‫آرٹ پرائس: معاصر آرٹ مارکیٹ کی سالانہ رپورٹ: +7.6 کی اوسط سالانہ ریٹرن کے ساتھ 17 سالوں میں ٹرن اوور 1,400% سے زیادہ بڑھا۔

پیرس، 26 ستمبر، /2017 پی آر نیوز وائر/–

معاصر آرٹ لندن میں فریز آرٹ فیئر (Frieze Art Fair) اور پیرس میں ایف آئی اے سی (FIAC) کی وجہ سے آرٹ مارکیٹ کی قیادت کرتا ہے

مجموعی طور پر، معاصر آرٹ درمیانی اور طویل مدت کے لئے ایک معقول حد تک فائدہ مند رہا ہے۔ قیمت میں متعدد اصلاحات کے باوجود، ہمارا پرائس انڈیکس دکھاتا ہے کہ اس سیگمنٹ سے اپنی 2000 کی دہائیوں کی ابتدائی زندگی برقرار رکھی ہے. 17 سالوں میں +1,400% ٹرن اوور کی افزائش (2000 میں US$103 ملین سے 2017 میں US$1.58 بلین تک) ایک انتہائی متحرک مارکیٹ کی عکاسی کرتا ہے۔ آرٹ پرائس(Artprice) کی سالانہ رپورٹ برائے معاصر مارکیٹ (2016/2017) مندرجہ ذیل لنک پر مفت میں دستیاب ہے:Artprice Logo / Artprice Logo (PRNewsFoto/Artprice)

https://www.artprice.com/artprice-reports/the-contemporary-art-market-report-2017
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160228/338238LOGO )
چینی ورژن: https://zh.artprice.com/artprice-reports/zh-the-contemporary-art-market-report-2017

عالمی معیشت کو 2007 سے متاثر کرنے والی دائمی مالیاتی اور معاشی بحران – جس کی وجہ سے مفاد کی شرحوں نے بھی واضح طور پر منفی شکل لے لیا تھا – اس دوران آرٹ مارکیٹ، اپنی اچھی کارکردگی کی وجہ سے صحرا میں نخلستان جیسا دکھنے لگا ہے۔ آرٹ پرائس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیری اہرمن کے مطابق، آرٹ مارکیٹ نے ایک صحتمند تطابق و توافق کا تجربہ کیا ہے جو کہ لازمی اور قابل پیشگوئی دونوں تھا، جس نے معاصر آرٹ سیگمنٹ کو اہم مرتبہ دلایا ہے۔

اس سال، معاصر آرٹ مارکیٹ نے، $100 ملین سے زیادہ کی اپنی پہلی فروخت کی وجہ سے ایک شاندار نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس سیگمنٹ کا سابقہ ریکارڈ، جو 2013 میں جیف کون کے کام کے لئے $58.4 ملین تھا، جین مشیل باسقط کے کام کے لئے ادا کئے گئے $110.5 ملین کے ذریعہ ختم ہوگیا۔

“معاصر آرٹ مارکیٹ کا بنیادی انجن کا کردار ادا کررہا ہے، جو کہ تاریخی طور پر ماڈرن آرٹ ادا کرتی آئی ہے، اور اس کے اعداد وشمار ،عام رجحانات کی تصدیق کرتے ہیں جنھیں اگست 2017 میں شائع آرٹ پرائس کے تازہ ترین ششماہی آرٹ مارکیٹ رپورٹ میں واضح کیا گيا امور تجزیہ کیا گیا ہے، جو http://www.artprice.com پر آن لائن دستیاب ہے۔”

زیادہ تر معاملات میں کسی معاصر آرٹ ورک کا حصول پہلے ہوتا ہے تاریخ بعد میں اس کے بنانے والے آرٹسٹ کی کامیابی اور ضمنی قدر پر اپنا حتمی فیصلہ دیتی ہے۔ تاہم، اخیر کے 17 سالوں نے دکھایا ہے کہ معاصر آرٹ ورک کا ایک متنوع پورٹ فولیو اوسط سالانہ +7.6% کا فائدہ تخلیق کرتا ہے، جو کہ مجموعی آرٹ مارکیٹ سے بہت زیادہ ہے۔

اہم اعداد و شمار:

1۔ گزشتہ سال 57,100 معاصر آرٹ ورک ((+3.8%) نیلامی میں فروخت ہوئیں، اور ہر ایک نتیجہ کو آرٹ پرائس کے ڈیٹا بیس میں مربوط کیا گيا ہے۔

2۔ پچھلے دور کے لئے $1.5 بلین کے مقابلہ نیلامی ٹرن اوور میں $1.58 بلین۔

3۔ سال 2000 سے +1,400% ٹرن اوور میں افزودگی۔

4۔ $690 ملین کے امریکی ٹرن اوور نے عالمی قائد کے طور پر اپنی جگہ بنائی، جو کہ چین کے $370 ملین سے بہت آگے ہے۔

5۔ برطانیہ $348 ملین کے ساتھ تیسرے مقام پر پھسل گیا ہے۔

6۔ فرانس، $38 ملین کے ساتھ چوتھے مقام پر، ٹرن اوور 9.5% گرا، جس نے عالمی ٹرن اوور کا 2.4% تخلیق کیا۔

7۔ مجموعی طور پر 72% کی حصہ داری کے ساتھ پینٹنگ، کلیکٹرس کا پسندیدہ ذریعہ بنا رہا، (11%) کے حصہ داری کے ساتھ مجسمہ سازی کا دوسرا مقام رہا۔

8۔ میوزیم انڈسٹری – ہر سال 700 سے زیادہ نئے میوزیم کھولتے ہوئے – آرٹ مارکیٹ کو پھیلانے میں حصہ لے رہا ہے اور آرٹ ورکرس کو ایک ٹھوس معاشی حقیقت فراہم کررہا ہے، جسے وسیع پیمانے پر اتفاق رائے حاصل ہے۔

9۔ آج، میوزیم، آرٹ فیئرس اور ہر قسم کے فنکارانہ واقعات تیزی سے ثابت کررہی ہیں کہ معاصر آرٹ صرف خصوصی طبقہ کے لئے ہی نہیں بلکہ عوام کے لئے بھی ہے۔

بالکل نئی رپورٹ

آن لائن مفت دستیاب، نئی 2017 آرٹ پرائس رپورٹ نے پانچ تجزیوں کو یکجا کرنے کے لئے اپنے تجزیہ سپورٹ سسٹمس کا استعمال کیا ہے جو معاصر آرٹ مارکیٹ میں ترقی، تنظیم اور جدید ترین رجحانات پر روشنی ڈالتی ہے. پانچ مطالعے جو مارکیٹ کے سب سے حساس موضوعات کی تحقیق کرتے ہیں اور معاصر آرٹ مارکیٹ پر فعال فن کے صارفین، کلیکٹرس، پیشہ وروں اور اداروں کو آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

1۔ ترقی کی راہ پر واپس لوٹنا

2۔ موجودہ رجحانات

3۔ اسٹریٹ ارٹ کے لئے جوش و خروش

4۔ آرٹ مارکیٹ میں جنسی مساوات کی طرف۔

5۔ معاصر آرٹ کی مالی دلکشی۔

اولین 500 معاصر فنکار

کاپی رائٹ تھیری اہرمن 1987/2017

آرٹ پرائس کے بارے میں:

آرٹ پرائس یورو نیکسٹ پیرس، ایس آر ڈی اور یوروکلیئر کے ذریعہ یورو لسٹ Eurolist کی فہرست میں ہے: 7478 – بلوم برگ: پی آر سی(PRC) – رائٹرز: اے آر ٹی ایف۔(ARTF)

آرٹ پرائس 657,000 فنکاروں پر مشتمل 30 ملین سے زیادہ انڈیکس کے ساتھ عالمی آرٹ مارکیٹ کے لیے ایک اہم ڈیٹا بینک ہے۔ آرٹ پرائس امیج ® Images Artprice دنیا میں سب سے بڑے آرٹ مارکیٹ وسائل کو لا محدود رسائی دیتا ہے:ہمارے مورخین کے تبصروں اور نوٹس کے ساتھ، 1700 سےآج تک 126 ملین تصاویر اور آرٹ ورکس کے پرنٹ کی ایک لائبریری۔

آرٹ پرائس مستقل طور پر دنیا بھر کے تقریبا 4,500 نیلامی آپریٹرز سے اپنے ڈیٹا بینکوں کو فیڈ کرتی ہے اور دنیا کی اہم نیوز ایجنسیوں اور تقریبا 7,200 بین الاقوامی پریس اشاعتوں کے لئے آرٹ مارکیٹ کی مسلسل بہتر کے اشاروں کو شائع کرتی ہے۔ اپنے 4.5 ملین اراکین کے لئے، آرٹ پرائس ایک مقررہ قیمت یا بولی کے نظام کے اندر آرٹ خریدنے اور فروخت کے لئے دنیا کے معروف معیاری بازار تک رسائی دیتا ہے۔

آرٹ پرائس کی عالمی آرٹ مارکیٹ سالانہ رپورٹ 2016:

http://imgpublic.artprice.com/pdf/rama2016_en.pdf

ارٹ اور آرٹ پرائس (Arte & Artprice):

http://www.arte.tv/guide/en/weekly-highlight

معاصر آرٹ کے مشہور میوزیم، دی ایڈوب آف کیئوس https://vimeo.com/124643720 (Museum of Contemporary Art, The Abode of Chaos) میں آرٹ پرائس http://web.artprice.com/video کی حیرت انگیز کائنات میں آپ کا خیرمقدم ہے۔

آرٹ مارکیٹ میں خبریں:

http://twitter.com/artpricedotcom

https://www.facebook.com/artpricedotcom

https://plus.google.com/+Artpricedotcom/posts

http://artmarketinsight.wordpress.com/

فیس بک پر معاصر آرٹ کا میوزیم، دی ایڈوب اور کیئوس (Abode of Chaos/Demeure du Chaos):
https://www.facebook.com/la.demeure.du.chaos.theabodeofchaos999

دی ایڈوب آف کیئوس (Demeure du Chaos ) میوزیم آف کنٹمپوریری آرٹ بائی تھیری اہرمان، مصنف، مجسمہ ساز، فنکار، فوٹو گرافر:

رابطہ : Thierry Ehrmann

ای۔میل: ir@artprice.com

ماخذ: Artprice.com

Latest from Blog