ڈسکوری چینل کی شی کے عہد پر تحقیق

China: Time of Xi – تین قسطوں کی ایک نئي دستاویزی سیریز جو مملکت وسط کے نئے باب کو دریافت کرتی ہے

سنگاپور، 13 اکتوبر 2017ء/پی آرنیوزوائر/– اس اکتوبر میں دنیا کی نگاہیں بیجنگ کی جانب ہیں جہاں چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما اگلے صدر کے انتخاب کے لیے جمع ہیں جو ایک دہائی میں دو مرتبہ ہونے والی تقریب ہے۔ صدر شی جن پنگ ممکنہ طور پر دوسرے عہد کا آغاز کریں گے اور دنیا چین کے مستقبل کے لیے سرگرمی سے انتظار کر رہی ہے۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20171013/1965570-1-a

https://photos.prnasia.com/prnvar/20171013/1965570-1-a

14 سے 16 اکتوبر تک روزانہ صبح 9 بجے ڈسکوری چینل کی جدید ترین تین حصوں کی دستاویزی سیریز، China: Time of Xi ، اس تاریخی موقع پر روشنی ڈالے گی اور چین کے بدلتے ہوئے منظرنامے سے پردے اٹھائے گی کہ چین کا یہ انوکھا تجربہ دنیا کو کیا پیش کر سکتا ہے اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی نمو کو برقرار رکھنے کے لیے زبردست کوشش کے ساتھ فرد کو کیا چیز تحریک دے سکتی ہے۔

China: Time of Xi  کی میزبانی ٹی وی پروڈیوسر اور ڈیزائنر ڈینی فورسٹر، بایومیڈیکل انجینیئر ڈاکٹر جورڈن اینگوین کے ساتھ ساتھ ماہر بشریات میری ان اوچوٹا کریں گے۔ مختلف شعبہ جات کا احاطہ کرتے ہوئے، ہر میزبان اپنے تجربے کے متعلقہ شعبوں میں تاریخ کے اس اہم مرحلے پر چین کا 360 درجے کا منظرنامہ پیش کرے گا۔ ‘چین پر نظر رکھنے والے’ معروف عالمی افراد کا پینل اضافی تبصرے اور سوچ کو تحریک دینے والی سوچ پیش کریں گے کہ صدر شی کس طرح چین کو چلا رہے ہیں تاکہ اپنے ملک کو دنیا میں طاقتور کردار بنا سکیں۔

صدارت کے پہلے پانچ سال کے اختتام پر چینی رہنما شی جن پنگ ملک کی جدید تاریخ کی طاقتور ترین شخصیات میں سے ایک بن گئے ہیں۔ ہر قسط اُن کے سیاسی نظریات اور اقتصادی حکمت عملی کے کلیدی ستونوں کے بارے میں جاننے کی خواہش رکھتی ہے، ان عناصر کو چار براعظموں سے خوبصورتی  سے حاصل کیے گئے مناظر اور کرداروں کی بنیاد پر کیس اسٹڈیز کے ذریعے زندگی دی گئی ہے۔

پہلی قسط (عوامی جمہوریہ) میں ، دستاویزی سلسلہ بنیاد ڈالے گا کہ 21 ویں صدی میں “عوامی” جمہوریہ ہونے کا حقیقی مطلب کیا ہے، کیمرے کی آنکھ سے معلوم ہوگا کہ کیوی کی کاشت کرنے والے کسانوں سے لے کر پر رونق بیجنگ میں ٹیکسی ڈرائیور تک؛ فٹ بال کا شوق اور بڑے خواب رکھنے والی نوجوان لڑکیوں سے لے کر چھوٹے قصبے کے دکانداروں تک کہ ٹیکنالوجی جن کی زندگی تبدیل کرچکی ہے۔ فلم یہ بھی تلاش کرے گی کہ صدر شی کے ابتدائی تجربات نے ‘چینی خواب’ کے لیے ان کے وژن کو کس طرح تبدیل کیا ہوگا اور انہیں عوامی سطح پر 50 ملین چینی باشندوں کے لیے غربت کے خاتمے کا عہد کرنے کی تحریک دی جو اب بھی اقوام متحدہ کے خط غربت سے نیچے رہ رہے ہیں۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20171013/1965570-1-b

https://photos.prnasia.com/prnvar/20171013/1965570-1-b

دوسری قسط (Running China Now) ملک کو معیشت، ماحولیات اور بدعنوانی کے شعبوں میں درپیش حقیقی چیلنجز پر نظر ڈالے گی۔ اقتصادی دائرے میں چین کی نئی ٹیکنالوجی جیسا کہ اے آئی سے چلنے والے خود مختار ڈرونز اور انقلابی برقی اسکائی ٹرین میں تیزی سے سرمایہ کاری اسے اپنی معیشت کو متنوع اور جدید بنانے میں مدد دے رہی ہے جبکہ کئی نوجوان چینی ماحولیات کو صاف کرنے کے لیے منصوبوں کی قیادت کر رہے ہیں، نتیجہ قانون کی حکمرانی کی نئی تعظیم ہے۔ کیس اسٹڈیز کے ذریعے ہم شی جن پنگ کی چین کے ہر شعبے میں “سسٹم اپگریڈ”  کے مطالبے کی گہرائی میں گئے۔ ہم نے دریافت کیا کہ کس طرح انتہائی کمرشل صوبہ فوجیان میں شی جن پنگ کے نوجوان سرکاری عہدیدار کی حیثیت سے تجربات نے چین کی معیشت کے حوالے سے ان کے رویّے کو شکل دی۔

All Aboard میں سلسلے کو تکمیل تک پہنچاتے ہوئے۔ آخری قسط نئے چین کا اثر و رسوخ کہ وہ کس طرح ان برادریوں اور زندگیوں کو تبدیل کر رہا ہے جو اس کی سرحدوں سے دور نیروبی اور وینس جیسے شہروں میں رہتی ہیں، ساتھ ساتھ ‘مشترکہ منزل کی عالمی برادری’ کے صدر شی کے وژن میں گہرائی تک دیکھے گی۔ کمبوڈیا، انڈونیشیا اور امریکا سے کہانیوں کے ساتھ چین عالمی اسٹیج پر سب سے نمایاں کردار کے طور پر اپنا مقام حاصل کرتا ہے، ہم صدر شی جن پنگ کے “مشترکہ منزل کی عالمی برادری” کے وژن پر تحقیق کریں گے – ایک متاثر کن نظریہ ایک نئے عالمی نظام کے لیے، یا چین کے عالمی مقاصد کا چوغا؟

ناظرین China: Time of Xi   مندرجہ ذیل پروگرامنگ شیڈول کے مطابق دیکھ سکتے ہیں:

چينل قسط 1 پریمیئر قسط 2 پریمیئر قسط 3 پریمیئر قسط 1 نشر مکرر قسط 2 نشر مکرر قسط 3نشر مکرر
ڈسکوری چینل ایشیا 14 اکتوبر (ہفتہ) 9 بجے صبح 15 اکتوبر (اتوار) 9 بجے صبح 16 اکتوبر (سوموار) 9 بجے صبح 15 اکتوبر (اتوار) 8بجے صبح 16 اکتوبر (سوموار) 8بجے صبح 17 اکتوبر (منگل) 8 بجے صبح

ڈسکوری نیٹ ورکس ایشیا-پیسفک کے بارے میں

ڈسکوری نیٹ ورکس ایشیا-پیسفک، نمبر ایک عالمی تفریحی ادارے ڈسکوری کمیونی کیشنز کا ایک شعبہ، 15 برانڈز کے اپنے مجموعے کے ذریعے اعلیٰ معیار کے مواد کے ساتھ ناظرین کو تجسس، کشش اور تفریح دینے میں مطمئن کرنے سے وابستہ ہے۔ بقائے زندگی سے فطری تاریخ، سائنسی عجائبات سے مشکل ترین کاموں، سفر کے لیے گاڑی چلانے سے طرز زندگی، اور جدید ترین انجینئرنگ شاہکاروں سے لے کر براہ راست کھیلوں کی تقریبات تک، ہر چینل خطے بھر میں ناظرین کے لیے لازمی دیکھے جانے والے مختلف پروگرام پیش کرتا ہے۔ نیٹ ورک کے 15 برانڈز 14 زبانوں اور لہجوں میں پروگرامنگ کے ساتھ 38 ممالک اور خطوں میں مجموعی طور پر 902 ملین صارفین تک پہنچتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.discoverycommunications.com۔

ذرائع ابلاغ کے سوالات اور ہائی ریز تصاویر کے لیے رابطہ کیجیے:

چارمین فونگ
اے کے اے ایشیا
ٹیلی فون:
65-6222-6136+
ای میل: discovery@aka-asia.com

تصویر –https://photos.prnasia.com/prnh/20171013/1965570-1-a
تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20171013/1965570-1-b

 

Latest from Blog