حیدر آباد : ایم کیو ایم کا خورشید شاہ کے بیان پر افسوس کا اظہار ٰٓٓ

حیدرآباد: متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون کے زونل انچارج نو ید شمسی واراکین زونل کمیٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاکہ جس قوم نے پاکستان کے قیام کی خاطر 20 لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور 66 سالوں سے مسلسل قربانیاں دے رہی ہے اور اس کے باوجود بھی اپنے بنیادی جائز حقوق سے محر وم ہے۔ انھوںنے کہا کہ خورشید شاہ صرف لفاظی نہ کریںان کی پارٹی آج بھی سندھ میں اقتدار میں ہے لہذا وہ عوام کو بتائیںکہ” تقسیم کرو اور حکومت کرو“ کی سوچ کے تحت سندھ میں رائج کیا گیا کوٹہ سسٹم عملاً کب ختم کر رہے ہیں ، حیدرآباد میں جنرل یونیورسٹی کا قیام کب عمل میں لا رہے ہیں، سندھ یونیورسٹی جامشورو ، مہران یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو ، لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسس جامشورو ، محکمہ ایچ ڈی اے ، پولیس ، ریوینیو،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،اریگیشن ، ایگریکلچر ، ورکس اینڈ سروسز ،اطلاعات ، ایجوکیشن ودیگر محکموںمیں مہاجروں کو جگہ دی گئی ہے، اگر سب سندھی ہیں اور کوئی مہاجر نہیں توپھر حلقہ بندیوں کے عمل سے مہا جر عوام کو مزید دیوار سے لگانے کی سازشیں کیوں کی جا رہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ خورشید شاہ کا بیان سندھ کی موجودہ نازک صورتحال میں جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے جس کے خطرناک نتائج ظاہر ہوسکتے ہیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ صرف الطاف حسین نے ہمیشہ اُردوبولنے والوں کو سندھ کے اُردو بولنے والے سندھی کے نام سے مخاطب کیاہے اور عملا ً سب کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Latest from Blog