‫ریڈ بیچ: نایاب پرندوں کی توجہ حاصل کرتا ہوا دنیا کا سب سے بڑا مرطوب مقام

پانجن، چین، 13 ستمبر 2017ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– ہر خزاں میں چین میں خلیج بوہائی کے شمال مشرق میں واقع پانجن ریڈ بیچ ہجرت کرنے والے پرندوں سے بھر جاتا ہے۔ تقریباً 100 طرح کے نایاب پرندے، بشمول سرخ تاج والی کونجیں، سفید کونجیں، مشرقی سفید سارس، جنگلی ہنس اور بطخیں، دلدلی علاقے میں قیام، آرام اورسرما میں اپنےسفر جنوب کے لیے طاقت بحال کرتی ہیں۔

مقامی ماحولیات میں بہتری کے ساتھ، کہیں زیادہ پرندے سردیاں گزارنے کے لیے اسے منتخب کر چکے ہیں، جس سے یہ علاقہ پرندوں کی جنت بن چکا ہے۔ یہ شمال میں سب سے دور مقام ہے جہاں جنگلی سرخ تاج والی کونجیں موسم سرما گزارتی ہیں۔ یہ اپنے نام کی طرح ریتیلا ساحل نہیں ہے، ریڈ بیچ دنیا میں سب سے زیادہ عمدگی سے محفوظ کیا گیا دلدلی علاقہ ہے اور حیاتی تنوّع اور مرطوب مقام کے تحفظ پر تحقیق میں ایک عمدہ مقام رکھتا ہے۔ تقریباً 287 قسم کے پرندے، بشمول سفید ہنس، ایگرٹ، ہیرون، گرگانے اور سوان گوس جیسے بگلوں اور بطخوں پر مشتمل نایاب سمندری پرندوں کی درجنوں اقسام، اس زمین پر سکونت اختیار کرتی ہیں۔ یہ سانڈرز کی مرغابیوں اور فوکا لارگھا پلاس کی افزائش نسل کا مقام بھی ہے۔

چین کے سیاحتی اداروں کی جانب سے کی گئی درجہ بندی میں پانجن ریڈ بیچ کو مرطوب مقامات کی سیاحت کے لیے مثالی مقامات کی پہلی فہرست میں درج کیا گیا۔ 3,149 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا یہ دنیا کا سب سے بڑا مرطوب مقام ہے۔

قرمزی سرخ رنگ کی گھاس جو سالانہ 50 میٹر سمندر کی طرح پھیلتی ہے، یہ مرطوب علاقہ مثالی خوبصورتی کا حامل ہے، کیونکہ دنیا بھر میں ساحلی علاقوں کی گھاس عموماً سبز ہوتی ہے۔ مقامی افراد اس زمین کو فطرت کا خزانہ سمجھتے ہیں۔

خزاں کے اواخر میں اس کے ساحلوں پر بننے والی سخت دلدل شوخ سرخ رنگ اختیار کر لیتی ہے۔ ریڈ بیچ کے سفر کا بہترین وقت مئی سے اکتوبر کے درمیان کے مہینے ہیں۔ مختلف رنگوں کا یہ منظر آنکھوں کے لیے بہت پرلطف ہوتا ہے۔ سرخ دلدلی علاقے کے علاوہ سبز سرکنڈے، سیاہ خام تیل، نیلا سمندر، دھان کے سنہرے دانے، سرمئی کیکڑے اور سفید سمندری بگلے ہیں۔ منفی آکسیجن آیونز سے بھرپور شفاف ہوا تازہ دم کر دینے والی ہے۔

پانجن شہر نے سیاحت کے لئے ایک مکمل مقام لیے کافی سرمایہ کاری کی ہے۔ ان سہولیات میں گرم چشمے، مہمان خانے، چاول عجائب گھر اور ریستوران ہیں جن تک رسائی بہت آسان ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے محترمہ لی:
86-186-4277-7977 +

ذریعہ: پانجن ریڈ بیچ ویٹ لینڈ ریزورٹ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=296329

Latest from Blog