این ٹی ٹی کمیونی کیشنز یاماہا موٹر کو کلاؤڈ ہجرت کے ذریعے اپنے آئی سی ٹی اخراجات کم کرنے میں مدد کرے گا

ٹوکیو، 10 اکتوبر 2013ء/کیوڈو جے بی این/ ایشیانیٹ پاکستان –

–        انٹرپرائز کلاؤڈ پر ہجرت اپ ٹائم اور سروس سطحوں میں اضافے اور اخراجات میں کمی کرتی ہے –

این ٹی ٹی (این وائی ایس ای: NTT) کے ڈیٹا، کلاؤڈ اور بین الاقوامی کمیونی کیشنز کاروبار این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 10 اکتوبر کو اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2013ء سے یاماہا موٹر کمپنی لمیٹڈ کو انتہائی سستے کلاؤڈ پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ جاپان میں پیداوار، حصول، مصنوعاتی  تکمیل، انسانی وسائل اور مالیاتی عمل کے لیے ضروری سسٹمز چلا سکے۔

این ٹی ٹی کام ایک انتہائی طاقتور اور قابل اضافہ کلاؤڈ پلیٹ فارم بنانے کے لیے اپنی انٹرپرائز کلاؤڈ عالمی کلاؤڈ سروس اور آرک اسٹار یونیورسل ون عالمی نیٹ ورک سروس استعمال کرے گا۔ یاماہا موٹر کاروباری تسلسل کو استحکام بخشنے اور موجودہ منتشر سرورز، نیٹ ورکس اور دیگر آئی سی ٹی سسٹمز کو این ٹی ٹی کام کلاؤڈ سروسز پر یکجا کرنے کرکے آئی سی ٹی اخراجات کو کم کرنے کے لیے پلیٹ فارم کو استعمال کرے گا۔

یاماہا موٹر 2018ء تک جاپان میں تمام آئی سی ٹی سسٹمز کی ہجرت کا منصوبہ رکھتا ہے۔ سمندر پار آئی سی ٹی سسٹمز کو ایک موزوں  دورانیے میں منتقل کیا جائے گا۔

یاماہا موٹر کے اہم سسٹمز کوئی 700 سرورز پر مشتمل ہیں اور دنیا بھر میں ان کے گروپ اداروں کی رسائی میں رہتے ہیں۔ بیشتر سسٹمز ملکیت میں ہیں اور وسطی جاپان کے ٹوکائی ریجن میں واقع ماحولوں میں کام کرتے ہیں۔ جاپان کے زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کی زد میں ہونے کی وجہ سے ادارہ آفات کے خطرات کو کم کرنے اور کاروباری تسلسل کو بہتر بنانے کے لیے راہیں تلاش کر رہاتھا۔ این ٹی ٹی کام کو عالمی اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے استعمال کرنے  کا فیصلہ این ٹی ٹی کام کے کلاؤڈ پلیٹ فارم کی لچکدار قابلیت اور طاقتور بیک اپ گنجائش، اور ساتھ ساتھ ان مقامات پر کثیر تعداد میں ڈیٹاسینٹرز کی موجودگی کی وجہ سے کیا گیا، جہاں قدرتی آفات کا خطرہ کم ہے۔ علاوہ، اختتامی صارفین سے قربت کارکردگی اور ان سسٹمز کی جواب دینے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔

یاماہا موٹر 30 ممالک/خطوں میں 140 گروپ کمپنیاں چلاتا ہے اور اپنی فروخت کا تقریباً 90 فیصد بیرون ملک سے تخلیق کرتا ہے۔ کئی ممالک میں مختلف آئی سی ٹی سسٹمز چلنے کی وجہ سے سسٹم سیکورٹی اور دستیابی کی سطح بڑے پیمانے پر مختلف ہوتی ہے۔ مزید برآں ان ملکیتی اثاثہ جات کے اخراجات بالکل مقررہ ہیں۔ البتہ این ٹی ٹی کام کی مدد سے یاماہا موٹر اپنے آئی سی ٹی سسٹمز کو کلاؤڈ پر منتقل کردے گا اور بیشتر آئی سی ٹی وسائل کا صرف ضرورت کی بنیاد پر استعمال کرے گا۔ کئی آئی سی ٹی اخراجات، بشمول سرور اور نیٹ ورک مرمت اور سسٹم مانیٹرنگ، متغیر اخراجات کے حامل ہو جائیں گے اور یوں بڑی بچت کی راہ ہموار ہوگی۔

آگے بڑھتے ہوئے این ٹی ٹی کام کلاؤڈ پر منتقلی سے کہیں آگے جیسا کہ عالمی طور پر معیاری منظم سیکورٹی جیسے شعبوں میں عالمی آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچے کی تکمیل میں یاماہا  موٹر کی مدد کی توقع رکھتا ہے۔

کلاؤڈ پر ہجرت کرنے والے سسٹم کی ایک تصویر کے لیے یہ دیکھیں http://prw.kyodonews.jp/opn/release/201310095262/

یاماہا موٹر کمپنی کے بارے میں

یاماہا موٹر (ٹوکیو: 7272) موٹر سائیکلوں، بحری مصنوعات، بجلی کی مصنوعات اور سرفیس ماؤنٹرز بنانے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ ادارے کے متنوع کاروبار اور مصنوعات کی وسیع اقسام اس کی ملکیتی ٹیکنالوجی کے گرد بنی ہیں جن کی توجہ چھوٹے انجنوں، فائبرگلاس مضبوط پلاسٹکس اور برقی کنٹرول پر مرکوز ہے۔ یاماہا موٹر عالمی ترقیاتی، پیداواری اور مارکیٹنگ آپریشنز 30 ممالک/خطوں میں 140 ماتحت اداروں اور ایکوئٹی-میتھڈ ملحقہ اداروں کے ذریعے کرتا ہے۔ 90 فیصد مجموعی خالص فروخت جاپان سے باہر 200 سے زیادہ ممالک میں ہوتی ہے۔ ادارہ اپنی عالمی انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ صلاحیتوں کو تحفظ پذیر طویل المیعاد ترقی کے لیے ثابت قدمی سے ازسرنو مرتب کر رہا ہے۔ ملاحظہ کیجیے http://global.yamaha-motor.com/۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کے انفارمیشن و کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحولوں کو بہتر بنانے کے لیے مشاورتی، آرکی ٹیکچر، سیکورٹی اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے کی مدد حاصل ہے جس میں معروف عالمی درجہ -1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک شامل ہے جو 160 ممالک/خطوں اور 140 سے زیادہ محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں کے عالمی وسائل کو بھی تقویت دیتے ہیں جن میں ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا شامل ہیں۔

مزید معلومات: www.ntt.com | ٹوئٹر @NTT Communications (www.twitter.com/nttcom) | فیس بک @NTT Communications (www.facebook.com/nttcomtv) لنکڈ ان @ NTT (www.linkedin.com/company/ntt-communications)

Latest from Blog