‫آستانہ 2017ء ایکسپو میں چین کے پویلین میں ہائنان کے موضوع کا دن

آستانہ، قزاقستان، 16 اگست 2017ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– “تیانیا ہائی جیاؤ آئیں جہاں سال بھر بہار ہوتی ہے؛ تیانیا ہائی جیاؤ آئیں جہاں اوپر بلندیوں اور نیچے گھاٹیوں میں پھول اور پھل ہیں۔” 14 اگست 2017ء کو ہائنان کے نغموں اور رقص کے ذریعے “خوبصورت ہائنان، صحت مند جزیرہ” عنوان سے ہائنان موضوع دن منایا گیا، جو آستانہ 2017ء ایکسپو کے چین پویلین میں شروع کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں تقریباً 160 لوگوں نے شرکت کی تھی جن میں یو سن، چیئرمین ہائنان سی پی پی سی سی کمیٹی، وانگ جن چین، نائب صدر چینی کونسل برائے ترویج بین الاقوامی تجارت (سی سی پی آئی ٹی)، لیو جیانگ پنگ، عارضی سفیر چینی سفارت کار قزاقستان (کے زیڈ)، منیورا مرزامیدیوا، صدر وزارت ثقافت و کھیل قزاقستان کی سیاحتی صنعت کمیٹی کی صدر، پویلین کے نمائندوں، قزاق کاروباری برادریاں اپنے مہمانوں کے ساتھ، ہائنان کا معاشی و تجارتی وفد اور چین اور دیگر ممالک کے ابلاغی اداروں سے وابستہ افراد شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو سن نے ہائنان کی اقتصادی کارکردگی کا مختصر تعارف دیا اور کہا کہ “خوبصورت ہائنان، صحت مند جزیرہ” محض اس تقریب کا موضوع نہیں، بلکہ ہائنان کی حقیقی شبیہ ہے۔ ان کے مطابق ہائنان مقامی افراد کے لیے خوشحال گھرانے، چین کے لیے ایک سدابہار باغ اور دنیا بھر کے لیے ایک سیاحتی جنت کے طور پر اپنی تعمیر سے وابستہ ہے۔ حالیہ سالوں نے ہائنان کی سیاحت کی تبدیلی اور ترقی کو ملاحظہ کیا، سب کے لیے ایک سیاحت مکمل ترنگ میں نظر آئی اور سیاحوں پر آف شور ڈیوٹی-فری شاپنگ پالیسی پر گرفت کم کی گئی۔ مستقبل میں ہائنان سیاحت، منطقہ حارہ کی موثر زراعت اور صحت عامہ سمیت 12 کلیدی صنعتوں پر توجہ مرکوز رکھے گا۔

منیورا مرزامیدیوا نے ہائنان کے موضوع پر سرگرمی میں کہا کہ انہوں نے سیاحتی جنت کی حیثیت سے ہائنان کی جھلک دیکھی ہے اور چین اور قزاقستان کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کی توقع کے بارے میں امید رکھتی ہیں۔ انہوں نے حوالہ دیا کہ چینی سیاحوں کو سہولت دینے اور ان کی زیادہ تعداد کے لیے پرکشش بننے کی خاطر قزاق حکومت ويزا عمل کو بہتر بنانے پر اور چینی سیاحوں کے حوالے سے ويزا کے بغیر ٹرانزٹ پر کام کر رہی ہے۔

تقریب کے دوران تعاون کے دو معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں ایک ہائنان سی سی پی آئی ٹی، قزاقستان انٹرنیشنل ٹریڈ ایسوسی ایشن اور قزاقستان چائنا ٹریڈ پروموشن ایسوسی ایشن کے درمیان ہوا۔ ہائنان اور قزاقستان کے درمیان مزید تعاون کے لیے ہائنان میں شعبہ زراعت، ہائنان سیاحتی کمیشن اور ہائیکو، ڈانچو، وین چانگ، چیونگھائی اور واننگ جیسے متعدد شہروں نے اپنی مقامی خصوصی صنعتوں جیسا کہ منطقہ حارہ کی موثر زراعت، سیاحت اور صحت عامہ کی ترویج کی۔

تقریب کے دوران ہائنان نے لی نسل کے کمخواب کو بنانے، جو “چین کی پارچہ بافی کی تاریخ کا زندہ فوسل” کے طور پر معروف ہے اور صوبے سے مخصوص چینی طب کے جسمانی علاج کی تکنیک بھی ظاہر کی۔ چینی پویلین میں سیاحوں نے ہائنان کافی اور مقامی کھانے چکھنے کا موقع بھی فراہم کیا تھا۔

ذریعہ: ہائنان سی سی پی آئی ٹی

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=294653

Latest from Blog