میڈیا عالمی اشتراکی جدت طرازی کے حصول کے لیے کوشاں

شنگھائی، چین، 7 جولائی 2017ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 2017ء جی20 اجلاس 7 جولائی کو ہیمبرگ میں شروع ہوگا۔ اس اجلاس کا موضوع “ایک باہم منسلک دنیا کی تشکیل” ہے، جو 2016ء جی 20 ہانگچو اجلاس میں مقرر کی گئی ایک آزاد عالمی معیشت کی تعمیر کے موضوع کا تسلسل ہے۔ اس پس منظر کے ساتھ چین اور جرمنی متحرک انداز میں جدت طراز تعاون اور باہم تعاون کے ذریعے جدت طرازی کا جال بن چکے ہیں جو دونوں ملکوں کے اداروں، کالجوں اور جامعات، حکومتوں اور سائنسی تحقیقاتی اداروں کا احاطہ کرتے ہوئے مرحلہ وار صورت اختیار کر رہا ہے۔

چینی ادارے جن کی نمائندگی میڈیا گروپ نے کی، نے اس کورس کے دوران فیصلہ کن جدت طرازی محرک کا کردار ادا کیا۔ رواں سال جنوری میں میڈیا 95 فیصد حصص کے ساتھ کے یو کے اے اے جی کا اہم حصص یافتہ بنا، جو معروف عالمی روبوٹ کمپنی ہے۔ اپریل کے اواخر میں آر اینڈ ڈی اینڈ انوویشن سینٹر یورپ (آر ڈی آئی سی ای) نے سلیکون ویلی، امریکا میں سان ہوزے میں اپنی افتتاحی تقریب منعقد کی اور باضابطہ طور پر کام کا آغاز کیا۔ ان تبدیلیوں نے مارکیٹ کو قائل کیا کہ میڈیا اپنی جدت طرازی کی صلاحیتوں پر ایک مستحکم قدم اٹھا چکا ہے اور اس کا آزاد نمونہ عالمگیریت کے دوران مضبوط ہو رہا ہے۔

ایک بین الاقوامی ٹیکنالوجی گروپ کی حیثیت سے میڈیا اپنی کاروباری وسعت کو پھیلا چکا ہے تاکہ گھریلو مصنوعات، گرمی ہوا داری ایئر کنڈیشننگ (ایچ وی اے سی)، اسمارٹ لاجسٹکس، روبوٹس اور آٹومیٹک سسٹمز کا احاطہ کریں۔ ادارہ دنیا بھر کے 8 ممالک میں 17 آر اینڈ ڈی مراکز قائم کر چکا ہے جو 10,000 محققین اور 300 سے زیادہ سینئر غیر ملکی ماہرین رکھتے ہیں۔ اس کی آر اینڈ ڈی گنجائش کا “عالمی ربط” ادارے کی طاقت بن چکا ہے کہ وہ عالمی جدت طرازی نمونے تشکیل دے۔

اس کے علاوہ میڈیا نے ایک نئے عالمی انٹرپرائز جدت طرازی موڈ کو تشکیل دیا جو اپنی خصوصیات رکھتا ہے – ایک چار سطحی سسٹم برائے آر اینڈ ڈی۔ اس نے معروف مقامی و غیر ملکی کالجوں اور جامعات، مکمل عالمی ٹیکنالوجیکل وسائل اورجدید ترین آزاد جدت طرازیوں کے ساتھمتحرک اشتراک کیا۔

“ہماری کامیابیاں ٹیکنالوجیکلجدت طرازی کے مسلسل تعاقب اور مناسب آر اینڈ ڈی ڈیولپمنٹ کے ساتھ ساتھ وسیع تجربے اور گزشتہ تین سالوں میں مسلسل ترقی کی مرہون منت ہیں۔ مستقبل میں ہم دیگر مناسب ممالک میں غیر ملکی آر اینڈ ڈی مراکز قائم کریں گے۔ ہم بین الاقوامی سطح پر اثاثہ جات کو متعین کرنے اور ایک عالمی سطح کے سرفہرست ٹیکنالوجی بنیاد پر ساخت گر ادارے کے قیام کے لیے اپنے ترقیاتی ہدف کی جانب مسلسل آگے بڑھنے کے لیے کوشاں ہیں۔” ڈاکٹر ہو چی چیانگ، نائب صدر، سی ٹی او اور ڈائریکٹر سینٹرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیا گروپ نے کہا۔

ذریعہ: میڈیا گروپ

تصویری منسلکات کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=292596

Latest from Blog