پوما انرجی نے پاکستان میں چشتی گروپ کے ساتھ مشترکہ منصوبے کا اعلان کردیا

کراچی، پاکستان، 25 اگست 2017ء/پی آرنیوزوائر/– ہمیں اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پوما انرجی نے ایڈمور گیس پرائیوٹ لمیٹڈ (ایڈمور) میں 51 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے چشتی گروپ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_5c5qpg16/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

(تصویر: http://mma.prnewswire.com/media/548915/Puma_Energy_Chishti_Group.jpg)

ایڈمور پاکستان میں معروف آزاد آئل مارکیٹنگ اداروں (او ایم سیز) میں سے ایک ہے جو ملک بھر میں 470 سے زیادہ مقامات تک کا خوردہ نیٹ ورک رکھتا ہے۔ پوما انرجی دنیا کے سب سے بڑے آزاد مڈاسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم کے تیل اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ حصول پوما انرجی کی تیل کی مصنوعات کی زیادہ طلب رکھنے والی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کی عالمی حکمت عملی کا حصہ ہے، جو مقامی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، رسد کو تحفظ کی فراہمی اور مقامی صارفین کو عالمی معیار کی خوردہ پیشرفت فراہم کرنے کا موقع دے رہی ہے۔

مشترکہ منصوبہ پوما انرجی کے برانڈڈ خوردہ مقامات، سہولت اسٹورز اور معیاری مصنوعات کی رینج کو پاکستانی مارکیٹ میں لائے گا اور ہمارے خوردہ کاروباری شراکت داروں اور عام صارفین کی مستقبل کی ضروریات کی تکمیل یقینی بنانے کے لیے ملک میں رسد زنجیر کے اپنی نوعیت کے بہترین بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے جامع سرمایہ کاری پروگرام کا عہد کرتا ہے۔

پوما انرجی کے سی ای او پیری ایلاداری نے کہا کہ “پوما انرجی نئی مارکیٹوں میں توسیع جاری رکھے ہوئے ہے کہ جہاں اس کا مصدقہ کاروباری ماڈل ہمارے صارفین اور حصص یافتگان کے لیے اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔ پاکستان ترقی کے ایک مضبوط راستے پر گامزن ہے؛ ایسی ترقی جو ڈاؤن اسٹریم کے تیل کے شعبے میں بڑھتی ہوئی طلب ظاہر کرے گا۔ ہم اپنے شراکت داری کے ساتھ مل کر مستقبل میں صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے اور فی الوقت دستیاب بھروسہ مندی، معیارات، خدمت اور مصنوعات کو بہتر بنانے کے لیے حکومت، کاروباری اداروں اور عوام میں نئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔”

ڈیوڈ ہولڈن، مشترکہ منصوبے کے جنرل مینیجر، نے کہا کہ “ہم ایڈمور کے کاروبار، ان کی تزویراتی اثاثہ جاتی بنیاد، ان کے صارفین کے پورٹ فولیو اور ان کی انتظامیہ اور ملازمین کی صلاحیت سے بہت متاثر ہوئے، جو پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے جوڑ رہے ہیں اور پاکستان کے مستقبل کی ترقی کے لیے رسد کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ہم بنیادی ڈھانچے میں مسلسل سرمایہ کاری اور اپنے صارفین کے پورٹ فولیو کو رسد میں مزید مواقع دیکھ رہے ہیں۔”

چشتی گروپ کے چیئرمین عامر ولید الدین چشتی نے کہا کہ “ہمارا ماننا ہے کہ پوما انرجی کے ساتھ شراکت داری ہمارے ایڈمور نیٹ ورک کے لیے فائدہ مند ہوگی، پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے جوڑے گی اور پاکستان کی مستقبل میں ترقی کے لیے رسد کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ ہم نے بنیادی ڈھانچے اور صارفین کے لیے اپنے پورٹ فولیو میں رسد میں مسلسل سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیکھے ہیں۔”

پوما انرجی کے بارے میں

پوما انرجی ایک عالمی مکمل مڈ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم کا تیل ادارہ ہے جو لگ بھگ 47 ممالک میں متحرک ہے۔ 1997ء میں وسطی امریکا میں تشکیل دیا گیا پوما انرجی اب تک دنیا بھر میں سرگرمیاں پھیلا چکا ہے، تیز رفتار ترقی، تنوع حاصل اور مصنوعات کی فہرست میں اضافہ کر رہا ہے۔ ادارہ 8,000 سے زیادہ ملازمین کو براہ راست سنبھالتا ہے۔ سنگاپور میں صدر دفاتر کے ساتھ اس کے علاقائی دفاتر جوہانسبرگ (جنوبی افریقہ)، سان ہوان (پورٹو ریکو)، برسبین (آسٹریلیا) اور ٹالن (اسٹونیا) میں ہیں۔

مڈ اسٹریم شعبے میں پوما انرجی کی بنیادی سرگرمیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی رسد، اسٹوریج اور نقل و حمل ہے۔ پوما انرجی کی سرگرمیوں کو بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سہارا ملتا ہے جو رسدی زنجیر کے نظام کو مکمل کرتی، اثاثہ جات کے مالک اور مصنوعات کو مارکیٹ کرنے والے کی حیثیت سے قدر کو حاصل کرتی ہیں۔ پوما انرجی کی ڈاؤن اسٹریم سرگرمیوں میں تقسیم اور صاف مصنوعات کی وسیع رینج کی خوردہ اور تھوک فروخت شامل ہیں، جبکہ تیل کی مصنوعات، بٹومین، ایل پی بی اور بحری بنکرنگ کے شعبے میں بھی اضافی مصنوعات ہیں۔ پوما انرجی اس وقت 2,500 خوردہ سروس اسٹیشن کا عالمی نیٹ ورک رکھتا ہے۔ پوما انرجی روایتی مارکیٹ رسدی ذرائع کے موزوں متبادل پیش کرکے آزاد کاروباری شخصیات کو اپنے کاروبار تشکیل دینےکے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.pumaenergy.com

چشتی گروپ کے بارے میں

چشتی گروپ پاکستان کا ایک معروف اداروں کا مجموعہ ہے جو صحت عامہ، تعلیم، مالیاتی خدمات اور آئل مارکیٹنگ سمیت مختلف صنعتی شعبوں میں متنوع کاروباری موجود رکھتا ہے۔ گروپ کی موجودہ سالانہ آمدنی 150 ملین ڈالرز سے زیادہ ہے جبکہ ملازمین کی تعداد 3,000 ہے۔ صحت عامہ اور تعلیم کے شعبوں میں گروپ کامیابی سے (i) صحت عامہ فراہم کرنے والا 300 بستروں کا سوئمی دیکھ بھال کا ہسپتال، اور (ii) ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، پوسٹ گریجویٹ اور نرسنگ کیئر کے ڈگری پروگرام دینے والا منظور شدہ تعلیمی ادارہ چلا رہا ہے۔ اس کی مکمل خدمات کا حامل بروکریج کاروبار ایکوئٹی، فکسڈ انکم اور منی مارکیٹ بزنس میں معروف ادارہ ہے اور ملک میں سرفہرست دس میں شمار ہوتا ہے۔ تبدیلی اور تین خسارہ مند کاروباروں کے بعد (ملک، بہترین انسانی سرمائے اور بے مثال کاروبار کرنے کی صلاحیت سے بھرپور وابستگی کی بدولت) 2014ء میں گروپ نے ایڈمور حاصل کیا۔ اس وقت سے، 470 سے زیادہ خوردہ مقامات کے ساتھ، ایڈمور نے بہت کم عرصے میں رسد، اسٹوریج اور کارپوریٹ نظم و نسق میں زبردست بہتری دیکھی ہے۔

ذریعہ: پوما انرجی

Latest from Blog