اساتذہ کی ذمہ داری صرف کلاسوں تک محدود نہیں، ان کی معاشرے میں الگ پہچان ہونی چاہیے : شیخ الجامعہ سندھ

ٰٓٓجام شورو: شیخ الجامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل نے کہا ہے کہ جب انسان اپنی سچائی پرآئے تو اکیلے ہی معاشرے میں انقلاب لاکر قوم کی تقدیر تبدیل کر سکتا ہے ، اساتذہ کی ذمہ داری صرف کلاسوں تک محدود نہیں ہے، ان کی معاشرے میں بھی الگ پہچان ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سندھ یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام جامعہ سندھ شہید بے نظیر بھٹو کنونشن سینٹرمیںا ساتذہ کے دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں کہا کہ اساتذہ ان کی کو خدمت کے عوض خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کیونکہ وہ اداروں کے محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو رہنمائی کا کام کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں محنت کرنے والے اور تدریس کے شعبے سے وابستہ تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ سچائی سے ذمہ داری سمجھ کر نوجوان نسل اور معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار کریں گے۔ڈاکٹر نذیر اے مغل نے مزید کہا کہ امریکا میں جامعہ سندھ کے گریجوئٹس اپنے اپنے شعبوں میں سب سے زیادہ قابل ہیں اور محنت کے ذریعے انھوں نے جامعہ سندھ، سندھ اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے سوٹا کے قائم مقام صدر اصغر برفت، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اظہر شاہ اور پروفیسر عبداللہ دایو نے کہا کہ استاد ہونا آسان بات نہیں ہے کیونکہ اساتذہ کا مقصد صرف پڑھانا نہیں لیکن بچوں کو زندگی گذارنے کا سلیقہ بھی سکھانا ہے۔ تقریب کے دوران سندھ یونیورسٹی میںبہترین کارکردگی دکھانے والے سینئر وجونیئر اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے، جن میں سعید منگی، احمد علی بروہی، طفیل چانڈیو، مس نجمہ، عبیدالرحمان مغل، ہدایت اللہ مہیسر، عظیم احمد بھٹی، عظمی شاہ، سائمہ جعفری، شعبان سہتو، حمیرا ہکڑو، نذیر احمد بروہی، پارس بلوچ، ربیلہ ابڑو،شبانہ کوثر، حمیدہ کلہوڑو،پارس چنڑ و دیگر شامل ہیں۔ تقریب کے آخر میں محفل موسیقی منعقد کی گئی جس میں استاد امیر علی، الغوزو نواز مٹھو مل، نایاب بھٹی، شاکر عباس سمراٹ، نعمت خلجی و دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

Next Post

حیدر آباد : نامعلوم چورنے شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا ٰٓٓ

Mon Oct 7 , 2013
حیدرآباد: حیدرآباد میں نامعلوم چور نے شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تھانہ سخی پیر کی حدود میں عائشہ گارڈن لیاقت کالونی میں نامعلوم چور صراطل خان کی موٹر سائیکل نمبر ایچ اے وی 8953 آئی ڈیلیکس چوری کرکے لے گئے، سخی پیر تھانے میں موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کرادیا گیا ۔