ٹی سی ایل کا نیا اشتہار یوریشیا کے 15 ممالک میں شروع

اشتہاری مہم چینی حکومت کے ون روڈ، ون بیلٹ منصوبے کی جانب سے ہدف پر رکھی گئي کلیدی مارکیٹوں میں شروع کیا گیا

بیجنگ، 17 جولائی 2017ء/پی آرنیوزوائر/– ٹی سی ایل کی مکمل طور پر نئی اشتہاری مہم روس، اٹلی اور فرانس سمیت 6 جولائی کو دنیا بھر کے 15 ممالک میں جاری کردی گئی تھی، جوایک مثال پیش کررہی ہے کہ کس طرح چینی برانڈ عالمی سطح پر نمایاں ہو سکتے ہیں اور کس طرح ایک آزاد ذہن کا چینی ادارہ ہر صورت میں بہتر نتائج حاصل اور عالمی سطح پر جانے کے لیے شراکت داریاں قائم کر سکتا ہے۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20170713/1895201-1

https://photos.prnasia.com/prnvar/20170713/1895201-1

15 ممالک جن میں اشتہار جاری کیا گيا ہے زیادہ تر ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے میں موجود ہیں، جو یورو-ایشیائی برعظیم پر اقتصادی و تجارتی تعلقات کو پھیلانے کا چینی حکومت کا منصوبہ ہے، ساتھ ہی چند مارکیٹیں ایسی ہیں جو عالمی اقتصادی نمو میں اہم حصہ دار ہیں۔ چین کے معروف ترین اداروں میں سے ایک کی حیثیت سے ٹی سی ایل نے حکومتی منصوبے میں مدد کے لیے اپنی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور مستحکم صنعتی ساخت گری استعداد کا فائدہ اٹھایا، جبکہ قبولیت عام رکھنے والے بین الاقوامی معیارات کے مطابق اپنی ساخت گری شعبے کو آگے لے جانے کی قومی تحریک کو تیز تر کرنے میں مدد دے رہا ہے۔

1999ء میں ٹی سی ایل نے عالمی سطح پر پھیلنے کی حکمت عملی کے طور پر ویت نام میں اپنا پہلا بیرون ملک ٹی وی بنانے والی تنصیب کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت کارپوریشن یورپی مارکیٹ کو خدمات دینے کے لیے پولینڈ میں تنصیبات رکھتا ہے؛ میکسیکو وسطی و شمالی امریکا اور مصر مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں خدمات دے رہا ہے۔ کارپوریشن کے دنیا بھر میں 75,000ملازمین، 23 آر اینڈ ڈی مراکز اور 21 ساخت گری تنصیبات ہیں، اور اس نے 80 ممالک اور خطوں میں سیلز دفاتر قائم کر رکھے ہیں، جن کے ساھت کاروبار 160 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں پھیلا ہوا ہے۔ 2016ء میں اس کی آمدنی 106.5 ارب یوآن تک پہنچی، جس میں 50 فیصد آمدنی چین سے باہر کے علاقوں سے ہوئی۔ ٹی سی ایل کی عالمی ٹی وی ترسیل سال کے لیے 20 ملین یونٹوں سے بڑھ گئی ہے، ٹی وی بنانے والوں میں یہ دنیا میں تیسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ٹی سی ایل تین سالوں سے شمالی امریکا میں بہت تیزی سے بڑھتا ہوا ٹی وی برانڈ بن چکا ہے، جو ساخت گروں کے لیے ایک کلیدی مارکیٹ ہے۔ 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں ٹی سی ایل 13 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ایل جی کو پیچھے چھوڑتے شمالی امریکا میں تیسرا سب سے بڑا ٹی وی بنانے والا ادارہ بن گیا۔

اسمارٹ مصنوعات کے عالمی ساخت گر اور انٹرنیٹ ایپلی کیشنز سروسز کے فراہم کنندہ ہونے کے مقصد پر عمل کرنے والا ٹی سی ایل ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے کی حمایت اور نئے ترقیاتی مواقع پو عمل اور عالمی صارفین کو بہتر خدمات دینے کے لیے جدید ٹیکنالوجیاں اختیار کرکے دنیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اپنے پھیلاؤ کو تیز کرنے سے وابستہ ہے۔

تصویر –https://photos.prnasia.com/prnh/20170713/1895201-1

Latest from Blog