ای)

Latest from Blog