گوانگژو، انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ کے لیے بہترین عالمی ترقیاتی مرکز

گوانگژو، چین، 8 جون 2017ء / سنہوا-ایشیانیٹ/–

بہت جلد، چین میں زیر زمین سفر کرنے والے مسافر محض ہاتھ ہلا کر یا اپنا چہرہ اسکین کروا کر اسٹیشن میں داخل ہو سکیں گے۔

چین کے ریل ٹرانزٹ انٹیلی جنٹ سسٹم کے سرخیل پی سی آئی-سنٹیک ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے صدر لیو وی فخر کرتے ہیں کہ ان کی انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی چین میں 30 سے زائد صوبوں اور خود مختار علاقوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہورہی ہے۔ ادارہ اب عالمی-معیار کا انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی رہنما بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

پی سی آئی-سنٹیک، دنیا میں (گوانگژو، شینزین، بیجنگ، چونگ کنگ، شنگھائی اور امریکا میں سلیکون ویلی) چھ تحقیق و ترقی مراکز بنانے سے قبل 1986ء میں قائم ہوا، گوانگژو کے انٹیلی جنٹ ساز وسامان اور انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ کے صنعتی سلسلے میں جدت کا خلاصہ ہے۔

چین کا تیسرا بڑا شہر گوانگژو طویل عرصے سے عالمی سطح پر ایک تجارتی شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ عالمی-شہرت یافتہ کاروباری اداروں کی بڑی تعداد نے یہاں سے ابھر کر سامنے آئے، بالخصوص شہر کی تین بنیادی صنعتوں: آٹوموبائل، الیکٹرانکس اور پیٹروکیمیکل، جن میں گوانگژو آٹوموبائل گروپ اور جی ایس کے سی این سیسامان شامل ہیں۔ گزشتہ سال اس انٹیلی جنٹ سامان اور روبوٹکس شعبے کی منڈی کا حجم تقریباً 50 ارب یوآن یا 7.4 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

ساختہ گوانگژو 2025ء  کی تزویراتی منصوبہ بندی، جو کہ مارچ 2016ء میں پیش کی گئی، دس شعبوں کو نمایاں کرتی ہے: انٹیلی جنٹ سامان اور روبوٹکس، توانائی بچانے اور نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں، بائیو-میڈیسن اور شعبہ صحت وغیرہ، اور دس جدید ساخت گری کے شعبے کے صنعتی حلقے کی ترقی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

گوانگژو بلدیہ حکومت کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ “گوانگژو کی حقیقی معاشی ترقی کے لیے معیار و کارکردگی میں بہتری اور اعلیٰ صنعتوں کی سطح کو بہتر بنانا کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارا ہدف ایک مثالی شہر بنانا ہے جو ساختہ چین 2025ء مہم کو اختیار کرے، اعلیٰ ساز و سامان اور مینوفیکچرنگ کے لیے جدت طرازی کا قومی مرکز، اور مثالی و رہنما علاقہ جہاں انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ اور انٹیلی جنٹ خدمات مربوط ہوں۔ 2020ء تک گوانگژو میں اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ صنعت میں اضافی قدر 70 فیصد سے زائد کا سبب بنے گی جو نامزد حجم سے اوپر ہوں گے۔

اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے گوانگژو نے ٹیکنالوجی جدت طرازی کا بین الاقوامی مرکز بنانے میں انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ کے فروغ کو ترجیح بنایا ہے اور اس عمل کے دوران “گوانگژو دنیا میں سب سے جدید مینوفیکچرنگ صنعت پر نظر رکھے گا،” گوانگژو صنعت اور معلومات کمیٹی کے نگران لی یوجون نے کہا۔

منڈی کے چند شرکاء کے مطابق گوانگژو میں انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ صنعت کے قیام میں صاف بین الاقوامی تناظر اور کھلی معیشت شامل ہیں۔ عملی منصوبہ برائے چین-غیر ملکی تعاون کے علاقے کی تعمیر” کو 2016ء میں نافذ کیا گیا تھا، اور اسی اثناء میں گوانگژو نے جدید مینوفیکچرنگ کرنے والے ممالک اور خطوں جیسا کہ امریکا، یورپ، اسرائیل اور جنوبی کوریا پر توجہ رکھتے ہوئے ایک انٹرپرائز منصوبے لائبریری قائم کی جو لگ بھگ 40 ہزار جدید ٹیکنالوجیز کا احاطہ کرتی ہے۔

انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بہتر طور پر حاصل کرنے کے لیے گوانگژو نے اسٹریٹجک تعاون اور ترقی اتحاد برائے چین-غیر ملکی تعاون علاقہ قائم کیا جو جرمنی، یوکرین، جنوبی کوریا اور دیگر مقامات پر 40 سے زائد تعاون کی سرگرمیاں انجام دیں اور معاونت فراہم کیں اور 200 سے زیادہ مرتبہ تکنیکی ترقی انجام دینے کے لیے غیر ملکی ماہرین کو مدعو کیا۔

مارکیٹ گرم جوش ردعمل پیش کرچکی ہے۔ جدید مینوفیکچرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبے، جنہیں دنیا کی سب سے بڑی پیشہ ورانہ برقی ساز و سامان بنانے والے ادارے فوکسکون، اور نیٹ ورکنگ کے معروف امریکی ادارے سسکو کے تحت گزشتہ مارچ میں شروع کے گئے۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ 2020ء میں صرف فوکسکون کے تحت جاری منصوبے سے گوانگژو کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت کی قدر 73.5 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 500 ارب یوآن) سے تجاوز کر جائے گی۔

ذریعہ: گوانگژو بلدیہ حکومت

Latest from Blog