‫پاکستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم کی’کھیل میں انقلاب لانے والی’ 2019 ہاکی پرو لیگ کے لئے تصدیق کر دی گئی

  • پاکستانی ٹیم مردوں کی ان نو قومی ٹیموں میں سے ایک ہے جس کی نئی اور منفرد عالمی لیگ کے لئے تصدیق کی گئی ہے
  • مقابلے کا باضابطہ نام ‘ہاکی پرو لیگ’ رکھا گیا ہے
  • دنیا بھر کے گچھا گچھ بھرے سٹیڈیم، ہاکی کے کھیل کا خیرمقدم کریں گے
  • نئی لیگ ‘آنے والے کئی سالوں کے لئے ہاکی کے کھیل میں نئی روح پھونکنے’ کے لئے تیار کیگئی ہے
  • پاکستان کے گھریلو مقابلوں کا انعقاد سکاٹ لینڈ میں ہو گا

لاؤزانے، سوئزرلینڈ 12 جون 2017: بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (FIH) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی مردوں کی ٹیم (FIH ہیرو عالمی درجہ بندی13) ہاکی پرو لیگ میں شرکت کرے گی، جو ایک منفرد عالمی بین الاقوامی ٹیماسپورٹ لیگ ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_wnh545w8/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

http://mma.prnewswire.com/media/521797/FIH_Logo.jpg

نئی ليگ، جس کا افتتاح جنوری2019 میں کیا جانا ہے، میں دنیا بھر سے مردوں اور خواتین کی نو بہترین ٹیمیں اپنے ملک اور ملک سے باہر مجموعی طور پر144 مقابلوں میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ طے شدہ میچ جنوری سے جون تک ہر ہفتے قومی سٹیڈیموں میں منعقد ہوں گے۔

پاکستان جو دنیا کی مردوں کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، کا مقابلہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ/برطانیہ، جرمنی، بھارت، ہالینڈ اور نیو زی لینڈ سے ہو گا۔

انہوں نے سکاٹش ہاکی کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کرنے کی شراکت داری پر اتفاق کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان اپنے تمام گھریلو میچ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلے گا تاکہ دوسرے ملکوں کے لئے پاکستان میں کھیلنے کے لئے سفر کرنے کی پیچیدگیوں کو محدود کیا جا سکے۔ سکاٹ لینڈ میں بڑی پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی کے ساتھ، جب بھی ہاکی پرو لیگ میں گرین سٹکس ایکشن میں ہوں گی، تو سٹیڈیم کا جوشیلے حامیوں کے ساتھ گچھا گچھ بھرے ہونے کا امکان ہے ۔

گرین سٹکس میں گزشتہ چند ماہ میں نئی زندگی کے آثار دیکھے گئے ہیں۔ چار مواقع – بشمول1971 میں سب سے پہلے ورلڈ کپ میں ورلڈ کپ فاتح ہونے – اور تین مرتبہ (1960، 1968 اور1984) اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے طور پر پاکستان کی ہمیشہ مہارانہ اور جارحانہ کھیل کے ترجمان کے طور پر قدر کی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی کے لئے کامیاب ترین دور1975 سے1990 تک، 15 سال کا عرصہ تھا۔ وہ1978 میں ایک سال میں تین بڑے اعزاز جیتنے والی پہلی قومی ہاکی ٹیم بنی: ہاکی ورلڈ کپ، ایشین گیمز اور سب سے پہلی چیمپئنز ٹرافی۔

ایک ایسے دور کے بعد جس میں ٹیم2014 کے ورلڈ کپ یا2016 کی اولمپک گیمز کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی، قومی ٹیم کی تشکیل نو ہوئی ہے اور اس کی سابقہ بلندیوں پر واپس آنے کی بڑی امیدیں ہیں۔

شامل ٹیموں کا اعلان ایک انتہائی مسابقتی تجزیاتی عمل کے بعد ہوا ہے جس میں قومی ایسوسی ایشنوں کی جانب سے جمع کردہ مردوں کی13 اور خواتین کی12 درخواستوں پر غور کیا گیا۔

ٹیموں کی تصدیقFIH ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد کی گئی۔ ان کا فیصلہFIH ایونٹ پورٹ فولیو نفاذ پینل (EPIP) کی سفارشات پر مبنی تھا جس کو شرکت کے متعین معیار پر ہر امیدوار کی درخواست کا تشخیصی جائزہ لینے کا کام سونپا گیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، FIH کے سیای او جیسن میک کریکن نے کہا: “ہمیں کھیل میں انقلاب لانے والے اس مقابلے کا باضابطہ نام اور اس میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا اعلان کرنے پر خوشی ہے۔ جبکہ عالمی دورے اور ایک مقام پر بین الاقوامی لیگز باقاعدگی کے ساتھ کھیلی جاتی ہیں، یہ بلاشبہ اپنی نوعیت کا پہلامقابلہ ہو گا، جس میں قومی ٹیمیں ہر سال چھ مہینوں کے دوران دنیا بھر میں اپنے ملک اور باہر بلا تکرار میچز کھیلیں گی۔ ہاکی پرو لیگ چار سالوں سے زیر قیام ہے اور وسیع مشاورتی اور تجزیاتی عمل کے بعد عمل میں لائی جا رہی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: “ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ نیا مقابلہ آنے والے کئی سالوں کے لئے اس کھیل میں نئی روح پھونکے گا، اور ہاکی کے لئے نمایاں طور پر آمدنیوں میں اضافہ کرے گا۔ نتیجتا، یہ کھلاڑیوں کے لئے ہاکی کو ایک کیریئر انتخاب بنائے گا جن کو اپنے وطن اور بیرون ملک بڑے، حوصلہ مند، گچھا گچھ بھرے اورجوشیلے مقامات میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا باقاعدگی سے موقع دیا جائے گا۔ یہ شائقین کو بھی عالمی معیار کی ہاکی کے ساتھ زیادہ مشغول ہونے کا موقع دے گا، چاہے ٹی وی پر یا اپنے قومی مقامات میں براہ راست۔ اب ہم ایک غیر معمولی لیگ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کھیلکی تمام سطحوں پر دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں معیار اور پروفائل میں اضافہ کرنے پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔”

FIH کے صدر ڈاکٹر نارندر دروو باترا نے کہا: “ہاکی پرو لیگ ہاکی میں انقلاب لانے میں پہلے بڑے سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس میں وہ سب کچھ شامل ہے جوہماری10 سالہ حکمت عملی حاصل کرنے کا عزم رکھتی ہے – یعنی ہاکی کو ایک عالمی کھیل بنانا جو اگلی نسل کے لئے مرعوب کن ہو۔ جبکہ ہر لیگ کے لئے صرف نو ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے، اس میں شامل نہ ہو سکنے والوں کی جانب سے معلومات اور جذبے کا معیار ظاہر کرتا ہے کہ ہمارا کھیل ایک انتہائی مثبت انداز میں فروغ پا رہا ہے، جو واضح کرتا ہے کہ ہاکی کا مستقبل حیرت انگیز ہے۔”

ہاکی پرو لیگ سے متعلق نشریاتی شراکت داروں کے بارے میں خبریں، نظام الاوقات اور دیگر حیرت انگیز خبروں کے علاوہ پس منظر کی مزید معلومات آنے والی مہینوں کےدورانFIH.ch کے علاوہ بذریعہFIH ٹوئٹر، فیس بک اورانسٹاگرام شائع کی جائیں گی۔

مدیران کے لئے نوٹس


ہاکی پرو لیگ اکثر پوچھے گئے سوالات: http://www.fih.ch/news

باضابطہ افتتاح کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کریں: http://bit.ly/2rZjV7V

انٹرویوز

FIH کے سی ای او کے ساتھ انٹرویو کے لئے، براہ کرم رابطہ کریں:
ڈینی پارکر، کمیونیکیشنز منیجر
daniel.parker@fih.ch
24 77 619 79 (2) 14+

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (FIH) کے بارے میں
بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (FIH) ہاکی کے کھیل کے لئے عالمی انتظامی ادارہ ہے جو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کی جانب سے تسلیم شدہ ہے۔FIH جس کا قیام1924 میں عمل میں آیا، کی137 قومی ایسوسی ایشنیں رکن ہیں۔ ہاکی انقلاب کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: fih.ch/inside-fih/our-strategy.

نیشنل ایسوسی ایشن رابطہ:

پاکستان ہاکی فیڈریشن
pakhockeyfederation@gmail.com
1050 9923 42 92+

Latest from Blog