Facebook
RSS
https://photos.prnasia.com/prnvar/20170621/1881466-1

استانہ ایکسپو کے لیے نیوکٹیک کا سی ٹی بیگیج انسپکشن سسٹم

استانہ، قزاقستان، 22 جون 2017ء / پی آر نیوزوائر /– 2017ء استانہ ایکسپو 10 جون 2017ء سے قزاقستان میں شروع ہوچکی ہے۔ اس ایکسپو میں 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی انجمنیں شامل ہوں گی اور 50 لاکھ سے زائد زائرین تشریف لائیں گے۔2017 استانہ ایکسپو کا موضوع "مستقبل کی توانائی” ہے اور یہ وسطی ایشیائی ممالک میں ہونے والی اولین ایکسپو ہے۔ 10 جون سے 10 ستمبر تک یہ نمائش 93 روز تک جاری رہے گی۔

https://photos.prnasia.com/prnvar/20170621/1881466-1

جہاں کہیں بڑا عالمی پروگرام ہوا، ہمیں نیوکٹیک کا حفاظتی نظام دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایک کامیاب ایکسپو کے انعقاد کے لیے حفاظت اولین ترجیح ہوتی ہے۔ استانہ ایکسپو کے لیے نیوکٹیک نے حفاظتی انتظامات کے 130 سے زائد سیٹس بشمول کارگو / وہیکل انسپکشن سسٹم، سی ٹی بیگیج انسپکشن سسٹم، اور ایکس-رے انسپکشن سسٹم فراہم کیے۔ تنصیب اور درستگی کا کام اپریل میں شروع ہوا اور مئی میں مکمل ہوا، اور ایکسپو میں تقسیمِ رسد کے مراکز، اہم گزرگاہوں، اور کانفرنس سینٹر میں یہ سسٹم نصب کیے گئے تاکہ سامان، گاڑیوں اور وہاں سے گزرنے والے حاضرین کے بستوںکو چیک کیا جاسکے۔

اس ایکسپو میں استعمال ہونے والا سی ٹی بیگیج انسپکشن سسٹم نیوکٹیک کا ڈیزائن و تیار کردہ انتہائی-جدید سی ٹی بیگیج انسپکشن سسٹم ہے۔ متعدد جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ یہ مصنوعات جانچ کردہ شے کی کثافت، مؤثر ایٹمی نمبر، اور دیگر معلومات حاصل کرنے کی قابلیت رکھتی ہے۔ رنگین اعلیٰ معیار کی تھری ڈی تصاویر، سی ٹی تصاویر اور ڈی آر تصاویر کے علاوہ یہ مصنوعات ای ڈی ایس اور منشیات کا پتہ بھی خودکار انداز سے لگا سکتی ہے۔

ایکسپو کی کمیٹی نے نیوکٹیک کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں مثبت اظہار خیال کیا اور مقامی ذرائع ابلاغ کو معائنے کی دعوت دی، "نیوکٹیک کے یہ نظام اعلیٰ معیار کی تصاویر فراہم کرتے ہیں اور استعمال میں آسان ہیں، جب سے ہم نے یہ نظام استعمال کرنا شروع کیے تب سے ہمارے معائنے کی افادیت مزید بہتر ہوئی ہے۔”

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20170621/1881466-1

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز