سیرالیون کی خاتون اوّل اور بینگمیٹ نے افریقی بچوں کے لیے عطیات کے منصوبے کا اجراء کردیا

فری ٹاؤن، سیرالیون، 13 اکتوبر 2017ء/پی آرنیوزوائر/– سیرالیون کی خاتون اوّل محترمہ سیا نیاما کوروما اور چینی کمپنی – بینگمیٹ نے مل کر افریقہ میں خواتین اور بچوں کی صحت کے فروغ کے لیے خشک دودھ کے عطیات کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ دریں اثناء،ایوان صدر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سیرالیون کے لیے چینی سفیر جناب وو پینگ، چین کے لیے سیرالیون کی قائم مقام  سفیر محترمہ کوما موموہ، محترمہ ماریاتو کارگبو خیر سگالی سفیر اور وزارت صحت، ایم ایس ڈبلیو جی سی اے، ایم او ایچ ایس وغیرہ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

یہ پروڈکٹ 20 ہزار سے زیادہ 1 سے 5 سال کے بچوں اور دودھ پلانے والی ماؤں کو غذائی سپلیمنٹ فراہم کرے گی۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20171012/1965004-1-a

https://photos.prnasia.com/prnvar/20171012/1965004-1-a

خاتون اوّل محترمہ کوروما نے کہا کہ “میرا پہلا کام افریقہ میں خواتین میں کثرت اموات کو کم کرنا تھا، میں بچوں کے لیے غذائیت کی اہمیت کو جانتی ہوں، اس لیے آج کا تحفہ بیش قیمت ہے۔ میں منصوبے میں ماریہ کی کوششوں اور ملک کے لیے ان کے حصے کو سراہتی ہوں۔ بینگمیٹ بچوں کے لیے اشیائے خوردونوش میں رہنما چینی ادارہ ہے جو بلند ایس سی آر شعور رکھتا ہے، یہ خشک دودھ ہمارے بچوں کو زیادہ غذائیت دے گا۔ میں اپنے شوہر – صدر کوروما، اپنے دفتر، سیرالیون کی ماؤں اور بچوں کی طرف سے اس زبردست مدد پر بینگمیٹ کا خلوص سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔”

جناب وو پینگ نے کہا کہ بچے انسانیت کا مستقبل ہیں۔ بینگمیٹ بچوں کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والے سرفہرست چینی اداروں میں سے ایک ہے۔ سیرالیون حکومت اور عزت مآب صدر ڈاکٹر ارنیسٹ بائی کوروما کی مضبوط قیادت نے مناسب خوراک تک سیرالیون کے عوام کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے زبردست کوششیں کی ہیں۔ یہ عطیہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہی نہیں کرتا بلکہ بینگمیٹ کی سماجی ذمہ داریوں کا بھی مظاہرہ کرتا ہے۔

جناب فرینک وانگ، ڈائریکٹر بینگمیٹ انٹرنیشنل، نے افریقہ میں خواتین اور بچوں کی صحت کے فروغ کے لیے محترمہ کوروما کی مسلسل کوششوں کو سراہا، “بینگمیٹ چین میں بچوں کے لیے خوراک اور خدمات فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ گزشتہ 25 سالوں میں بینگمیٹ دنیا کے معروف اداروں، حکومتی اداروں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ بچوں کے لیے اعلیٰ معیار کی خوراک تیار کرنے کے لیے قریبی کام کر چکا ہے۔ محبت کے جذبے کے ساتھ بینگمیٹ افریقہ میں خاندانی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور بچوں کو زیادہ صحت مند اور زیادہ خوشیوں بھری زندگی گزارنے کے لیے متاثر کرنے میں محترمہ کوروما کے ساتھ تعاون پر مسرور ہے۔”https://photos.prnasia.com/prnvar/20171012/1965004-1-b

https://photos.prnasia.com/prnvar/20171012/1965004-1-b

معلوم ہوا ہے کہ یہ بینگمیٹ کا پہلا افریقی عطیہ منصوبہ ہے، جو سیرالیون میں ماؤں اور بچوں کی صحت کی ترویج کے لیے بہت زیادہ بھی اہمیت رکھتاہے۔ بینگمیٹ اگلا قدم بچوں کے لیے عالمی غذائی سپلیمنٹس کی فراہمی میں مسلسل مدد کے لیے سارک ممالک میں عطیات جاری کرے گا۔

بینگمیٹ کے بارے میں

1992ء میں قائم شدہ بینگمیٹ بے بی اینڈ چائلڈ فوڈ کمپنی لمیٹڈ (“BEINGMATE “) چین کا سب سے معروف مصنوعات و خدمات فراہم کنندہ ہے۔ یہ  ماں، نومولود اور بچوں کے لیے سائنٹیفک اور محفوظ مصنوعات و خدمات پر مسلسل کام، تیاری اور شمولیت سے وابستہ ہے۔ یہ چین، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، فن لینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ وغیرہ سمیت “گلوبل گولڈن ملک سورس بیلٹ” میں 8 دودھ کے بنیادی اڈے بنا چکا ہے۔ محبت کے کارپوریٹ جذبے کے ساتھ بینگمیٹ بچوں کو صحت مند انداز میں جینے اور انسانیت کی تحفظ پذیر پیشرفت میں اپنا حصہ ڈالنے میں مدد دیتا ہے۔

بینگمیٹ 2017ء:

2017.01: ہارورڈ بزنس اسکول کیس کے طور پر انتخاب؛

2017.06: سارک ممالک میں بچوں کی مدد کے لیے سارک-سی سی آئی کے ساتھ خشک دودھ کے عطیے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط؛

2017.08: نئی پالیسی کے بعد چینی ایف ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ منظور شدہ فارمولاز کی فہرست میں بینگمیٹ کی مصنوعات “0001-0009” میں مندرج؛

2017.10: بینگمیٹ کے 39 آئی ایم ایفس نئی پالیسی کے لیے چینی ایف ڈے کی جانب سے منظور کیے گئے ہیں؛

2017.10: بینگمیٹ نے سیرالیون کی خاتون اوّل کے ساتھ عطیے کے منصوبے کا اجراء کیا؛

اپنے قیام کے بعد سے اب تک بینگمیٹ معاشرے کے لیے 1 ارب رینمنبی کی مصنوعات اور فنڈز عطیہ کر چکا ہے۔

Latest from Blog